نیا سال اور نادانی

ایک اینٹ اور گر گئی دیوارحیات سے
نادان کہہ رہےہیں نیاسال مبارک ہو
‏‎بلکل ایسے ہی جیسے حج کے بعد کچھ لوگ بے ایمانی کرتے نظر آتے ہیں...
مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ‏نیا سال شروع ہونے والا ہوتا ہے اور عام تو عام بہت اہل علم لوگ بھی معافیاں مانگنا شروع کر دیتے ہیں زبان سے تو معافی مانگ لیتے ہیں مگر افسوس اپنا دل صاف نہیں کرتے دلوں میں وہی بغض اور حسد رکھتے ہیں کیا فائدہ پھر معافیاں مانگنے کا جب خود کو سدھارنا ہی نہیں ہے آنے والے دنوں میں بھی اپنا من صاف نہیں کرنا!!
‏دسمبر کے مہینے میں آخری شام جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ کسی بھی مہینے میں,کسی بھی دن, کسی بھی پل, کسی بھی لمحہ جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ نئے سال کا جو بھی پلان بنائیں گے وہ کوڑے کی ٹوکری کی نذر ہونے کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں وہ اس لیے کہ جو کرتا ھے وہ اللہ ہی کرتا ھے انسان کے بس میں سواۓ عمل کے اور کچھ نہیں ھوتا......
‏‎‎انسانوں کی چیخوں کو سدھارنا اور سمجھنا سیکھنا شروع کرو کیونکہ اللہ پاک کے سامنے تمہاری چیخوں کا بھی وقت آنے والا ھے...
‏مجھے قدرت کے ایک عمل سے بہت پیار ہے اور وہ ھے " مکافاتِ عمل "سکون آجاتا ہے یہ لفظ سن کر کہ جو جیسا کریں گا ویسا بھرے گا ۔۔
لہذا اپنی روزانہ کی ترتیب بہتر کریں اور اپنے عمل درست سمت میں رکھیں تاکہ مکافات عمل سے بچ سکیں...
‏یہ سال بھی آخر بیت گیا
کچھ ٹیسیں ،یادیں ،خواب لئے
کچھ کلیاں ،چند گلاب لئے
کچھ اجلے دن ،کالی راتیں
کچھ سچے دکھ،باتیں
کچھ تپتی رُتیں،کچھ برساتیں
وہ لوگ بھی آخر لوٹ گئے
جو صدیوں پار سے آئےتھے
اُن ہنستےبستے لوگوں نے
مرے سارے دکھ اپنائےتھے
پھر میں نے یاد کی مٹی میں
زخمی لمحے دفنائےتھےباہر کے اندھیروں سے لڑنا ہو تو ___اندر کی روشنی بڑھانی ہوگی!
‏بےسبب دیتے ہیں کیوں لوگ مبارک بادیں
اےنئےسال بتا
تُجھ میں نیاکیا ہے؟
روشنی دن کی وہی،تاروں بھری رات وہی
وہی آج ہم کو نظرآتی ہے،ہر اک بات وہی
آسماں بدلا ہے،نہ بد لی ہے زمیں
فیضؔ نےلکھی ہے یہ نظم نرالے ڈھب کی
تُو نیا ہےتو دکھا صبح نئی،شام نئی
ورنہ ان آنکھوں نے دیکھے ہیں نئےسال کئی...
ہر بندہ, ہر اہل علم یہ سوچتا ھے کہ ‏میں نے اس سال میں صرف اپنی غلطیوں سے سبق حاصل کیےمیرا اس بات پے یقین مزید بڑھا کے انسان جب جب انسان کے لئے اللہ کی حدود کو توڑتا ہے انسان انسان کو خوش کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اللہ اس انسان کے ہاتوں ہی رولا دیتا ہے مٹی کو خاک بنا دیتا ہے اور بے شک میرے اللہ کا بہترین انتقام ہے...
آخر میں بس اتنا کہوں گا کہ
‏‏‎سال نیا ھو یا پرانا
اعمال ھمارے وھی پرانے ھی رھنے ھیں
جھوٹ,فریب,دھوکا,حوس,بدنیتی
اور کرپٹ لیڈر کو جا بوجھ کر ڈیفنڈ کرنا۔
‏ہر آنے والا سال بھی گھر داماد جیسا ہوتا ہے۔
شروع شروع میں بہت آؤ بھگت ہوتی ہے پھر اس کے بعد جانوروں والا سلوک ۔۔۔ !
 

Babar Alyas
About the Author: Babar Alyas Read More Articles by Babar Alyas : 875 Articles with 458808 views استاد ہونے کے ناطے میرا مشن ہے کہ دائرہ اسلام کی حدود میں رہتے ہوۓ لکھو اور مقصد اپنی اصلاح ہو,
ایم اے مطالعہ پاکستان کرنے بعد کے درس نظامی کا کورس
.. View More