دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی

(Dr. Shakira Nandini, Oporto)

ڈاکٹر شاکرہ نندنی

ایک 5 سالہ لڑکی کو اس وقت 'دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی' قرار دیا گیا جب ایک فوٹوگرافر نے اس کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کیں۔

جارے نامی یہ لڑکی افریقی ملک نائیجریا سے تعلق رکھتی ہے اور اس کی تصاویر فوٹوگرافر موفے بامیوایوا نے جولائی کے آخر میں اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں لڑکی کی مسحور کردینے والی آنکھوں اور انداز کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بالوں کا انداز بھی متاثرکن ہے۔ اس تصاویر کے کیپشن میں فوٹوگرافر نے لکھا ' اوہ ہاں، یہ انسان ہے، یہ لڑکی ایک فرشتہ ہے۔ ان تصاویر کو ہزاروں افراد نے لائیک کیا اور کمنٹس کی تعداد بھی بہت زیادہ رہی۔ کمنٹس میں اکثر افراد نے اسے 'دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی' قرار دیا۔ فوٹوگرافر نے یہ بتاکر لوگوں کو حیران کیا کہ ان تصاویر کو کھینچنے کے لیے اس نے لڑکی کو عمر سے زیادہ بڑا دکھانے کی کوشش کی۔ اس لڑکی کے بارے میں تو فوٹوگرافر نے زیادہ کچھ نہیں بتایا مگر ان کا کہنا تھا کہ وہ پروفیشنل ماڈل نہیں۔ یہ لڑکی اپنی 2 بہنوں کے ساتھ رہتی ہے جن کی عمریں 7 اور 10 سال ہے اور ان کا اپنا ایک انسٹاگرام اکاﺅنٹ بھی ہے۔ فوٹوگرافر کی حوصلہ افزائی پر لڑکی کی ماں نے بھی انسٹاگرام اکاﺅنٹ بنایا، جن کے فالورز کی تعداد ہزاروں ہوچکی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں ایک 8 سالہ لڑکی کو دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی قرار دیا گیا تھا جو 3 سال کی عمر سے بطور ماڈل کام کررہی ہے۔
 

Comments Print Article Print
 PREVIOUS
NEXT 
About the Author: Dr. Shakira Nandini

Read More Articles by Dr. Shakira Nandini: 172 Articles with 99634 views »
I am settled in Portugal. My father was belong to Lahore, He was Migrated Muslim, formerly from Bangalore, India and my beloved (late) mother was con.. View More
21 Oct, 2018 Views: 2055

Comments

آپ کی رائے