شاہ محمود قریشی کی بھارت کو دوٹوک جواب دینے کے بعد میرا
بھی دل کیا کہ بھارت کی گیڈربھگی پر کچھ میں بھی لکھوں شاہ محمود قریشی نی
اقوام متحدہ میں کہہ دیا کہ بھارت نے اگر پاکستان کے خلاف جنگ کی کوشش کی
تو ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی مگرہم امن پسندلوگ ہیں اسی وجہ سے خاموش ہیں
اگربھارت نے پہل کی توہم بھی منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں ۔یہ کوئی آج کی
بات نہیں کہ بھارت نے جو وعدہ کیا ہواسے وفا بھی کرے بھارت کو صرف موقع
ملنا چاہیے ہمارے پیٹھ پیچھے خنجرگھونپنے کاوہ اس موقع کو بڑی ایمانداری سے
انجام دیتا ہے 1951میں وعدہ کیا تھا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا
کہاتھا مگراپنے قول سے مُکرگیااورمسلسل71سال سے کشمیریوں کو رائے حق شماری
دینے سے انکاری ہے اور ان پر ظلم پہ ظلم اور پھرظلم کیے جارہا ہے بھارت نے
اپنے ناپاک ارادے پورے کرنے کیلئے ہمارے حکومتی حکمرانوں سے دل لگی رکھی جس
کی مثال سابق صدرپرویزمشرف ہیں جب انہوں نے پاکستان کی باگ ڈورسنبھالی تو
اس وقت کے وزیراعظم میاں انواز شریف تھے نواز شریف نے فوج کو دبانے
اورپرویزمشرف کو بھارت بھیجنے کی کوشش کی تھی سری لنکا سے پاکستان واپسی
پرپرویز مشرف کے جہاز کو لینڈ کرنے سے روک دیا گیا مگرکسی نہ کسی طرح جہاز
لینڈ توہوگیا جس کا ازالہ میاں نواز شریف کوبھگتنا پڑایہی وجہ ہے کشمیری
کارگل کی جنگ جیت کر مقبوضہ کشمیربھی اپنے قبضے میں لے لیتے مگرنواز شریف
کی دوستی ہارکربھی جیت گئی جب پرویز مشرف نے اعلان کیا کہ ہم کارگل جنگ جیت
گئے جبکہ کشمیرکے مسئلے کیلئے یہی اہم پوائنٹ تھااور ہم تیارہیں اورہم نے
بھارت کی گردن دبوچ رکھی ہے دوسری طرف بھارت کو بھی علم تھا کہ پاک فوج نے
انکی مرکزی سپلائی لائنرکوقبضے میں لے رکھا ہے جن کو چھڑانا ان کے بس کی
بات نہیں کارگل کی جنگ میں پاک فوج کے جوان اپنا غصہ اور ملک کیلئے محبت
لٹانے کیلئے تیار تھے مگرمیاں نواز شریف نے حکم دیا کہہ مورچے خالی کردوجس
پرپرویزمشرف نے کہا کہ وہ مورچے خالی کرکے خوش نہیں مگروزیراعظم کا حکم تھا
ماننا پڑا میاں نواز شریف کی دوستی اور غلط فیصلے کی وجہ سے ہزاروں بے گناہ
کشمیری اور2700کے قریب فوجی شہیدہوئے کارگل کی جنگ سے قبل پرویز مشرف نے
میاں نواز شریف کو بتایا تھا کہ پہلے مجاہدین جائیں گے جنہیں پاک فوج پیچھے
کور کرے گی مگرمیاں نواز شریف کی دوستی نے کئی مجاہدین کو شہیدکراوایا جس
کا ازالہ آج تک کشمیری بھگت رہے ہیں ۔پچھلے ایک ہفتے سے بھارت ہمارے صبرکا
امتحان لے رہا ہے اور اس امن کے ماحول کو جنگ کا ماحول بنانا چاہتا ہے
بھارت ہمارے ساتھ روایتی تعلقات رکھنے کی بات کرتا ہے اور ڈنک مارنا بھی
نہیں چھوڑتا۔پاک بھارت دشمنی کی بھی ایک تاریخ ہے جس کی بنیاد تب رکھی جب
تقسیم ہند کا فارمولا ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا تھااورخودمختارسیاست جموں
کوکشمیرکا پاکستان کے ساتھ الحاق نہ ہونے دیااسے خودہی متنازعہ بنا دیا اور
