اسلام اﷲ کا پسندیدہ مذہب ہے اور دین اسلام ہی تمام
ادیان پر غالب ہے ،اور ان شاء اﷲ تا قیامت غالب اور منصور رہے گا ،کما قال
اﷲ تعالیٰ !کتب اﷲ لا غلبن انا ورسلی ،کہ اﷲ اور اس کا رسول ہی غالب رہے گا
یہ اسلام کی شان ہے کہ ہر دور میں اس کے مخالفین نے ایڑی چوٹی کا زور لگا
یا لیکن دین اسلام کو اﷲ نے ہمیشہ سر بلند رکھا ،آج کل کے جدید اور
الیکٹرانک دور میں دین کا پر چار کر نا اور دین کی تبلیغ کر نا اور کسی غیر
مسلم کا اسلام قبول کرنا انتہائی کٹھن مراحل میں سے ہے ،خصوصاً پاکستان میں
کسی غیر مسلم کا اور با لخصوص کسی قادیانی اور وہ بھی سر زمین چناب نگر پر
کسی قادیانی کا اسلام قبول کر نا انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس کی کئی
وجوہات ہیں ،جب بھی کسی قادیانی کا دل اسلام کیلئے موم ہو نے لگتا ہے تو اس
پر کئی قسم کے خطرات منڈلارہے ہو تے ہیں کیونکہ یہ سر زمین کفر ہے یہاں ان
کی حکمرانی ہے اور حکومتیں و دیگر این جی اوز اور غیر ملکی طاقتیں بھی ان
کو مکمل سپورٹ فراہم کرتی ہیں ،جیسا کہ چند روز قبل فیصل آباد کے نواح میں
ایک واقعہ پیش آیا بہر حال یہ ایک الگ مسئلہ ہے
ان خطرات میں سے پہلا خطرہ یہ ہو تا ہے اگر وہ مسلمان ہو جا ئے تو وہ پھر
رہے گا کہاں؟کیونکہ اس شہر کے با سی مالکانہ حقوق سے محرو م ہیں کیونکہ
چناب نگر کا تقریباً سارا رقبہ جماعت احمدیہ کے نام ہے اس لئے جب بھی کوئی
قادیانی اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر یا کسی اور وجہ سے اسلام قبول کر نے
کا ارا دہ کرتا ہے تو سب سے پہلے اس کو اس مشکل کا سامنا کر نا پڑتا ہے کہ
اس سے اس کا گھر چھین لیا جا تا ہے دوسرا خطرہ یہ ہو تا ہے کہ جو شخص بھی
قادیانی جماعت کو خیر باد کہہ دیتا ہے یا جماعت کو چھوڑنے کا ارا دہ کر تا
ہے تو اس کو جان سے مار دینے کی دھمکی اور بلا وجہ ٹارچر اور تشدد اور اس
کو ہراساں کیا جا نا قادیانی جماعت کا شیوہ ہے اس وجہ سے وہ چاہتے ہو ئے
بھی اسلام قبول کر نے سے گریز کرتا ہے ،تیسرا خطرہ یہ منڈلا رہاہو تا ہے کہ
اگر کو ئی شخص اسلام قبول کر نے کا ارادہ کر تا ہے تو قادیانی جماعت کی
جانب سے ان کو نو کری سے نکال دیا جا تا ہے جس سے وہ معاشی طور پر کمزور ہو
جاتا ہے اور وہ در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو جا تا ہے ۔اس وجہ سے
مسلمانوں اور علماء کرام کا ہمیشہ سے یہی مطالبہ چلا آرہا ہے کہ چناب نگر
کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں ،اگر یہ مطالبہ تسلیم کر لیا جائے تو
اﷲ کی بارگاہ میں ہمیں امید ہے کہ کافی تعداد میں قادیانی اپنے جھوٹے مذہب
کوچھوڑ کر دائرہ اسلام میں داخل ہو جائیں گے ،کیو نکہ باخبر ذرائع اور
ہماری معلومات کے مطابق متعدد قادیانی جماعت احمدیہ سے بیزار ہیں ،ذرائع کے
مطابق قادیانی جماعت کے اندر ایک نہیں بلکہ کئی باغی گروپ موجود ہیں جو
اپنے انداز میں جماعت احمدیہ کے خلاف بر سر پیکار ہیں ،ایسے کٹھن حالات کے
با وجود بھی قادیانیوں کے ارتدای مرکز چناب نگر سے کسی ایک فرد کا بھی
قادیانیت کو چھوڑنا (جہاں قادیانیت کی اکثریت ہو اور مسلمانوں کی تعداد کم
ہو )ایک بہت بڑا مجاہدہ ہے ،ہدایت اور گمراہی تو اﷲ کے ہاتھ میں ہے لیکن
ایسے مقام پر کسی غیر مسلم کے اسلام قبول کر نے کو اس کی خوش نصیبی اور
اسلام کی کا میابی کہا جائے گا ۔
حال ہی میں ایک ہفتہ کے دوران چناب نگر کے رہائشی دو خا ندا نوں نے قادیانی
