ڈیمز ناگزیر، کیوں ہیں ایک طرف انڈیا پاکستان کے دریاؤں
کا پانی روک رہا ہے تو پاکستان کے دریا خشک سالی کی طرف بڑھ رہے ہیں ایک
رپورٹ کے مطابق اگر 2025 تک پاکستان میں ایک بھی ڈیم نہیں بنا تو پاکستان
کو صومالیہ سے بھی زیادہ خشک سالی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ اب جبکہ چیف
جسٹس نے ڈیمز کا بیڑہ اٹھایا ہے تو میڈیا کی تنقید بلاوجہ ہے ان کویہ نظر
نہیں آرہا ہے کہ پانی نہ ہونے کی صورت میں پاکستان کی کیا صورتحال ہوسکتی
ہے آئندہ آنے والی جنگ پانی پر ہی ہوگی ۔ صرف اور صرف کالاباغ ڈیم ہی بن
جائے توپورے پاکستان کی ضرورت پوری ہوسکتی ہے پاکستان بجلی صرف ملک میں ہی
نہیں بلکہ ہمسایہ ممالک کو بھی فراہم کرسکے گا اورپاکستان تیزی سے ترقی کی
منازل طے کرسکے گا۔ بھارت چائنا ابھی سے ڈیمز کی تعمیر کررہے ہیں کہ وہ
آنے والے دور کے لئے اپنے آپ کو تیار کررہے ہیں -
|