بشارات محمدﷺ فی کتب مقدسہ غیر مذاہب

اس کتاب میں آقا کریم ﷺ کی آمد بارے تمام مذاہب کی بشارات کو پہلی بار یکجا کیا گیا ہے
سید قمر احمد سبزواری

بشارات محمدﷺ فی کتب مقدسہ غیر مذاہب

جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند
اس دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام
وہ شہ بطحا کہ جس کی آمد کے لیے اس کائنات نے ہزاروں برس انتظار کیا۔ اس ذات کے لیے تو رب کائنات بھی فرماتا ہے کہ ’’اے محبوب اگر آپ نہ ہوتے تو میں یہ کائنات ہی پیدا نہ کرتا اور نہ اپنی ربوبیت کا اظہار کرتا۔ (حدیث قدسی)

پھر تمام انبیاء کرام علیہ الصلوٰۃ والسلام سے رب نے عہد وفا باندھا (سورۃ آل عمران آیت ۸۱)اور اس عہد وفا کی پاسداری میں تمام انبیاء کرام ؑ نے اپنا اپنا عہد نبھایا۔ اپنی اُمتوں کو اس آخرالزماںنبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی بابت خوشخبری سنائی اس آنے والے کی بابت بشارات دیں۔ اور اپنی معذوری کا بھی اظہار کیا کہ وہ تو سردارالانبیاء ہے۔ وہ تو ہم سے زور آور ہے وہ رب کائنات کا محبوب ہے، جب وہ ذات مقدس اس دنیا میں مبعوث ہو گی تو تم پر یہ فرض ہو گا کہ تم اس کی پیروی کرو۔ اس کے دامن حق کی آغوش میں پناہ لے لینا۔ لیکن تمام انبیاء و صالحین علیہ الصلوٰۃ والسلام کی اُمتوں نے حضرات انبیاء کرامؑ کی تعلیمات کو بھلا دیا۔ ان کی لائی ہوئی کتب اور صحائف کو بدل ڈالا۔ ان کی تعلیمات کو مسخ کر دیا۔ لیکن آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام سے متعلق جو بشارات ہر نبی علیہ السلام نے دی تھیں وہ ان کےپیرو کاروں کی دست برُد کے باوجود آج بھی موجود ہیں۔ لیکن ان کو دیکھنے کے لیے عشق و محبت کی نظر چاہیے۔ آج ان بشارات پر کام کرنے کی ضرورت ہے آج ہر زبان میں ان بشارات کا ترجمہ کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ جو غیر مسلم اقوام اس دنیا میں آباد ہیں اُن کی زبان میں ہی اُن تک یہ پیغام پہنچے کہ تم اب تک جس کا انتظار کر رہے ہو تمہاری کتب مقدسہ کے مطابق وہ تو 1400 سال قبل مبعوث ہو چکے ہیں تمہاری نجات اسی میں ہے کہ آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام کے دامن بے کس پناہ میں آجائو۔

قارئین کرام !ہم اپنا یہ فرض ادا کررہے ہیں تاکہ روزِ قیامت اللہ رب العزت کے حضور سرخرو ہو سکیں۔ ساتھ ہی ساتھ ہم اللہ رب العزت کے حضور سجدہ ریز ہیں کہ اُس نے ہمیں آقا ئے دوجہاں کی اُمّت میں پیدا کیا۔ورنہ آج ہم بھی ظلمت کے اندھیروں میں بھٹک رہے ہوتے۔
کتاب پڑھنے کیلئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کیجئے
https://sabeelh.blogspot.com
 

sabeel
About the Author: sabeel Read More Articles by sabeel: 32 Articles with 53679 views میرا تعلق صحافت کی دنیا سے ہے 1990 سے ایک ماہنامہ ّّسبیل ہدایت ّّکے نام سے شائع کر رہا ہوں اس کے علاوہ ایک روزنامہ نیوز میل لاہور روزنامہ الجزائر لاہو.. View More