5فروری:اظہار یکجہتی کا دن

تحریر: رانیا میر
ہر سال 5فروری کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی چکّی میں پسے ہوئے مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے آزاد کشمیر سمیت پورے پاکستان میں یہ دن منایا جاتا ہے تاکہ ظلم کی انتہاء کرنے والے کافروں کو بتایا جاسکے ہم سب مسلمان کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کے ساتھ ہے اور آپنی آخری سانس دے گا، ظالموں کی کوئی چال کوئی تدبیر کام نہیں آ سکتی۔ ہم کشمیر کو آزاد کروا کر ہی دم لیں گے۔ پاکستان کے علاوہ تمام اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو اپنی نیتوں میں اخلاص پیدا کر کے، مخلص ہوکر اﷲ کی رضا کے لیے کشمیریوں کا ساتھ دینا ہوگا۔

یاد رکھیں! وہ سب لوگ جو کشمیر کی بربادی چاہتے ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور جو ہماری شہ رگ کو کاٹنے کی کوشش کرے گا ہم ان ہاتھوں کو اپنی شہ رگ پر پہنچنے سے پہلے کاٹ دیں گے۔ ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو کافروں کے رحم و کرم پر چھوڑ نہیں سکتے، ہم سب پاکستانیوں کو چاہیے اپنے حکمرانوں کو غفلت کی نیندسے بیدار کریں اور کشمیریوں کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے خود کو آج سے ہی تیار کریں۔ 5فروری کو کشمیریوں کی بھارت سے آزادی پر یوم یکجہتی کا یہ دن تو بہت سالوں سے منایا جا رہا ہے لیکن شاید باتوں کی حد تک ہی ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ کشمیر کے لوگوں کو ہماری باتوں سے فائدہ نہیں حاصل ہوگا، کشمیرکی آزادی کے لیے عملی طور پر جدو جہد کرنی ہوگی۔ کشمیر کی محبت ہمارے دلوں میں خون سے بڑھ کر گردش کرتی ہے لیکن پھر ہم اتنے مجبور کیوں ہیں؟کہ اتنے سالوں سے کشمیریوں کو کتوں کے حوالے کرکے ہم چین سے سو جاتے ہیں۔

کشمیر کو درندوں کے حوالے کر کے ہمیں اتنی میٹھی نیند کیسے آ سکتی ہے؟ ہمارے ضمیر سو گئے ہیں۔ کشمیر پر ظلم و زیادتیوں کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں، ہمیں اپنے ضمیروں کو جگانا ہوگا، روزانہ کتنے ہی گھروں کو اجاڑ دیا جاتا ہے لاکھوں بچوں کو یتیم کردیا جاتا ہے، ہزاروں بہنوں کو بیوہ کر دیا جاتا ہے، ماوں کی گودوں کو اجاڑ دیا جاتا ہے، بہن بیٹیوں کی عزت کو سرعام نیلام کیا جاتا ہے۔ اس بھری دنیا میں اﷲ کی ذات کے علاوہ ان کا کوئی مددگار نہیں، لوگوں میں سے بھی کوئی ان کے مخلص ساتھی نہیں ہیں۔کشمیر کے یہ لوگ اﷲ پر ہی توکل کیے ہوئے ہیں۔ اہل کشمیر مشکلات کے باوجود منزل کے حصول کے لیے پرعزم ہیں کشمیری کسی قسم کی لالچ میں نہیں آتے اور وہ ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔

ہم پاکستانی اب باتوں سے ہی نہیں بلکہ اپنے عمل سے یہ ثابت کرکے دکھائیں گے کہ ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ یہ ہمارے جسم کا حصہ ہیں، ہم کشمیریوں پر اور ظلم نہیں ہونے دیں گے۔ ظالموں کو ایک ایک ظلم کا حساب دینا ہو گا، ہم نے مخلص ہو کر ان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے، پاکستانی قوم کشمیریوں کا ساتھ مرتے دم تک نبھائے گی۔ جو حکمران کشمیریوں کا ساتھ نہیں دیں گے عوام ایسے حکمرانوں سے بغاوت کرے گی اور کشمیریوں کو انصاف ضرور ملے گا۔ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیریوں کے خواب کو تعبیر ضرور ملے گی۔کشمیر بنے گا پاکستان۔

Maryam Arif
About the Author: Maryam Arif Read More Articles by Maryam Arif: 1317 Articles with 1142146 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.