تحصیل کلرسیداں کیلیئے میگا پروجیکٹس کا اعلان

حلقہ این اے 57 کے منتخب ایم این اے صداقت علی عباسی کامیابی کے بعد کچھ وقت کیلیئے اپنے حلقہ کے عوام سے تھوڑے دور ہو گئے تھے جس کی بنیادی وجہ حکومتی معاملات تھے جن میں خود کو ایڈجسٹ کرنے کیلیئے ان کا ان معاملات کے ساتھے جڑے رہنا بہت ضروری تھا ان کی ان مصروفیات کی وجہ سے حلقہ کے عوام یہ تصور کرنے لگ گئے تھے کہ شاید ان کے ایم این اے کو اپنے حلقہ سے کوئی خاصی دلچسپی نہیں رہی ہے جس وجہ سے انہوں نے اپنے ووٹرز اور سپورٹرز سے رابطے بہت کم کر لیئے ہیں لیکن یہ تمام اس وقت دم توڑ گئیں جب وہ حکومتی معاملات کی تکمیل کے فورا بعد اپنے حلقہ کے عوام کے ہر دکھ سکھ میں شرکت کرنے لگ گئے بلخصوص تحصیل کلرسیداں کے عوام میں زیادہ مایوسی پھیل گئی تھی کہ صداقت علی عباسی کو صرف اپنے علاقہ سے دلچسپی ہے کلرسیداں کو وہ اپنے حساب سے باہر سمجھ رہے ہیں لیکن ان تمام باتوں میں کوئی صداقت نہیں تھی ایک ہفتہ قبل انہوں نے مختلف قسم کی کمیٹیاں قائم کیں اور اپنے ورکرز اور پارٹی عہدیداروں کی عزت افزائی کا باعث بنے کمیٹیوں کے قیام کو عوام علاقہ نے خوب سراہا ہے جمعہ کے روز صداقت علی عباسی اپنے ایم پی اے حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمد کے ہمراہ کلرسیداں تشریف لائے جہاں پر انہوں نے اپنی پارٹی کے ورکرز اور عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے کلرسیداں کیلیئے بہت سارے منصوبوں کے اعلان کئے جس سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ وہ اگر کچھ عرصہ کیلیئے غائب رہے تھے تو اس کا مطلب یہ تھا کہ وہ اپنے عوام کیلیئے ہی کچھ کر رہے تھے اور ان کی مصروفیت عوامی بھلائی کیلیئے ہی تھی وہ اپنء عوام کو تحفہ دینا چاہتے تھے انہوں نے کلرسیداں پل جو کہ ایک خطر ناک صورتحال اختیار کر چکا تھا کیلیئے سوا چار کروڑ کی گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے کلرسیداں میں موجود بوائے اور گرلز کالجز کو پوسٹ گریجویٹ کرنے کا اعلان کیا ہے تحصیل میں موجود ایسے ہسپتال اورڈسپنسریز جو کچھ وجوہات کی وجہ سے بند ہو گئیں تھیں ان کی بحالی کا بھی اعلان کیا ہے اور ان میں ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کا اعلان کیا ہے اور جو ہسپتال اس وقت کام کر رہے ہیں ان کی حالت کو بھی مزید بہتر بنانے کیلیئے بھی احکامات جاری کیئے ہیں شرقی یو سیز کیلیئے روڈز کی بہتری کی اعلان کیا ہے روات تا کلرسیداں روڈ کی مرمتی کا اعلان بھی کیا ہے انہوں نے کلرسیداں میں پاسپورٹ آفس کے بھی جلد قیام کی یقین دہانی کروائی ہے یو سی گف اور بھلاکھر کیلیئے مختلف روڈز کی منظوری بھی دی ہے ان کے علاوہ انہوں نے کلرسیدان کیلیئے ایک ایسے منصوبے کا بھی اعلان کیا ہے جو بہت لمبے عرصے سے کلرسیداں کے نوجوانوں کا ایک درینہ مطالبہ تھا وہ یہ ہے کہ ان کی طرف سے نوجوانوں کیلیئے سٹیڈیم کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ تحصیل کلرسیداں کے عوام کیلیئے ایک بہت بڑی خوشخبری ہے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی طرف سے یو سی کنوہا کے عوام کیلیئے ایک بہترین قسم کا ہسپتال بنانے کی اعلان بھی کیا گیا ہے ان تمام معاملات میں ایک خاص بات یہ کہ تحصیل کلرسیداں کیلیئے جن منصوبوں کے اعلانات کیئے گئے ہیں وہ رتمام ایسے منصوبے جو ہر شخص کی ضرورت تھے ان میں عام آدمی کی بھلائی شامل ہے ان منصوبوں کی اعلان سے جہاں پی ٹی آئی کے پالیسیوں کی عکاسی ظاہر ہوئی