یوم آزادی اور اجتماعی منافقت

یوم آزادی ہر دفعہ دعوت فکر دیتاہے۔قوم کو اصلاح کی یاددہانی کرواتاہے۔ہم مگر توجہ نہیں دیتے۔کچھ ترانے گنگناتے ہیں۔چند جھنڈیا ں ؎لہرائی جاتی ہیں۔کچھ تقریریں ہوتی ہیں۔اور یہ دن گزر جاتاہے۔ہم نے نہ سبق نہیں سیکھا نہ ہی آگے چل کر سیکھنے کے موڈ میں ہیں۔ہم مذید غلطیاں کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔یہ غلطیاں مذید مسائل پیداکریں گی۔یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا۔مگر قیادت اسلامی ریاست کہلوانے کی بجائے سیکولر سٹیت کہلوانے میں فخر محسو س کرتی ہے۔نام تو اسلامی جمہوریہ ہے۔مگر ہم یہاں پر اسلامی معاشرے کے فروغ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ایسی ریاست جہاں اسلامی سزاؤں کو وحشیانہ سزائیں کہاجائے۔جہاں حڑمت رسول ْﷺ کے لیے بنائے جانے والے قانون کو کالا قانون قرار دیا جانے لگے۔ایسی ریاست کو آپ اسلامی ریاست کیوں کر متعارف کرواسکتے ہیں؟پاکستا ن ایسی ریاست ہے جہاں کبھی عورت اور مرد کے درمیان فرق ختم کرنے کا مقابلہ شروع ہوجاتاہے۔کبھی لبرلزم کے نام پر مادر پدر آزاد ماحول متعارف کروایا جاتاہے۔کبھی سیکولرزم کے نام پر غیر مسلموں کو غیر ضروری آزادی دے کر اسلامی ریاست کے مقصد کو ہی فوت کرنے کی سازشیں بھی دیکھی گئیں۔اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نام نہاد فلاسفر اور قائدین اسلامی شعائر کا مذاق اڑانے سے دریغ کررہے ہیں نہ غیر اسلامی شعائر کی افضلیت بیان کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔

الیکشن 2018میں ہونے والی دھاندلی کے خلا ف مظاہرے شروع ہوچکے۔سکچھ مصلحتیں آڑے آرہی ہیں۔ورنہ کچھ جماعتیں توان نتائج کے مرتکبین کے خلاف ایسی کی تیسی کرنے کا ذہن بنا چکی ہیں۔سب سے زیادہ غصہ ایم ایم اے۔تحریک لبیک اور مسلم لیگ (ن) والوں کو ہے۔یہ آخری حد تک جانے پر آمادہ نظر آرہی ہیں۔ الیکشن سے قبل ان تینوں دھڑوں کے مفادات اور موقف میں فرق تھا۔مگر اب سانجھے دکھ اکٹھا کردیا۔اب تحریک لبیک اور ایم ایم اے والے بھائی بھی اپنی گونواز گو مہم کے پیچھے کارفرما اصل محرکات کی حقیقت کا ادراک کرنے پر مجبورہورہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر احتجاج پر آمادگی گونواز گو کے نعرے کے باطل ہوجانے کی بڑی دلیل ہے۔الائنس فارفری اینڈ فیئرالیکشن نے انتخابا ت 2018میں مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیش کے آفس کے باہربڑا موثر احتجاجی مظاہر ہ کیا ہے۔مظاہرین تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے ریڈ زون میں داخل ہوگئے۔سیاسی رہنماؤں نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی۔مجلس عمل سمیت ہم خیال اپوزیشن پارٹیوں نے جعلی الیکشن نامنظور او رالیکشن کمیشن نہ منظور کے نعرے لگائے۔ سیاسی قیادت کو حیرانگی اس بات پرہے کہ آخر تحریک انصاف نے کیا ایسا کارنامہ کردیا کہ اسے ملک گیر طور پر اتنی پذیرائی مل گئی۔باقی نے ایسا کیا بلنڈرکرڈالا کہ ان کا نام ونشان مٹ گیا۔دھاندلی کی انتہا اس سے بڑھ کرکیا ہوگی کہ الیکشن سے قبل ہی اہل دانش کو پتہ چل گیا کہ نتائج کیا ہونگے۔سبھی طرف یہی آگاہ کیا جارہاتھا کہ کوئی چوں کرے یا چراں عمران خان کی حکومت بننے جارہی ہے۔

خودفریبی ہمیں قدم بقدم پیچھے دھکیل رہی ہے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ہم مگر پھر بھی بے فکر ہیں۔ہماری باتیں ہمارے کردار سے مطابقت نہیں رکھتیں ہم کہتے کچھ ہیں کرتے کچھ اور۔ باتیں بڑی میٹھیں اور کردار بڑے تلخ۔یہ الیکشن بظاہر ملک میں تبدیلی اور انقلاب کی نوید دے رہے ہیں۔مگر اہل عقل کو خوب سمجھ ہے کہ تبدیلی لانے کی آڑ میں دراصل تبدیلی کا راستہ روکاگیا۔دھوکہ ہوا۔قوم سے ایک بار پھر مکاری کی گئی۔اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نہ اسلام کو مقدم رکھنے کی خواہش ہے۔نہ جمہوریت کو اہمیت دینے کی تمنا پائی جاتی ہے۔مفاقت اور فریب کاری سے کام چلا یا جارہاہے۔ہم کتنی اسلامی ریاست میں رہ رہے ہیں۔اس کااندازہ کسی بھی بڑی تقریب میں جاکر لگالیں جہاں مغربیت پسندی غالب ہوگی۔کسی بڑے عہدے دار کے آفس میں جاکردیکھ لیں غیر اسلامی رجحان اور ماحول واضح نظر آئے گا۔باتیں کچھ عمل کچھ۔ہم سخت قوم کی منافقت میں مبتلا ہیں۔ہم کتنے جمہوریہ ہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگالیں کہ یہاں پر راج ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کا رہا۔آدھاعرصہ براہ راست فوج کی حکمرانی رہی۔اور باقی آدھے حصے یا تو فوج کے کچھ پٹھو حکومت کرتے رہے جن کے پورے دور میں آمرانہ مفادات مقدم رہے۔کبھی کبار کسی حقیقی جمہوری لیڈرنے سراٹھایا تو اسے بری طرح کچل دیا گیا۔اس کا وہ حشر ہواکہ مدتوں جمہوریت کے نام سے خوف آتا رہا۔یوم آزادی پھر آیا ہے۔مگر ہم آج بھی غیر ذمہ داری۔خودفریبی اور مفاقت میں مبتلا ہیں۔یوم آزادی آتا ہے۔چلا جاتاہے۔ہم مگر کچھ سیکھنے پر آمادہ نہیں۔ قول وفعل کے تضاد کی یہ منافقت جان چھوڑتی دکھائی نہیں دیتی۔

Amjad Siddique
About the Author: Amjad Siddique Read More Articles by Amjad Siddique: 222 Articles with 141080 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.