بھارتی طیاروں کی دراندازی پرعسکری وسیاسی ردعمل

میجرجنرل آصف غفورکاکہناہے کہ پاک فضائیہ کے طیاروں کی فوری اوربروقت پروازوں کے باعث بھارتی طیارے واپس جانے پر مجبور ہو گئے ۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی طیاروں نے مظفرآبادسیکٹرسے دراندازی کی کوشش کی اورطیارے آزادجموں وکشمیرمیں تین سے چارمیل تک داخل ہوئے ۔بھارتی طیاروں کوپاک فضائیہ کے بروقت اورموثرجواب کاسامناکرناپڑا۔میجرجنرل آصف غفورنے مزیدکہا کہ بدحواس بھارتی طیارے اپناپے لوڈ بالاکوٹ کے قریب گراکربھاگ کھڑے ہوئے جب کہ واقعہ میں کوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفورنے بھارت کوچلینج کیا ہے کہ اس میں ہمت ہے توآئیں اکیس منٹ تک پاکستان کی فضائی حدودمیں رہ کردکھائیں بھارتی دراندازی کے حوالے سے ،منعقدہ پریس بریفنگ میں پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ بھارت ہماری طرف سے سرپرائزکے لیے تیاررہے ہم الگ اندازسے جواب دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعدجاری کیے گئے اعلامیے میں کہاگیاہے کہ بھارتی جارحیت کاجواب دینے کے لیے پاکستان وقت اورجگہ کاانتخاب خودکرے گا۔وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے واالے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارتی فضائی دراندازی کامعاملہ عالمی سطح پراٹھانے کافیصلہ کیاگیا ۔اعلامیے کے مطابق بالاکوٹ کے نزدیک مبینہ دہشت گردکیمپ کوٹارگٹ کرنے کابھارتی دعویٰ مستردکردیاگیاہے جب کہ بھارت کابڑے پیمانے پرہلاکتوں کادعویٰ بھی مستردکردیاگیاہے ۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں کہاگیاہے کہ ایک بارپھربھارت نے خودساختہ جھوٹااورغیرمحتاط دعویٰ کیا۔بھارتی دراندازی کامعاملہ اوآئی سی، دوست ممالک اور اقوام متحدہ میں فوری اٹھانے کافیصلہ کیاگیاہے۔وزیرخارجہ معاملے کوعالمی سطح پراٹھانے کے لیے رابطے کریں گے۔قومی سلامتی کمیٹی نے عالمی برادری کونشانہ بنائے گئے علاقے کامشاہدہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری خودآکرزمینی حقائق کودیکھے ۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ بھارت انتخابات کی خاطرخطے کاامن تباہ کرنے پرتلاہواہے ۔مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات ہوئی ان کوصورت حال سے آگاہ کیا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستانی افواج ملک کے دفاع کے لیے تیارہیں۔شاہ محمودقریشی کاکہناہے کہ شہداء کی قربانیوں سے امن قائم ہوا۔ہم نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی ہے ۔ وزیرخارجہ کاکہناہے کہ امن پسندقوم ہیں دہشت گردی کے نقصانات جانتے ہیں ۔شاہ محمودقریشی کہتے ہیں کہ ناپاک حرکات پربھارت ہوش کے ناخن لے ۔بھارت پاکستان کونہ للکارے ،قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں محافظ موجودہیں۔ وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمدخان نے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں بھارت کی بزدلانہ کارروائی اس بات کاثبوت ہے کہ اسے دن کی روشنی میں کوئی اقدام اٹھانے کی ہمت نہیں ہے ،امن کی خواہش کوہماری کمزوری نہ سمجھاجائے ، قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے علی محمدخان کاکہناہے کہ بھارت بزدلانہ حرکتوں سے بازنہ آیاتوجواب دیناجانتے ہیں ،بھارت کے ہزاروں ٹکڑے کردیے جائیں گے۔