ہماری ویب٬ پروفیسر سحر انصاری کے اعزاز میں تقریب

پروفیسر سَحرؔ انصاری ملک کے معروف ادیب وا دنشور ہیں جن کی علمی، ادبی ، شعری، تخلیقی خدمات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ سحرؔ انصاری کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ وقت نے ’ستارہ امتیاز‘ سے نوازا، اس سے قبل 2005ء میں حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ امتیار عطا کیا گیا تھا۔ آن لائن لکھنے والوں کے فورم ہماری ویب ’رائٹرز کلب‘ نے سحرؔ انصاری صاحب کے اعزاز میں ایک تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی جس میں انہیں توصیفی شیلڈ پیش کی گئی۔ تقریب میں رائٹرز کلب کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ہماری ویب کی جانب سے تیار کی گئیں ای بک اور اراکین کے لیے ان کے رکنیت کارڈ کی تقسیم بھی سحرؔ انصاری صاحب کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ ذیل میں اس تقریب کی مختصر روداد تصویروں کی ساتھ پیش کی گئی ہے۔اس موقع پر سحرؔ انصاری صاحب سے ہماری ویب ’رائیٹرز کلب ‘ کے سر پرست اعلیٰ بن جانے کی درخواست کی گئی جسے انہوں نے قبول فرما لیا۔

اس بات سے تو آپ بخوبی واقف ہیں کہ ہماری ویب اپنے قیام کی ابتدا سے ہی اپنے معزز کالم نگاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف اقدامات کرتی آئی ہے- اور اسی سلسلے میں ہماری ویب کی جانب سے رواں سال کے آغاز میں آن لائن لکھنے والوں کا ایک فورم بھی تشکیل دیا گیا تھا جس کا نام “ ہماری ویب رائٹرز کلب “ رکھا گیا تھا-

بروز ہفتہ 31 اکتوبر 2015 کو ہماری ویب رائٹرز کلب کے تحت ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جو کہ پاکستان کے معروف شاعر و ادیب جناب پروفیسر سحر انصاری صاحب کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے ان کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں “ ستارہ امتیاز “ سے نوازے جانے پر منعقد کی گئی-
 

image

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا جو کہ ہماری ویب کے کالم نگار ڈاکٹر شیخ ولی خان المظفر نے کی جبکہ اس تقریب کی نظامت کے فرائض ہماری ویب رائٹرز کلب کے جنرل سیکرٹری جناب عطا محمد تبسم صاحب نے انتہائی احسن انداز میں سرانجام دیے جبکہ خطبہ استقبالیہ ہماری ویب کے بانی اور ہماری ویب رائٹرز کلب کے چئیرمین جناب ابرار احمد نے پیش کیا-
 

image


جناب ابرار احمد نے تقریب میں شرکت کرنے والے کالم نگاروں اور مہمانِ خصوصی پروفیسر سحر انصاری صاحب کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی تقریب میں پروفیسر سحر انصاری جیسی علم و ادب سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ شخصیت کی موجودگی کو ہماری ویب٬ ہماری ویب رائٹرز کلب اور ہماری ویب پر لکھنے والوں کے لیے قابلِ فخر اور انتہائی اعزاز کی بات قرار دیا-

جناب ابرار احمد نے اس موقع پر جنوری 2016 میں ہماری ویب رائٹرز کلب کے الیکشن کے انعقاد کا بھی اعلان کیا-
 

image


تقریب میں رائٹرز کلب کے صدر جناب ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی بھی موجود تھے اور انہوں نے بھی تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے والے کالم نگاروں اور پروفیسر سحر انصاری کا شکریہ ادا کیا-

ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی کا کہنا تھا کہ “ پروفیسر سحر انصاری کسی تعارف کے محتاج نہیں اور علم و ادب سے تعلق رکھنے والے اس اعلیٰ شخصیت کے کارناموں سے بخوبی واقف ہیں“-
 

image


“ حکومتِ پاکستان کی جانب سے پروفیسر سحر انصاری کو ان کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے “ ستارہ امتیاز “ سے نوازا جانا نہ صرف پاکستان بلکہ کالم نگاروں کے لیے بھی انتہائی اعزاز کی بات ہے“-