ہے وہاں ایم این اے صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد نے یہ ثا بت کر دیا ہے کہ ان کی جماعت گلی اور نالی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے انکے ان اعلانات نے سیاست میں نئے رحجانات کو متعارف کرایا ہے کیوں کہ کلرسیداں کے عوام کی نظر میں منصوبے تو صرف گلیوں اور نالیوں کو ہی کہا جاتا ہے صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد نے کلرسیداں کے عوام کی آنکھیں کھول دی ہیں کہ خدارا گلیوں اور نالیوں کی سیاست سے باہر نکلیں اور دیکھیں کہ منصوبے کسیے ہوتے ہیں گرلز و بوائے کالجز کو پوسٹ گریجویٹ کرنے سے کلرسیداں اور گرد نواح کی طلبہ و طالبات کا ایک بہت بڑا مسئلہ حل ہو گیا ہے سٹیڈیم کے اعلان سے نوجوانوں کی ایک بڑی خواہش کی تکمیل ہو جائے گی سٹیڈیم کے اعلان میں امور نوجواناں کیلیئے مقرر کردہ فوکل پرسن عاقب علی اور سپورٹس کمیٹی کے ایڈوائزر شیخ فیاض کی بہت کاوشیں شامل ہیں اپنے نوجوانوں کع ایک عظیم تحفہ دیلوانے پر یہ دونوں شخصیات یقینا مبارک باد کی مستھق ہیں اس سے ایک اور بات بھی واضح ہو گئی ہے کہ صداقت علی وباسی کی طرف سے جو کمیٹیاں قائم کی گئی تھیں وہ کامیابی سے اپنے اپنے کام کر رہی ہیں اور کمیٹیوں کے قیام کا تجربہ کاریگر ثابت ہوا ہے کلرسیداں کیلیئے جن منصوبوں کا اب اعلان کیا گیا ہے ان کو تو بہت پہلے مکمل ہو جانا چاہیئے تھا مگر نہ جانے ہمارے علاقے کی صرف نالیوں اور گلیوں کی سیاست تک ہی کیوں محدود رکھا گیا ہے ہمارے کالجز پہلے کیوں نہ پوسٹ گریجویٹ کیئے گئے حالانکہ اس وقت کے سیاہ و سفید کے مالک چوھدری نثار علی خان جن کے ایک اشارے سے محکمے کانپ اتھا کرتے تھے ان کیلیئے تو یہ کام تو بائیں ہاتھ کا کھیل تھے بہرحال ہر سیاست دان کی اپنی ترجیحات اور پالیسیاں ہوتی ہیں صداقت علی عباسی نے چابت کیا ہے کہ ان کی پالیسیاں گلی نالی نہیں بلکہ ایسے کام ہیں جن سے عام آدمی کے حالات زندگی بہتر ہو سکیں ان معاملات میں جہاں صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد کی اپنے عوام سے محبت کھل کر سامنے آئی ہے وہاں پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداروں اور کارکنوں کی محنت کے ثمرات بھی ظاہر ہوئے ہیں کیوں کے اس طرح کے اعلانات خود بخود نہیں ہو گئے ہیں ان کیلیئے مقامی رہنماؤں نے بہت زیادہ تگ و دو کی ہے بہرھال پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے تحصیل کلرسیداں کے حوالے سے ابتداء تو بہت اچھی کی گئی ہے صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد نے عوام کے دلوں کی ترجمانی بہترین انداز میں کی ہے اب کلرسیداں کے عوام کا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اب گلی نالی کی سیاست سے باہر نکلیں اور اپنے منتخب کر دہ نمائندوں کی پالیسیوں کو اپناتے ہوئے اپنے لیئے ایسے مسائل کے حل پر زور دیں جن کی ابتداء ان کے منتخب نمائندے کر چکے ہیں اور ایسے منصوبوں پر زور دیں جن میں کسی ایک نہیں کسی خاص نہیں بلکہ عام شخص کی بھلائی ہو امید کی جاتی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں کے مقامی عہدیدار ،ورکرز اور کارکنان آئندہ بھی اپنی پارٹی کے منتخب نمائندوں کی اس طرح علاقے کے تعمیر و ترقی پر مجبور کرتے رہیں گئے اور اپنے علاقہ کی تعمیر و ترقی مین اپنا کردار ادا کرتے رہیں گئے

Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 144841 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.