وزیرمملکت نے کہا کہ بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ،ہم پاکستان کی سا لمیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،حکومت کواس حوالے سے متفقہ پالیسی اپنانی چاہیے ،ہمیں افواج پاکستان کی صلاحیتوں پرمکمل اعتمادہے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ وجے گھوکلے نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پرمیڈیاکوبریفنگ دی تاہم صحافیوں کے سوالات کے شورمیں صرف اپنی بات کہہ کراٹھ کرچلے گئے۔بھارتی سیکرٹری خارجہ وجے گھوکلے نے بھارتی فضائیہ کی جانب سے مظفرآبادسیکٹرکے راستے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی سے متعلق مختصرترین بریفنگ میں بیان پڑھ کرسنایا۔ وجے گھوکلے نے کنٹرول لائن کی فضائی خلاف ورزی کاجوازیہ بتایاکہ مزیدخودکش حملے سے بچنے کے لیے پیشگی حملہ ضروری ہوگیاتھا ،بھارتی سیکرٹری خارجہ نے تین ،چارمنٹ تک گفتگوکی اوربیان ختم ہوتے ہی صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے بغیراٹھ کرچلے گئے ۔ صحافیوں کے سوالات کاشوراٹھتارہااوران کی جانب سے یہ کہاگیا کہ صرف اس بیان پراکتفاکریں سوالات کی کوئی گنجائش نہیں ۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بھارتی طیاروں نے بالاکوٹ کے تربیتی کیمپ میں دہشت گردوں کا صفایا کردیاہے اورتربیتی کیمپ تباہ کردیاہے۔بھارتی سیکرٹری خارجہ کی اس میڈیابریفنگ میں ہی تضادپایاجاتاہے۔ ایک طرف وہ کہتے ہیں کہ مزیدخود کش حملے سے بچنے کے لیے پیشگی حملہ ضروری تھا دوسری طرف وہ دہشت گردکیمپ تباہ کرنے کادعویٰ بھی کرتے ہیں۔ جیساکہ اس تحریرمیں آپ پڑھ چکے ہیں کہ پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی بھارت کے اس بے بنیاددعوے کومستردکرچکی ہے۔ قارئین کویادہوگا کہ پیشگی حملوں کاموجدکوئی اورنہیں بھارت کے جنگی جنون کااستاد اورپشت پناہ امریکا ہے۔ کسی دورمیں امریکابھی پیشگی حملے کیاکرتاتھااوروہ بھی پیشگی حملوں کاجوازبھارت کی طرح خود کومحفوظ کرناہی بتاتارہا۔بھارتی سیکرٹری خارجہ نے حملے کاجوازمزیدخودکش حملے سے بچنے کے لیے بتایا ۔ایساہی ہے تویہ حملہ تواس پرہوناچاہیے تھا جس نے یہ حملہ کرایاہے ۔ کیونکہ پلوامہ میں حملہ کرنے والااب تک بے نقاب ہوچکاہے۔سعودی عرب کے وزیرخارجہ نے پلوامہ حملے کے تناظرمیں پاکستان کی مذمت کرنے سے یہ کہہ کرصاف انکارکردیا کہ پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں کہ یہ حملہ اس نے کرایا توہم پاکستان کی مذمت کیوں کریں۔ پلوامہ حملے میں پاکستان کے کردارکے بھارت کے دعوے کوسلامتی کونسل نے بھی مسترد کر دیا ۔پلوامہ حملے میں پاکستان کے کردارکے موذی کے دعوے کوبھارت کے سیاست دانوں نے بھی بے نقاب کردیاہے ۔ اس حملے میں موذی کوبے نقاب کرنے کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ بھارتی ٹی وی کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے بالیامیں خطاب کرتے ہوئے سماجی راہنماومن میشرام کاکہناتھا کہ بھارت سرکارکے پاس آٹھ دن پہلے خبرتھی کہ ان لوگوں کوماراجارہاہے ۔