کیا کشمیر واقعی ہمارا ہے؟؟

ہمیں تو کشمیر چاہئے، لیکن کیا واقع ہمیں کشمیر چاہئے ہمیں یہ سوال خود اپنے گریبانوں میں جھانک کر خود سے پوچھنا ہے۔

عسلام و علیکم!
یقیناً آپ کو عجیب لگ رہا ہوگا کہ لکھنے والے نے تو سلام ہی غلط لکھا ہے۔ اسکو کیا پتہ کشمیر کا، مانتا ہوں غلط لکھا ہے لیکن جان بوجھ کر اب یہاں سمجھ سے بالاتر ہوجاتی ہے کہ ایک تحریر نگار اگر جان بوجھ کر کچھ غلط لکھتا ہے تو ہمارے سیاستدان جو اس ملک کو چلا رہے ہیں وہ جان بوجھ کر کیا کیا غلط نہیں کرتے ہونگے۔ لیکن وہاں کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا اگر اٹھا بھی لیا تو بھئی آپ پر ایجنٹ ہونے کا ٹپہ لگا دیا جاتا ہے۔

بات کرتے ہیں کشمیر کی کہ کشمیر ہمارا ہے بھی کہ نہیں؟ کیوں ١٩٤٨ سے ابھی تک کشمیر آزاد نہیں ہوا؟ کیا ایسی وجہ کہ ہمارا کوئی حکمران کشمیر کو آزاد نہ کرا سکا؟

ان سب کا جواب امریکا کے امداد میں ہے جو انڈیا اور پاکستان لے رہے ہیں، کیوں یہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ نہیں بیٹھتے؟ کیوں یہ کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کرے۔

٢٠١٦ اور ٢٠١٧ میں کل ٦٣١ لوگوں کا قتل ہونا کوئ عام بات نہیں ہے ، ١٩٤٨ سے لے کر آج تک جو لوگ شہید ہوے انکو تو چھوڑ ہی دو۔

قرآن میں ہے کہ ایک انسان کو مارنا پورے انسانیت کا قتل ہے لیکن ہم روکنے کے بجائے انڈیا کو موقع دے رہے ہیں کہ اور مارو یہ ہمارے کچھ نہیں لگتے کیونکہ ان سب کو تو دیکھ کر ذہن میں یہی آتا ہے۔ مسئلہ کا حل دونوں طرف سے ہو سکتا ہے لیکن نہیں کر رہے ہیں کیونکہ امداد بند ہو جائے گی۔

زرا سوچئے اور معصوم لوگوں کی جانوں کے ساتھ کھلواڑ نا کرے آخرت میں انہیں ہمیں جواب تو دینا ہے ۔
اللہ آپ سب کو اپنے حفظ و آمان میں رکھے، میرے کشمیری بھائیوں کا مسئلہ جلد از جلد اللہ کرے حل ہوجائے۔
تخلیہ!

Abdul Basit
About the Author: Abdul Basit Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.