گزشتہ ماہ فروری سن دو ہزار انیس کے اخری ایام میں بھارت
نے پاکستان پر جارحانہ حملے کیئے،یوں تو بھارتی انتہا مذہبی جماعت بی جے پی
کی کی موجودہ حکومت کے وزیر اعظم نریندر مودی جب سے اقتدار میں آئے ہیں
انھوں نے پاکستان سے کبھی بھی دستانہ رویہ نہیں رکھا ان کی جامعت انتہا
پسندی کے باعث بھارت کے آئین کو ہی بدلنا چاہتے ہیں اور بھارت کو انتہا
پسندی کی نذر کرنا چاہتے ہیں اسی بابت بی جے بی بھارت کے سیکولر نظام کو
تبدیل کرکے ہندو ازم لانا چاہتے ہیں ،اس سلسلے میں انھوں بھارت بھر میں
اقلیتوں کا جینا محال کردیا ہے خاص کر کشمیریوں کیساتھ انسان سوز عمل جاری
ہیں،بی جے پی اور بھارتی ریاست کی جانب سے کشمیر کت مسلمانوں اوربھارتی
اقلیتوں پر عائد ظلم و بربریت اب بھارت کے دیگر ریاستوں تک پھیل گئے ہیں،
سکھ برادری نے بھارت میں جاری انتہا پسند ہندوؤں کے ظلم کے خلاف آواز
بلند کی ہیں لیکن سکھوں کی آواز کو دبانے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی را اور
بی جے پی کے غنڈے متحرک ہوگئے اور سکھوں کے خلاف بھی محاذ کھڑا کردیا ہے،
عیسائی کمیونٹی بھارتی انتہا پسند مذہبی جماعت کے غنڈوں سے نہایت خوف زدہ
ہیں، موجودہ حالات میں بھارت میں جس قدر انسانی حقوق تلف کیئے جارہے ہیں اس
کے خلاف یو این او نے خود رپورٹ پیش کردی ہے مگر بھارتی انتہا پسند مذہبی
سیاسی جماعت بی جے پی اپنی روش سے باز نہیں آرہی ہے دوسری جانب موجودہ
پاکستانی حکومت نے انتہائی صبر و جمیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے امن امان کا
پیغام پہنچایا،پاکستان کے امن کو بھارت نے کمزوری جانا اور باز نہ آیا
چھبیس سے اٹھائیس فروری دوہزار انیس وہ ایام تھے جب بھارت نے فضائی حملے
کیئےلیکن پاکستان ایئر فورس کی بہادری اور شجاعت کے باعث ناکامی سے دوچار
ہوئے ، مودی اپنی ناکامی کے بعد بھی باز نہ آیا ،سمندری فوج کے ذریعے مارچ
کے پہلے ہفتے ایک بار پھر بزدلی کیساتھ حملے کرنے کی کوشش کی مگر پاک نیوی
کے ہاتھوں منہ کی کھانی پڑی اور بھارتی سب میرین دم دبا کر بھاگ نکلی ۔معزز
قارئین!! پاک بھارت جنگ میں فکر انگریز اور سوچ بچار کی بات یہ ہے کہ دنیا
کے تمام ملکوں کی خاموشی نے ثابت کردیا کہ پاکستان کو تن تنہا جنگ لڑنی
پڑیگی اور اس جنگ کیلئے عوام کو افواج پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونا
پڑیگا خوشی اور مسرت کی بات یہ ہے کہ ہماری عوام ایک بار پھر مکمل خلوص اور
ایمان کیساتھ پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، ان پاکستانی آستین کے
سانپوں کو اب سمجھ لینا چاہئے کہ وہ اپنی منفی کاروائیوں سے باز آجائیں
کیونکہ ان کی کاروائی کا ذرا بھی شک ان کیلئے جہنم وارد ہوسکتا ہے، اسلامی
جمہوریہ پاکستان دنیا کی دوسری ریاست ہے جو خالصتاً اسلام کے نظریئے اور
نام پر بنی ہے، یہی وجہ ہے کہ اللہ تبارک تعالیٰ نے اس وطن عزیز کو ستائیس
ویں ماہ رمضان شب قدر میں بنایا، ہم نے دیکھا کہ پاکستان کی حفاظت ہمیشہ
اللہ نے کی ہے اور اسی بابت جب بھی بھارت سمیت اسرائیل اور دیگر پاکستان
مخالف وقتوں نے اپنے منفی عزائم کو پورا کرنا چاہا یا جنگ کی تو وہ بری طرح
