چاند کا تُھوکا ۔ سو لفظی کہانی

دیسی فیملی جس ملک میں رہتی تھی وہاں عورت کا گاڑی چلانا اور نوکری کرنا
شوق کی نہیں ضرورت کی بات تھی اور مجبوری بھی
مگر وہ عورت کی ڈرائیونگ اور جاب کے سخت خلاف تھا
اور اپنے مؤقف کی تائید میں نہایت ہی نا زیبا تاویلات پیش کرتا تھا
پھر کرنا خدا کا یہ ہؤا کہ جوان جہان صحتمند آدمی تین چھوٹے بچوں کے باپ کو
اچانک ہی برین ہیمرج ہؤا
اور وہ کومے میں چلا گیا
پھر حالات کچھ ایسے بنے کہ اُسکی بیوی کو ٹیکسی ڈرائیور بننا پڑ گیا
گھر اور زندگی کی گاڑی گھسیٹنے کے لئے
 

Rana Tabassum Pasha(Daur)
About the Author: Rana Tabassum Pasha(Daur) Read More Articles by Rana Tabassum Pasha(Daur): 223 Articles with 1669587 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.