پاکستان روحانی راز اور سی پیک

تحریر۔۔ سید کمال حسین شاہ
اِسلام اور پاکستان لازم وملزوم ہیں قائدِ اعظم ؒکے پاس امانت اور صداقت تھی قائدِ اعظمؒ وہ استقامت اور صداقت کا پیکروہ مسلمانوں کی خدمت کے جذبے سے سرشار تھے یہ فیض ہے کسی ذات کا، یہ نصیب کا فیصلہ ہے ۔قائدِاعظم ؒ کو منزل مل گئی ملک بن گیافتویٰ دینے والے آج تک نہ سمجھ سکے کہ یہ کیا راز تھا۔ قائدِ اعظم ؒ دلوں میں اُتر گئے اور مخالفین دِلوں سے اُتر گئے “۔کچھ لوگو ں ے کہا تھا کہ ہم پاکستان بنانے کے گناہ میں شامل نہیں ہیں آج ان کا نام نہیں۔پاکستان ایک رُوحانی راز ہے ۔ اسلام ایک حقیقت ہے تو پاکستان اس حقیقت سے جڑی ہوئی وہ حقیقت ہے جس کااظہار ہجرت ِ مدینہ سے تیرہ سوچھیاسٹھ برس بعد ہوا۔روحانی اور کرشماتی شخصیت نے وہ سیاسی معجزہ کردکھایا تھا جس کی نظیر دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ ملک پاکستان جو رمضان المبارک کی 27ویں کو معرض وجود میں آیا۔ظہور پاکستان کا یہ عظیم دن جمعۃ الوداع ماہ رمضان المبارک اور شب قدر جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے ، محض اتفاق نہیں ہے بلکہ خالق و مالک کائنات کی اس عظیم حکمت عملی کا حصہ ہے جس سے رمضان، قرآن اور پاکستان کی نسبت و تعلق کا پتہ چلتا ہے ۔
رمضان اور قرآن استحکام پاکستان کے ضامن اور آزادی کے محافظ ہیں پاکستان دنیائے عالم میں واحد مملکت ہے جو دو قومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا آزادی دراصل نظریہ مذہب خیالات‘ مساوات عدل و انصاف اور حقوق کا نام ہے قرآن و رمضان سے پاکستان کی نسبت محض اتفاق نہیں بلکہ قدرت کاملہ کی عظیم حکمت عملی ہے جس کے ذریعے اہل پاکستان سے ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کا کام لینے کا موقع فراہم کرنا مقصود ہے ۔ پاکستان دنیائے اسلام میں صرف ایک ملک ہے جو نظریاتی حوالے سے وجود میں آیا، اس کا نام ’’پاکستان‘‘ خود اس پر دلیل ہے پاکستان کا قیام معجزہ ہے اور یہ معجزہ لاالہ الا اﷲ قوت توحید کا مظاہرہ ہے اِسلام اور پاکستان لازم وملزوم ہیں۔ اسلام ایک حقیقت ہے تو پاکستان اس حقیقت سے جڑی ہوئی وہ حقیقت ہے جس کااظہار ہجرت ِ مدینہ سے تیرہ سوچھیاسٹھ برس بعد ہوا۔پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اﷲ" اس تحریک کا مقبول عام نعرہ تھا۔ اس مطالبے کے تحت تحریک پاکستان وجود میں آئی۔ اس تحریک کی قیادت محمد علی جناح نے کی۔ 14 اگست 1947ء کو پاکستان وجود میں آیا۔ وسطی ایشیا اور مغربی ایشیا کے لیے دفاعی طور پر اہم حصے میں واقع ھے ۔ 20 کروڑ کی آبادی کے ساتھ یہ دنیا کا پانچواں بڑی آبادی والا ملک ہے ۔ 796095 مربع کلومیٹر (307,374 مربع میل) کے ساتھ یہ دنیا کا چھتیسواں بڑے رقبے والا ملک ہے ۔پاکستان کے خلاف جتنی بھی سازششیں ہو رہی ہیں ہمیں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرناچاہیے سازششیں دم توڑ رہی ہیں ہم سب کو مل کر پاکستان کے لئے کام کرنا چاہیے جو کہ ہم نہیں کر رہے ، پاکستان توڑنے کے ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو پکڑنا ہو گا۔

