مودی جی سے سوال تو بنتا ہے نا؟

ابھی کچھ دن قبل ہی بھارتی آرمی چیف فرما رہے تھے کہ ہم نے کشمیر میں آپریشن آل آؤٹ کرلیا ہے وادی سے مسلح حریت پسندوں کو خاتمہ کردیا ہے بھارت کا چپہ چپہ ہماری نگاہوں کہ زد میں ہے. اسی طرح میڈیا سے ملنی والی اطلاعات کے مطابق بھارت نے متنازع کنٹرول لائن پر سینسرز، باڑاور ناقابل تسخیر دفاعی آلات لگا کر سرحد پار سے دراندازی(ان کے الفاظ میں) کو مکمل طور پر روک دیا ہے اور بھارتی افواج کے مطابق کنٹرول لائن پر کوئی پرندہ بھی ان کی اجازت کے بغیر پر نہیں مار سکتا. اسی طرح بھارتی وزیراعظم کے دعوے کو اگر سچ مان لیا جائے کہ انہوں نے سرجیکل اسٹرائیک کرکے حریت پسندوں کے سبھی بیس کیمپوں کو ملیا میٹ کردیا ہے جس کا چرچا بڑے زور شور سے کیا گیا تھا اور اس پر بالی وڈ متعدد موویز بھی بنا چکا ہے تو جناب سوال تو بنتا ہے کہ پلوامہ کا اتنا بڑا واقعہ کیسے ہوگیا؟
اور کیسے آپ کے وزیر اور میڈیا منہ اٹھا اٹھا کر پاکستان کو اس میں ملوث کر رہے ہیں؟
جب پورے کشمیر میں آپ نے حریت پسندی کا مکمل صفایا کردیا ہے بیس کیمپ تک تباہ کردیئے ہیں تو یہ ساڑھے تین سو کلو سے زائد بارود کہاں سے آگیا؟
آپ کے مانیٹرنگ سسٹمز اور آپ کی افواج کہاں ہیں کہ ایک بندہ آپ کے ہی زیر قبضہ کشمیر میں بیٹھ کر مکمل پلاننگ کرتا ہے ویڈیو بناتا ہے اس کو ریلیز کرتا ہے؟
آپ کے پچیس سو سے زائد فوجی ایک جگہ سے دوسری جگہ شفٹ ہو رہے ہیں تو اس کے لیے روٹ کیوں کلیئر نہیں کرایا گیا؟
کوئی ایڈوانس سیکیورٹی ، کوئی سرچنگ پارٹی کچھ بھی انتظام نہیں کیا گیا یاکہ جان بوجھ کر اپنے فوجیوں کو موت کے منہ میں دھکیلا گیا ہے؟
کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ بی جے پی کی گرتی ساکھ کو لاشوں کے سہارے کھڑا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے؟
کہیں یہ تو نہیں ہو رہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کے ڈرامے کے بعد مودی گورنمنٹ کسی نئے ایڈونچر کے چکر میں ہے؟
کہیں ایسا تو نہیں بھارت میں ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر الیکشن میں پاکستان اور اسلام دشمنی کا ووٹ مانگنے کی ایک مذموم سازش ہے جس میں اپنی ہی افواج کو قربانی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے؟
کہیں یہ بھارتی اپوزیشن کا ہی کوئی کارنامہ تو نہیں کہ گورنمنٹ کی گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دینے کی کوشش کی گئی ہے؟
انہی پلوامہ کی سڑکوں پر تمہاری افواج نے کشمیری نوجوان کی لاش کو گھسیٹا تھا کہیں یہ اس کا رد عمل تو نہیں ہے؟
بھارتی افواج کئی دہائیوں سے کشمیر میں قتل عام اور عصمت دری کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں کہیں یہ کشمیر کی بستیوں میں بسے قبرستانوں کا بدلہ تو نہیں ہے؟
بھارت کی عوام، میڈیا اور مرنے والے فوجیوں کے لواحقین کو ادھر ادھر الزام لگانے کی بجائے مودی حکومت کے گریبان پکڑ کر اپنے مرنے والوں کے حساب مانگنا چاہیے کیونکہ یہ سوال تو بنتا ہے آخر ایک لمحے میں بیسیوں بھارتی فوجی لقمہ اجل بنے ہیں کوئی مذاق ہے کیا؟

Muhammad Abdullah
About the Author: Muhammad Abdullah Read More Articles by Muhammad Abdullah: 39 Articles with 34010 views Muslim, Pakistani, Student of International Relations, Speaker, Social Worker, First Aid Trainer, Ideological Soldier of Pakistan.. View More