اپنے ہی تنازعہ کی درخواست لے کراقوام متحدہ جاپہنچے جو بھارت پاکستان
کشمیرکا پانی بندکرسکتا ہے وہ اور کیا کیا کرسکتا ہے اسی بنا پر60کی دہائی
میں دونوں ممالک کے درمیان عالمی بنک نے سندھ طاس معاہدہ کرایامگراس معاہدے
میں بھی ڈنڈی ماری اور تین دریا بھارت کو دیئے گئے ہمیں ڈیم بنانے سے روک
دیا گیا مگربھارت نے ڈیم بنائے پاکستان کے آواز اٹھانے پر چناب جہلم اور
سندھ پر ڈیم بنانے کی اجازت مل گئی مگرہمیشہ ہمیں بھارت کے رحم کرم کے آگے
ڈال دیا جاتا ہے جوہمیشہ سے اس ملک کی سلامتی کو کمزورکرنے میں جٹا رہتا ہے
سندھ طاس معاہدہ میں بھی بھارت کے آلہ کار تھے جس کی مثال کالا باغ ڈیم کی
تعمیرسے ملتی ہے جب ذوالفقارعلی بھٹو نے کالا باغ ڈیم کی تعمیرشروع کرائی
تواسے بھی تنازعہ بنا دیاجس کی وجہ سے کالا باغ ڈیم مسئلہ کشمیربن کررہ
گیاپاکستان میں آنے والے دریاؤں پر دھڑادھڑ ڈیم بنائے جارہا ہے جن کی وجہ
سے وہ پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے۔25جولائی میں پاکستان تحریک انصاف کے
جیتنے کے بعدبھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے عمران خان کومبارکباددیتے ہوئے
نیک خواہشات کا اظہار بھی کیاجس پرعمران خان نے بھی نیک سگالی کا پیغام
بھیجاکہ دونوں ممالک کشمیرسمیت ہرمسئلے پرمذاکرات کرکے حل تلاش کریں گے جس
کی وجہ سے سردمہری کی برف پگھلے گی اور بھارتی جنونیت کی وجہ سے علاقائی
مسائل اورامن پرخطرات بھی ٹل جائیں گے ۔مگربھارتی سول فوجی حکام کے جانب سے
پاکستانی سالمیت کے خلاف بھارتی گیدڑ بھگیوں کا سلسلہ بھی شروع ہے بھارتی
آرمی چیف وزراء خارجہ کی ملاقات کی منسوخی کے ساتھ ہی پاکستان کے ساتھ نئی
سرجیکل سٹرائیک کی بڑکیں مارنا شروع کردیں اور یہ ہرزہ سرائی بھی کردی ہے
کہ منصوبہ تیار ہے مودی سرکارکے حکم کے بعد پاکستان سے جنگ شروع کردیں گے
بھارت کو یہ ذہن میں بٹھا لینا چاہیے کہ پاک فوج نے کوئی چوڑیاں نہیں پہن
رکھی اور جب ہمارے پیارے ملک پرکوئی آفت آتی ہے تو سارے ملک کے نوجوان خود
فوجی بن جاتے ہیں اوراپنے ملک پرجان نچھاورکرنے کیلئے تیاررہتے ہیں
اگربھارت نے کوئی چھوٹی سے بھی غلطی کی کوشش بھی کی تواس کا کریا کرم
ہوجائیگا۔ہاتھ کنگن کوآرسی کی بھارتی آرمی چیف اپنی گیدڑبھگی کو عملی جامعہ
توپہنا کردیکھیں پھراپنی سینا کے پرخچے اڑتے دیکھیں گے ۔اصل میں مودی
سرکارپاکستان کے خلاف جنگ کی بات شروع کرکے 2019کے الیکشن کوجیتنا چاہتی ہے
اس سے پہلے بھی 2014کے الیکشن میں رام مندرکا ایشواٹھا کرمودی سرکارنے اس
کے غبارے میں ہوابھری جوچارسال میں ہی پھُرہوگئی مودی سرکارکو2019کے عام
انتخابات میں ہارنظرآرہی ہے اس وجہ سے پاکستان کے ساتھ جنگ کی فضا کے ذریعے
لوگوں کے دلوں میں نفرت گھول کرحکومت کرنے کی کوشش ہورہی ہے ۔مودی سرکار کو
جوبھی ہومگرہمارے پیارے ملک پاکستان کی طرف کسی نے گندی نگاہ سے دیکھا تو
ہرمردعورت،بچہ بڑھا جنگ کیلئے تیار ہے اور ہمیں کسی ہتھیارکی ضرورت نہیں
کیونکہ ہمارے پاس نعرہ تکبیراورکلمہ طیبہ کی طاقت موجود ہے جوکسی بھی
کافرکیلئے گولی سے کم نہیں۔
|