یہ نئے لوگ نہیں بلکہ پہلے سے ہی پاکستان کی سر زمین پر موجود ہیں‘‘۔ ان ہی پردہ نشینوں کو بڑی بے دردی سے بے نقاب کیا جانا چا ہیے پاکستان کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے ۔ کچھ نام نہاد سیاستدانوں جو کہ پاکستان کے اندر رہ کر پاکستان کے خلاف ہی سازشوں کا بنیادی کردار ہیں پاکستان میں موجود اور پاکستان کے ٹکڑوں پر پلنے والے نام نہاد سیاسی لیڈروں کے بھیانک چہروں سے پردہ اٹھایا جانا ہو گا جو اپنے مفادات کے لیے تو پاکستان کے شہری ہیں لیکن جب بھی ان کو موقع ملتا ہے تو اپنی جنم ملک کے خلاف اعلانیہ سازشوں سے باز نہیں آتے اور ہمارے اولین دشمن بھارت کے ساتھ ساز باز کے ذریعے نہ صرف پاکستان کو غیر مستحکم کرنے بلکہ اس کو توڑنے کی سازش میں پیش پیش رہتے ہیں اور ہمارے ازلی دشمن بھارت کو اکساتے رہنے کے علاوہ پاکستان کو توڑنے میں مدد کی پیشکش بھی ہمیشہ ان کا خاصا رہی ہے ۔کالا باغ ڈیم کو ملکی کی ہی نہیں غیرملکی ماہرین بھی ناگزیر اور پورے پاکستان کے لیے نفع بخش کہہ چکے ہیں……لیکن کچھ لوگو ں ڈٹ کر مخالفت کی اور کہا ہم کسی قیمت پر یہ ڈیم تعمیر نہیں ہونے دیں گے ‘‘۔اس پس منظر میں واپڈا کے سابق چیئرمین شمس الملک کا یہ بیان پیش نظر رہے کہ بھارت کالا باغ ڈیم کے مخالفین پر سات ارب روپے خرچ کر رہا ہے ۔حضو ر نبی کریم ﷺنے آج سے 1400صدیوں قبل ارشاد فرمایا کہ علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین جانا پڑے ۔ ’’حضرت انس بن مالک رضی اﷲ عنہ، رسول اﷲ صلیٰ اﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: علم حاصل کرو، گو تمہیں چین میں جانا پڑے ‘‘ کلبھوشن کا اہم مشن سی پیک کو روکنا تھا تا کہ پاکستا ن کی تعمیر و ترقی نہ ہو سکے سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور موجودہ چیف قمر باجوہ کی اعلیٰ صلاحتوں کی بدولت نہ صرف سی پیک کا منصوبہ مکمل ہو رہا ہے بلکہ پوری دنیا اسکے معاشی فائدے حاصل کرنے کے لئے رابطے کر رہی ہے ۔ ملک پر جب بھی مشکل وقت آیا سکیورٹی اداروں کے جوانوں اور آرمی نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ملک کو ہر فتنہ فساد سے بچایا ۔ مگر پاکستان کی سیاسی قیادت نے ہمیشہ عوام سے دھوکہ کیا۔ ملک کو لوٹا چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک )قابل اعتماد دوست چین کا پاکستان کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے سی پیک پاکستان کیلئے گیم چینجر ہے اس سے پاکستان میں روزگار کے دروازے کھل رہے ہیں یہ پاکستان کے لئے سماجی ،اقتصادی اور سیاسی فوائد بھی لارہاہے پاکستان کے مختلف علاقوں کے لوگ سی پیک منصوبوں میں ملازمت حاصل کررہے ہیں ان منصوبوں سے پاکستان کو مستقبل میں اہم فوائد حاصل ہوں گے اور کارکنوں کی زندگی میں انقلاب آئے گا، سی پیک کی وجہ سے بے شمار پاکستانی میرٹ پر چینی کمپنیوں میں روزگار حاصل کر چکے ہیں جس سے ان کے طرز زندگی میں واضح تبدیلی دکھائی دیتی ہے ۔

Dr B.A Khurram
About the Author: Dr B.A Khurram Read More Articles by Dr B.A Khurram: 606 Articles with 525379 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.