اس موقع پر جناب ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی نے پروفیسر سحر انصاری سے یہ درخواست بھی کی کہ وہ “ ہماری ویب رائٹرز کلب“ کے سرپرست اعلیٰ کا عہدہ قبول کرتے ہوئے ہماری رہنمائی کریں تاکہ ہماری ویب رائٹرز کلب اور بہترین انداز میں اردو کی خدمت کرسکے“-
 

image


ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ “ پروفیسر سحر انصاری کی سرپرستی نہ صرف ہماری ویب رائٹرز کلب کے لیے بلکہ ہماری ویب پر تمام لکھنے والوں کے لیے بھی انتہائی اعزاز کی بات ہوگی“-

پروفیسر سحر انصاری نے جناب ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی کی اس درخواست کو بخوشی قبول کیا-

تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سحر انصاری نے ہماری ویب کی جانب سے اردو کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو خوب سراہا-
 

پروفیسر سحر انصاری کا کہنا تھا کہ “ ہماری ویب رائٹرز کلب حقیقی معنوں میں اردو کی خدمت کا حق ادا کر رہا ہے اور مجھے ابرار احمد جیسے نوجوانوں کو اردو کی خدمت کرنے والے اداروں سے وابستہ دیکھ کر بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے“-

تقریب میں ہماری ویب رائٹرز کلب کی جانب سے پروفیسر سحر انصاری کو اعزازِ توصیفی کے طور پر شیلڈ پیش کی گئی-

اس تقریب کا ایک اور شاندار مرحلہ ہماری ویب کی تخلیق کردہ “ ای بُک “ کی رونمائی کا بھی تھا- اس موقع پر ہماری ویب کی جانب سے مزید 15 کالم نگاروں کی تیار کردہ “ ای بُک “ کی رونمائی کی گئی-
 

image

تقریب میں جن کالم نگاروں کی ای بک متعارف کروائی گئیں انہیں شیلڈ سے بھی نوازا گیا جو کہ مہمانِ خصوصی پروفیسر سحر انصاری نے کالم نگاروں کو پیش کیں-

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ہماری ویب رائٹرز کلب کے تحت مختلف کالم نگاروں کی 19 ای بک متعارف کروائی جاچکی ہیں اور ان ای بک کی تقریبِ رونمائی رواں سال اپریل میں آرٹس کونسل کراچی میں منعقد کی گئی تھی-

تقریب میں ایک اور انتہائی اہم مرحلہ رائٹرز کلب کے ممبران کو ان کے ممبر شپ کارڈ کا اجرا کا بھی تھا- تقریب میں ہماری ویب کی جانب سے چند ممبران کو ان کے کارڈ بھی پیش کیے گئے- تاہم یہ کارڈ کے اجرا کا پہلا مرحلہ تھا لیکن ہماری ویب جلد از جلد کارڈز کی تقسیم کے عمل کو مکمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے-
 

image

تقریب میں شریک کالم نگاروں نے ہماری ویب کی اس تقریب کو بے انتہا سراہا اور اسے ہماری ویب رائٹرز کلب کا ایک حوصلہ افزا اقدام قرار دیا- اور ساتھ ہی اپنے ہر قسم کے تعاون کا بھی بھرپور یقین دلوایا-

ہماری ویب کی جانب سے تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیے طعام کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا-

ہماری ویب ایک مرتبہ پھر تقریب میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتی ہے اور امید کا اظہار کرتی ہے کہ ہماری ویب کا تمام تر کالم نگاروں کے ساتھ یہ سفر اسی طرح جاری رہے گا-

جن معزز کالم نگاروں کی ای بک شائع کی گئی ان کی فہرست:

ڈاکٹر ظہور احمد دانش - کراچی
سید انور محمود - کراچی
ڈاکٹر شیخ ولی خان المظفر - کراچی
محمد احمد ترازی - کراچی
محمد انور - کراچی
راشد اشرف کراچی
قادر خان - کراچی
ثنا غوری - کراچی
جاوید صدیقی - کراچی
ںغمہ حبیب - پشاور
مسرت اﷲ جان - پشاور
روشن خٹک - پشاور
محمد شفیق احمد خان - کوٹ ادو
ذوالفقار علی بخاری - راولپنڈی
پروفیسر رفعت مظہر - لاہور

image
 

YOU MAY ALSO LIKE:

HamariWeb organized an event to honor the dignified Urdu Poet Professor Sahar Ansari on Saturday 31st October 2015 at Usmania Resturant, Karachi. Professor Sahar Ansari is a proud recipient of “Sitara e Imtiaz” awarded by Government of Pakistan. The event also acknowledged the efforts of Writer Club members by publishing their work in the form of E-Book and awarding them the membership cards.