کیا بات ہے کہ سائینس اتنی ترقی کرچکی ہے کہ انسان چاند
پر پہنچ گیا ،ٹیکنولوجی کو اتنی ترقی ملی کہ آج ہم مشرق سے مغرب تک کی
آواز سنتے ہیں۔ موبائل فون نے مہینوں کے فاصلوں کو سیکنڈ میں بدل دیا۔
بارش کب،کس وقت اور کتنی ہوگی انسان نے اپنی عقل استعمال کرکے جان لیا۔ اس
کے باوجود کیا بات ہے کہ وہ انسان کے بڑھتے مسائل نہیں روک پایا۔ بڑھتی
ہوئی انجان بیماریوں کی روک تھام نہیں کر پایا، پانی کو شفاف اور پر اسر
بنانے کے لاکھوں تجربات کرکے بسمہ اللہ پڑھ کر پھونکنے کے بعد پانی کو
شفائی پانی میں تبدیل ہونے پر حیران اور خاموش کیوں ہے، برسوں کی انتھک
محنت ، تجربات، تھیورییز کا رزلٹ سنتِ نبویﷺمٖیں دیکھ کر خود سائنس،سائنس
دانوں کا مذاق اڑاتی ہے کہ لو جسکو جھوٹا ثابت کرنے کے لیئے ایڑی چوٹی کا
ذور لگا لیا آخر میں سائینس نے انﷺ کی سچاٖئی کا اعلان کافروں کے مونہہ پر
دے مارا۔ قرآن کی آیات کو جھٹلانے والے کل تک سائینس کا سہارا لیتے تھے
اب اس کی سچائی سے چھپتے پھرتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ مغربی عوام اتنی ایڈوانس
ہونے کے باوجود کالا جادو (بلیک میجک) کی لپیٹ میں سب سے زیادہ ہے اور
سائینس دان ان کی مدد نہیں کر پارہے۔
اور ہم مسلمان کیا کر رہے ہیں۔ جن کے پاس اصل طاقت ہے ۔ ہر بیماری کی دوائی
ہے، ہر مسئلے کا حل ، آیتِ قرآنی کی صورت میں لیکن افسوس ہم ساٖئنس دانوں
کی سچی جھوٹی تھیوریوں پر تو یقین رکھتے ہیں مگر آ یت قرآنی میں چھپے فوائد
کو نظر انداز کر دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ہر شخص کسی نہ کسی بیماری،
تکلیف،پریشانی میں مبتلا ہے۔۔۔جان لیجئے۔۔۔اور مان جائیے کہ قیامت کی
نشانیاں تقریباً پوری ہیں۔۔دجال کا فتنہ شروع ہوچکا ہے۔۔۔نفرت ،حسد ،حسرت ،بدنظر
کے اثرات ہماری دہلیزوں تک آ پہنچے ہیں۔۔۔ جادو ٹونا اس قدر عام ہے اور
دجال کا آ خری پتااور جیت کی چال ہے۔۔۔اس وقت انسانوں کی بڑی تعداد جادو
سیکھنے میں۔۔۔جادو کرنے میں اور جادو کروانے میں مصروفِ عمل ہے۔۔۔۔اور
بچارے بہت سے انسان جن پر جادو کیا جاتا ہے۔۔وہ یا تو جانی ،انجانی
بیماریوں میں مبتلا ہوجاتا ہے یا ڈپریشن ،مایوسی اسے نڈھال رکھتی ہے۔۔۔اور
کئی بار تو جنات کے ذریعے ان کو پاگل کر دیا جاتا ہے۔۔۔ کاروبار میں مسلسل
نقصان۔۔۔بچوں کی شادیوں میں رکاوٹ ڈال دی جاتی ہے۔۔۔ ۔ یقیناً آپ بھی وہی
سوچ رہے ہیں جو میں بتانے جا رہی ہوں۔۔۔جی ہاں ۔۔۔ہمیں ان، جنات کا ،جادو
کا شیطانوں کا اور شر پھیلانے والے انسانوں کا مقابلہ کرنا
ہوگا۔۔مگر۔۔۔کیسے۔۔
چند دن پہلے کسی قرآن خوانی کے موقع پر ایک نیک دل خاتون نے مجھ سے سورۃ
الصافات:آیت ۷۹ (سَلٰمٌ عَلٰی نُو حٍ فِی العٰلَمینَ) سے متعلق ذکر کیا
اور اس کے روحانی فوائد کا سچا واقعہ جو کہ ایک عالم دین کے زبانی تھا کی
ویڈیو بھیجی ۔۔۔آپ بھی سنئے۔۔۔ ان کا کہنا ہے کہ قرآن کی ایک چھوٹی سی آیت
اپنے اندر بے پناہ روحانی افادیت رکھتی ہے۔انہوں نے ایک سچا واقعہ بتایا کہ
ان کا گزر ایک صحرا سے ہوا جہاں ایک شخص تئیس سال سے نوکری کی مجبوری کی
بنا پر رہ رہا تھا ۔۔دور دراز کے لوگ اس سے دم کروانے آتے تھے اور کامیاب
لوٹتے تھے۔۔۔پوچھنے پر اس نے یہ راز بتایا کہ پہلے گو کہ میں بے نمازی تھا
لیکن مجھے اس آیت کے شفائی ہونے کا اتنا یقین تھا کہ میں نے اس سے لوگوں پر
دم کرنا شروع کیا ۔اس کے با وجود کہ میں ایک مکمل نمازی نہ تھا لیکن کیونکہ
یہ اللہ کے الفاظ تھے اور یقین کامل کی برکت تھی اس لیے
سانپ،بچھو،بھڑ،کتےاور بھیڑئیے کے کاٹنے کے اور ہر طرح کے زہر کا نہ صرف
علاج کرنے لگ گیا بلکہ پھوڑے ،پھنسیاں،داغ دھبے ،شگر اور کینسر جیسے موزی
مرص کے علاج کے لیے لوگ دوردراز کا سفر کرکے آتے اور شفایاب ہوکر جاتے
اوراونٹوں،گھوڑوں ،بھیڑ بکریوں اور دیگر نظرانے دے کر جاتے۔۔۔پھر اس نے
مزید بتایا کہ ایک واقعہ جس کے بعد اس شخص کے اندر اللہ نے اس آیت کی برکت
سے اپنی محبت بھر دی۔۔۔ہوا کچھ یوں کہ ایک رات اس نے اس ریت پر عجیب و غریب
رینگتی ہوئی کوئی چیز دیکھی جو نہ تو سانپ تھی اور نہ ہی بچھو۔۔۔اس کو کبھی
صحرا میں دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا تھا۔۔۔خیر۔۔اس شخص نے کھیس ہاتھ میں
لپیٹ کر یہ آیت پڑھنا شروع کردی اس بلا نے چیخ کر ،رو کر انسانی آواز میں
رہائی کی بھیک مانگی لیکن اس شخص نے مسلسل اس پر پڑھ پڑھ کر تھتکارا ۔۔آخر
اس چیز نے بتایا کہ وہ جن ہے اور اگر وہ اسے چھوڑدے تو اسے خزانے کا راز
بتاۓ گا ