وادی کشمیر کی تلخ حقیقت!

یہ خطہ نہ تو بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ پاکستان کا شہ رگ ہے بلکہ یہ ایک آزاد ریاست تھی جبکہ چائنا کا بھی یہاں پر تحفظات رہی ہیں، یہ خطہ صرف اور محض صرف کشمیریوں کا ہے اور پولیٹیکل استحکام بھی تب ہی آئے گا جب کشمیریوں کو مختار کُل مانا جائے-

یہ سب کھیل جنت نظیر کے اس ٹکڑے کو اپنے خطے میں شامل کرنے کا ہے ناکہ کشمیریوں کی زندگی کیلئے جدوجھد، اور اگر ایسا ہی ہے تو آئے روز کی اس اموات کا ذمہ دار کون ہے؟؟؟

کیا ہم انسانیت کی بنیاد پر نہیں سوچ سکتے جب وہاں سے بھارت کشمیریوں کو بارود سے بوندھ دیتے ہیں اور یہاں پاکستان اپنے مجاہد نما فوجی بھیج کر فسادات کو بھڑکاتے ہیں جو پچھلے 70 سال سے یہ کھیل جاری ہے اور دونوں طرف سے گولیوں کا نشانہ کشمیری بن رہے ہیں، نہ بھارت چاہتا ہے کشمیر کو چھوڑے اور نہ پاکستان چاہتا ہے کہ اس خون کی ہولی کو روکھے اور کوئی اور متبادل ڈھونڈے-

کئی دانشوروں کا یہی خیال ہے کہ کشمیر تب آزاد ہوگا جب بھارت اور پاکستان دونون چاہے کہ آزاد ہو، پھر بے شک جس کیساتھ الحاق کرنا چاہے کرلے یا آزاد ریاست بننا چاہے مختار کل کشمیری ہی ہونے چاہئے!

Javed Hussain Afridi
About the Author: Javed Hussain Afridi Read More Articles by Javed Hussain Afridi: 15 Articles with 11691 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.