ناکام ہوئے، پاکستانی افواج مکمل دین اسلام، دین محمدی ﷺ پر کاربند ہے ،اللہ
سبحان تعالیٰ اور اس کے حبیب محمد ﷺ کے عشق میں ایک بار نہیں ہزار بار جان
نچاور کرنے میں بے چین رہتے ہیں یہی جذبہ پوری قوم میں بھی ہے، بھارت سمیت
پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان سے جنگ کرنا کوئی آسان نہیں، یہ حقیقت ہے
کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور اسی بابت پہلے امن کو ترجیح دیتا ہے لیکن
اگر کسی کو اس کی طاقت پر شک ہے تو آزما سکتا ہے الحمد للہ ہم جنگ سے
گھبراتے ہیںلیکن جنگ سے سوائے تباہی و بربادی کے کچھ حاصل نہیں ہوتا،
پاکستانی عوام سمیت سولجر جانتے ہیں کہ اصل زندگی ہی بعد از موت ہے بحیثیت
دین اسلام ہماری تربیت اور ایمان بھی یہی ہے کہ اللہ سبحان تعالیٰ نے جہاد
میں شریک ہونے والوں کو عام مسلمان سے کہیں زیادہ انعامات و اکرام سے نواز
گیا ہے ، شہید کو حساب سے مبرا کردیا گیا اور شہید کے جسم پر مٹی حرام کردی
گئی، شہید کے جسم کی حفاظت اللہ نے خود لے لی، شہید کو رزق دیا گیا جس کا
انسان کو شعور نہیں ، شہید کو بہشت میں محلات اور درجات سے نوازا
گیاہے۔۔معززقارئین!!موجودہ دور میں بھارتی کی جارحانہ جنگ کے پس پشت
اسرائیل، افغانستان، ایران کا تعاون بھی شامل رہا ہے اسی لیئے ایران اور
افغانستان کی پالیسیاں اور رویئے پاکستان مخالف کھلے عام رہے یہ بار دنیا
جانتی ہے کہ پاکستان کا ازلی دشمن اسرائیل ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے آج
تک اسرائیل کو قبول نہیں کیااب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بھارت کی جانب سے
ہونے والے حملے پر دنیا نے کیوں چپ سادھ لی ؟؟پاکستان نے دیکھا کہ بھارت
میں سمجھوتا ایکسپریس دھماکوں جیسے بد ترین دہشت گردی کے واقعے کے مرکزی
کردار سوامی آسیم نند کی رہائی پر بین الاقوامی برادری خاموش رہی جبکہ اس
بات سے واضح شواہد سامنے آئے ہیں کہ سوامی آسیم نند کو آزاد کرانے کے
لئے بھارتی حکومت نے سرکاری گواہوں کو گواہی دینے سے منحرف کرایا تھا،
اڑسٹھ بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے کو اس طرح آزادی
ملنے پر صرف بھارت کا ہی نہیں عالمی برادری کا دہشت گردی کے حوالے سے دوہرا
معیار واضح ہو گیا،ایل او سی پر کئی سالوں سے بھارتی بربریت دنیا کے امن
کیلئے خطرہ بن چکی ہے ، آئے روز معصوم شہریوں کی شہادت پر عالمی برادری کی
خاموشی لمحہ فکریہ ہے،بھارت عالمی دہشت گرد ہے جس نے لائن آف کنٹرول پر
بلا اشتعال فائرنگ میں کشمیریوں کے پرامن احتجاج پر معصوم ومحکوم کشمیریوں
پر گولیاں چلاتا رہتا ہے اور ہزاروں کشمیریوں کوشہید کرچکا ہے اور کئی سو
سے زائد کو زخمی کرچکا ہے ،بھارت کے مظالم پر مسلم ممالک کی خاموشی بھی
لمحہ فکریہ ہے،کشمیر ی عوام پر بھارتی مظالم حدود سے تجاوز کر چکے ہیں،
ظالمانہ مظالم پر عالمی برادری کی پراسرار خاموشی لمحہ فکریہ ہے،آئے روز
کشمیری نوجوانوں کی شہادتیں بھارتی مذموم عظائم کی عکاسی کر رہے ہیں،تحریک
آزادی کشمیر فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکی ہے ، سابق صدر اور ریٹائرڈ جنرل