مذہب ترک کر کے مجاہد ختم نبوت مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی کے ہاتھ پر
اسلام قبول کر لیا ،15اگست 2018کو چناب نگر کے قریبی علاقہ کوٹ قاضی میں
ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جن میں محمد جاوید اور اس کی بیوی حلیمہ بی بی
اور اس کا بیٹا عثمان اور بیٹی سدرہ اور ایک اور شخص نے قادیانیت سے تائب
ہو کر اسلام قبول کر لیا ،اس کے بعد 24اگست 2018کو چناب نگر کے محلہ بشیر
آباد کے رہائشی ایک ہی خاندان کے چھ افرادجن میں محمد عارف اور اس کی بیوی
شازیہ بیٹا اسامہ ،عاصم عرفان،زریاب ،اور بیٹی عاصمہ نے مولانا قا ری شبیر
احمد عثمانی کی رہائش گاہ پر ان کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا ،الحمدﷲ،ثم
الحمد ﷲ،ان کے قبول اسلام پر اہل اسلام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،مٹھائیاں
تقسیم کی گئیں اہل علا قہ کی جانب سے نومسلمین کو مبارک باد دی گئی
اورنومسلمین کیلئے اسلام پر ثابت قدم رہنے کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ،اس
موقع پر نومسلمین کا کہنا تھا کہ ہم قادیانیت پر مرزا غلام قادیانی کی
جھوٹی نبوت پر لعنت بھیج کر حضور ؐ کے دامن رسالت ؐ سے وابستہ ہو رہے ہیں
اور اسلام قبول کررہے ہیں ، ہم اپنے آخری سانس تک ختم نبوت کیلئے جدوجہد
کرتے رہیں گے نو مسلمین نے قادیانیوں کو کہا وہ بھی مرزا قادیانی کی جھوٹی
نبوت کو چھوڑ کر اسلام قبول کر لیں ،دنیا و آخرت سنور جائے گی ،اور ہمیشہ
کیلئے جنت میں آپ کو جگہ ملے گی ،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے نو
مسلمین کو کلمہ پڑھایا اور رسالہ صدائے ختم نبوت اور ایک عدد کتاب بھی ہدیہ
کی ،اس موقع پر مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ قادیانیت اب آخری
سانسیں لے رہی ہے دنیا بھر سے قادیانیت کو اسلام میں لائیں گے ہم قادیانیوں
کو دعوت اسلام پیش کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ،انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے
تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کر یں حضور ؐ کی ختم نبوت کے تحفظ
کیلئے ہر جگہ پر جائیں گے اور منکرین ختم نبوت کا دعوت اسلام پیش کریں گے ،انہوں
نے نو مسلمین کو مبارک باد پیش کی اور دعا کی کہ اﷲ آپ کو اسلام پر استقامت
عطا فرمائے ،اور دین کی خدمت کیلئے قبول فرمائے ،اس موقع پر علا قہ کے
معززین قاضی اسلم،قاضی صالح محمد،قا ری محمد سلمان عثمانی،محمد ناصر،صفدر
علی ،حافظ شاہد و دیگر حضرات بھی موجود تھے ۔
اس کے علا وہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی قادیا نی دائرہ اسلام میں داخل ہو
رہے ہیں جن میں میر پو ر خاص ،جہلم میں بھی تین خاندانوں کے اٹھا رہ
قادیانیوں نے قادیانی مذہب کوترک کرکے اسلام قبول کر لیا ،اس طرح مجموعی
طور پر جولائی اور اگست میں چناب نگر سمیت کل 29قادیانیوں نے مرزاقادیانی
کی جھوٹی نبوت پر لعنت بھیج کر اسلام قبول کر لیا، اسلام قبول کر نے والے
احباب اور نومسلمین پر محنت کر نے والے مبارک باد کے مستحق ہیں ،اﷲ تعالیٰ
نو مسلمین کو استقامت عطاء فرمائے اور جو لوگ بھی اس کار خیر میں شامل ہو
ئے اﷲ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر عطاء فرمائے، دعا ہے کہ مولائے کریم صراط
مستقیم سے بھٹکے ہو ئے قادیانیوں کو ایمان کی دولت سے مالا مال فرمائے
۔آمین
|