بھارت سرکارکے پاس آئی بی کی رپورٹ تھی ومن میشرام نے کہا کہ کابینہ کمیٹی سیکیورٹی کے اجلا س میں معلوم ہوگیاتھا کہ ایساہونے والاہے ،میشرام نے کہا کہ بچانے کے بجائے مروادیااورنام پاکستان کالے رہے ہیں ، ان کاکہناتھا کہ بھارت سرکارنے ایسا ہونے دیاتاکہ پاکستان کے خلاف زہراگلنے کاموقع ملے۔ سماجی راہنمانے اپنے خطاب میں کہا کہ پلوامامیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی ذمہ دارمودی حکومت ہے وہ جوان کہہ رہے تھے کہ ہمیں ایئرلفٹنگ کرایاجائے ،کچھ لاکھ روپے کی بات تھی لیکن سرکارنے ان کی بات نہیں مانی ۔مودی کے پاس سوالوں کاجواب نہیں تو معاملہ پاکستان پرڈال دیا ۔میشرام نے کہا کہ پاکستان نے بیالیس لوگوں کونہیں مارابلکہ تم (مودی) نے ماراہے۔سماج راہنمانے سوال اٹھایا کہ پاکستان سے آرڈی ایکس کامواداورگاڑی کیسے آئی ، تمام سیکیورٹی فورسزکے باوجودروکنے کاکام کیوں نہیں کیا،اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ مودی سرکارکے ظالمانہ فیصلوں کے خلاف احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ ڈرامہ رچایاگیاہے۔ پاکستان اورمسلمانوں کی سخت دشمن ہندوانتہاپسندتنظیم کے سربراہ راج ٹھاکرے نے بھی پلوامہ حملے پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے مشیرسے تحقیقات کی جائیں توپلوامہ حملے کی حقیقت سامنے آجائے گی ۔راج ٹھاکرے نے کہا کہ جب پلوامہ حملے کی خبرآئی تو مودی ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے اورخبرملنے کے باوجودبھی شوٹنگ میں مصرف رہے۔اب مظفرآبادسیکٹر میں دراندازی کاجوازبتاتے ہوئے بھارتی سیکرٹری خارجہ نے پلوامہ حملے کاذمہ دارایک بارپھرپاکستان کوٹھرایا ۔ پاکستان کے خلاف ہرطرف سے ناکامی کے بعد اب نیاڈرامہ یہ رچایاجارہاہے کہ یہ پیشگی حملہ مزیدخودکش حملے سے بچنے کے لیے ضروری تھا۔ بھارتی میڈیانے وزارت دفاع کابیان جاری کیاہے جس میں انہوں نے کہا کہ بھارتی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدودکی خلاف ورزی سے متعلق کوئی علم نہیں۔ترجمان بھارتی وزارت دفاع کاکہنا ہے کہ انہیں پاکستانی الزامات کاکوئی علم نہیں کہ بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدودکی خلاف ورزی کی۔بھارتی دراندازی کے ردعمل میں آصف زرداری نے پاکستان کے دشمن بھارت کوخبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہماری پرامن پالیسی کوکمزوری نہ سمجھے ۔ہم بھرپورجواب دینے کی طاقت رکھتے ہیں ۔ سابق صدرنے کہا کہ مودی انتخابات جیتنے کے لیے خطے کاامن تباہ نہ کرے ۔ بھارت کے اندربھی مودی کی پالیسی کے خلاف آوازیں گونج رہی ہیں ،بھارت نے کوئی حرکت کی توخمیازہ بھگتنے کے لیے تیاررہے۔مریم نوازنے سوشل میڈیا پرپیغام میں کہا کہ میاں نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات ہوئی ، نوازشریف نے بھارتی طیاروں کی دراندازی پرشدیدتشویش کااظہارکیااورایل اوسی پربھارتی طیاروں کے حملے کی مذمت کی۔ مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف نے دعاکی کہ یااللہ پاکستان پرکبھی کوئی آنچ نہ آئے ، اللہ وطن عزیز کی حفاظت فرمائے ۔ قومی اسمبلی میں شہبازشریف نے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی دراندازی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ شروع کی توانشاء اللہ نئی دہلی پرپاکستان کاپرچم لہرائے گا ، اپوزیشن نے کہا کہ مادروطن کے تحفظ اوردفاع کی خاطر خون بہانے کے لیے میں محاذ جنگ پرجانے کے لیے تیارہوں، شہبازشریف نے کہا کہ بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے اورجنوبی ایشیاکے امن کواپنے ہاتھوں سے آگ میں نہ دھکیلے ۔پاکستان کی امن پسندی اورتحمل مزاجی کوکمزوری سمجھنا بھارت کی سنگین غلطی ثابت ہوگی۔ ان کامزیدکہناہے کہ مسلح افواج جذبہ شہادت، پیشہ وارانہ مہارت اوربے مثال جرات وبہادری کاپیکرہیں ۔ہمیں اپنے بیٹوں اورمادروطن کے سجیلے جوانوں پرنازہے۔بلاول بھٹوزرداری نے بھارتی طیاروں کی دراندازی کی کوشش اورجنگی جنون کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری گجرات کے قصائی کولگام دے۔اقتدارکابھوکاانتہاپسندبھارتی حکمران ٹولہ پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکاہے ۔مودی اپنی ناکامیوں کو چھپانے اورعوام کی تحریک سے توجہ ہٹانے کے لیے ڈرامے بازی پراترآیا۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ہم بھارت کی جارحیت کے خلاف ہزارسالوں تک لڑنے کاحوصلہ رکھنے والی قوم ہیں۔قومی اسمبلی میں خورشیدشاہ نے کہا کہ بھارت چالیس کلومیٹراندرآیاہے توہم اسی کلومیٹراندرداخل ہوجائیں ،ہم بتائیں گے کہ جنگ اورالیکشن کیاہوتاہے۔ چودھری شجاعت کہتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی بھارت کوایک آنکھ نہیں بھاتی ،مودی الیکشن جیتنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئے ہیں ،خطے کاامن بھارت نے تباہ کررکھاہے لیکن اب بھارت کے جنگی جنون کودنیاکے سامنے بے نقاب کرنے کاوقت آگیاہے۔ بھارت کاجنگی جنون تواس وقت ہی بے نقاب ہوگیاتھا جب اس نے کشمیرپراقوام متحدہ کی قراردادوں کوپس پشت ڈال دیاتھا۔بھارت کے جنگی جنون سے دنیانے آنکھیں بندکررکھی ہیں۔

پلوامہ حملے میں پاکستان کے خلاف بھارت کی بدترین سفارتی ناکامی کے بعد اب بھارتی طیاروں کی پاکستانی حدودکی خلاف ورزی بھی بھارت کے گلے کی ہڈی بن چکی ہے، بھارت کوا ب بھی بدترین سفارتی ناکامی کاسامناکرناپڑے گا۔ بھارتی دراندازی کوعالمی سطح پراٹھانے کادرست فیصلہ کیاگیا ہے۔ پاکستان کی عسکری ،سیاسی قیادت اورعوام پاکستان کے دفاع اورتحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان کی تمام سیاسی قیادت نے بھارتی دراندازی پربھارت کوکھری کھری سنا کریہ ثابت کردیا ہے کہ وطن کے دفاع کے لیے ہم سب ایک ہیں۔وزیرخارجہ نے خط لکھ کراقوام متحدہم کے جنرل سیکرٹری کوصورت حال کی سنگینی سے آگاہ توکردیاہے ۔عالمی برادری کیا ردعمل دیتی ہے اس کااندازہ لگانامشکل نہیں۔
 

Muhammad Siddique Prihar
About the Author: Muhammad Siddique Prihar Read More Articles by Muhammad Siddique Prihar: 394 Articles with 301285 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.