میرا یہ سال بھی اسی سفر میں کچھ یوں گزر گیا کچھ بہت
اپنے تھے جو مجھ سے انجانے ہو گئے اور کچھ بہت سے انجانے تھے جن کو اپنا
بنا لیا اس دور حاضر میں ہر چیز مل جاتی ہے اور ہر وہ چیز میسر ہے جس کی آپ
تمنا کرتے ہیں لیکن میں کہاں سے ڈھونڈ کر لاوں جو مجھ سے اپنے بچھڑ گئے میں
یہ بھی نہیں جانتا کہ کسی پہ بھروسہ کرنے پر میں اجڑ گیا یا میں بکھر گیا
ہاں یہ سچ ہے کہ جس پر بھروسہ اور جن کی محبتوں پہ جو مان تھا مجھے وہ اب
نہیں رہا میں یہ تو نہیں جانتا دوستی اور رشتوں میں ہمشیہ رسوائی اور بے
وفائی ہی کیوں ملتی ہے میں تو صرف یہ جانتا ہوں کہ جب دل بھر جاتا ہے تو
اپنے کیا پرائے بھی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں کیونکہ کچھ لوگ ہمیں اچھے نہیں لگتے
اور بعض لوگوں سے ہمارا کوئی تعلق بھی نہیں ہوتا مگر پھر بھی اچھے لگتے ہیں
یاد رہے یہ اچھا لگنا عشق و محبت والا نہیں بلکہ عزت و احترام والا ہوتا ہے
میرا زندگی کا بس یہ ہی نچھوڑ ہے کہ جب وقت اپنا نہیں رہتا تو پرائے اور
اپنے کہاں رہتے ہیں کبھی کبھی ایسے لوگ بیٹھ جاتے ہیں دل میں اور توڑ کر
چلے جاتے ہیں ایسے بے رحم بندے تو خدا کا گھر بھی نہیں چھوڑتے ایسے بندوں
کو ترس بھی نہیں آتا جو اتنی بے رخی سے بات کرتے ہیں اور بڑی ہی بے رحمی سے
ملتے ہیں اور ایسے چاہنے والوں کا گلہ بھی خدا سے نہیں کر سکتے کیونکہ اسی
خدا سے تو مانگا تھا انہیں حضرت علی کا قول ہے کہ انسانیت بہت بڑا خزانہ ہے
اسے لباس میں نہیں انسان میں تلاش کرو اس دور میں میرے آنسو نکل پڑتے ہیں
میری زندگی کے اس سفر میں جدھر بھی دیکھتا ہوں مقصد کی محبت اور مطلب کی
دوستیاں مطلب کے رشتے اور ضرورت کے رشتے ملتے ہیں میرا یہ کہنا ہے کوشش کیا
کریں سب کچھ ٹوٹ جائے پر وہ مان نا ٹوٹ پائے جو کسی بہت ہی اپنے نے خود سے
زیادہ آپ پر کیا ہو ان شاللہ امید کبھی نا چھوڑیں اور دیکھنا کل کا دن آج
سے بہت بہتر ہو گا ایسے پیار محبت کرنے والوں کی قدر کریں کیونکہ یہ تو
دنیا ہے یہاں صرف کچھ ہی لوگ بنا دستک دئے دل میں اترتے ہیں تو پھر کبھی
واپس نہیں جاتے میری مانیں تو اپنی آنکھوں سے ختم کر دیجئے سارے پچھلے سبھی
حساب کتاب اپنے دل کو مت چھیڑے کیونکہ دل بہت مشکل سے ملتے ہیں بہانے مت
تلاش کیا کریں روٹھ جانے سے صاف صاف کہہ دیا کریں اب دل میں جگہ نہیں ہے آپ
کے لیے اس طرح سامنے والا زیادہ پریشانی میں نہیں ہوتا محبتوں میں بدگمانی
نہیں ہونی چاہیے پیار محبت کیا ہے تو اعتبار بھی کرنا سیکھو اگر کوئی ناراض
ہے یا خفا ہے تو منانے کی کوشش کریں کیونکہ محبت ہمیشہ اس مان سے روٹھتی ہے
کہ ایسے منانا جائے خدا کرے نیا سال ہر ایک کے لئے امن کا پیامبر ہو. خدا
کرے نئے سال میں تمام مسلمان اپنی اثاث کو پہچان جائیں. خداکرے ہم آپس کے
گلے شکوے بیتے دنوں کی طرح بھول جائیں. خدا کرے ہم آپس میں احکاماتِ شریعت
کے مطابق بھائی بھائی بن جائیں. خدا کرے نئے سال میں ہر ایک عہد کرے کہ
پچھلے سال کی طرح اس سال اللہ تعالٰی کی نافرمانی نہیں ہو گی. خدا کرے نئے
سال کا سورج کفر کے زوال کا سورج ثابت ہو. خدا کرے نئے سال کا آغاز شریعتِ
محمدی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اتباع کا سال ثابت ہو.خدا کرے نئے سال کا
آغا ظلم و بربریت کی داستان کے مٹنے کا سال ہو.خدا کرے نئے سال کا آغاز
بصیرت کا سال ثابت ہو.خدا کرے نیا سال اسلام کا سال ہو خدا کرے نیا سال خدا
کی خوشنودی کا سال ہو.خدا کرے نئے سال کے آغاز پر اس ادنی کی دوسروں کے لئے
کی جانے والی تمام دعائیں پوری ہو جائیں.اگر کوئی جانے انجانے میں مجھ سے
غلطی ہو گئی ہو تو معاف کر دینا اور دعاوں میں یاد رکھنا اور یہ سال آپ کے
اور اپنوں کے ساتھ بہت اچھا گذرا اللہ اپ سب کو اپنی حفاظت میں رکھے اور اپ
جدھر بھی رہیں خوش رہیں اور ہمیشہ مسکراتے رہیں آمین |