ایک مرتبہ مولانا محمد علی سے کسی نے پوچھا “آپ تین بھائی
ہیں اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ تینوں شاعر ہیں۔ آپ کا تخلص ‘جوہر’ ہے
آپ کے بڑے دوسرے بھائی ذوالفقار علی کا تخلص ‘گوہر’ ہے۔ لیکن شوکت علی کا
کیا تخلص ہے؟
مولانا محمد علی جوہر نے برجستہ جواب دیا “شوہر”
مولانا کا جواب بڑا معنی خیز تھا، کیونکہ مولانا شوکت علی واقعی چار بیویوں
کے شوھر تھے
منقول
|