پرویز مشرف ان چند ایک جنرلوں میں سے ایک ہیں جنھوں نے بہادری و شجاعت کی
تاریخ رقم کی ہوئیں ہیں کارگل محاذ کی فتح ہی کشمیر کی آزادی کا پروانہ بن
جاتی لیکن آستین کے سانپ اور غدار وطن سابق وزیر اعظم موجودہ مجرم میاں
نواز شریف نے بھارت کی حمایت کرتے ہوئے امریکہ سے مدد طلب کی اور جیتی جنگ
کو ہار میں تبدیل کروادیا، یہ وہی عمل تھا جب انیس سو ستر کی جنگ میں
پاکستانی افواج کو بنگلہ دیش میں ہتھیار ڈالنے کا کہا گیا اگرمغربی پاکستان
کے جنرل ٹکا خان اور صدر یحییٰ خان تھے جن کی نا قص پالیسی اور اپنے ذات
کیلئے وطن کا سودا نہ کرتے تو آج پاکستان سمیت بھارت بھی ترقی کی راہ پر
چل نکلتا، انیس سو ستر کی جنگ میں بھارتی انتہا پسند جماعت مکتی باہنی نے
اس وقت کی حکومت کیساتھ جنگ لڑی جس کا بھارتی حکومت نے اب اعتراف کرلیا ہے
، ہمارے چند ایک خود غرض، لالچی، مکار، عیار، دھوکے باز، فراڈیئے، منافق،
سیاسی لیڈر اور ستر کی جنگ کے جنرل نے پاکستان کو نا تلافی نقصان سے دوچار
کیا لیکن اب انشا اللہ غدار وطن پاکستان کی گرفت سخت سے سخت ہوگی اسی لیئے
وہ تمام منفی عناصر باز آجائیں جو اپنی ذات پر ریاست اور ملک کو داؤ پر
لگانے کی کوشش کررہے ہیں عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے میں نہیں آئیں گے
کیونکہ عوام جانتی ہے کہ وہ حالات جنگ میں ہیں حالات سیاست میں
نہیں!!موجودہ پاکستانی حکومت انتہائی بہترین سمت میں جارہی ہے یہی وجہ ہے
کہ دس سالوں سے بندش کا شکار نیشنل ایکشن پلان شروع ہوگیا ہے ، پاکستان
پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون نے جس طرح نیشنل ایکشن پلان کو روکنے
کیلئے بھارت سے مال پکڑا وہ ان کے پھندے کا باعث بن رہا ہے ، پی پی پی اور
پی ایم این این کے تمام کالے کرتوت عوام کے سامنے کھل کر سامنے آچکے ہیں ،سردارآصف
علی زرداری، میاں نواز شریف، اسفند یار ولی، محمود خان اچکزئی، مولانا فضل
الرحمان اور الطاف حسین کی پاکستان مخالف کاروائیاں، منفی منصوبے ،لوٹ مار،
قتل و غارت ،منی لانڈرنگ جیسے دیگر تمام منفی عناصر بے نقاب ہوچکے ہیں ،پاکستان
اپنے آستین کے ساپنوں سے نہ صرف واقف ہوگیا ہے بلکہ اب انہیں کچلنے کیلئے
قانونی و آئینی سطح کیساتھ عمل پیرا ہے، ہر پاکستانی ،پاکستان اور ریایست
کیساتھ کھڑا ہے، موجودہ دور میں پاکستان آہستہ آہستہ مشکل حالات کے
باوجود ترقی کا پہیہ چل پڑا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی ترقی مخالف سیاسی
جماعتوں کو برداشت نہیں لیکن ان کی تمام منفی کوششیں انشا اللہ رائیگاں
جائیں گی اور پاکستان یونہی آگے بڑھتا چلا جائے گا۔انشا اللہ ضرور بلضرور
۔ اے اللہ تو اپنے حبیب محمد ﷺ و آل محمد کے صدقے پاک افواج کی غیب سے مدد
فرما، عوام میں اتحاد و اتفاق کی قوت عطا فرما، ایثار و قربانی کے جذبے سے
معمور فرما، اپنے اور غیروں کے منفی اثرات سے محفوظ فرما، ہمیں سچ و حق
لکھنے، بولنے اور کہنے کی توفیق عطا فرما آمین ثما آمین ۔۔۔۔پاکستان زندہ
باد، پاکستان پائندہ باد، پاک فوج زندہ باد، پاک آئی ایس آئی پائندہ باد
|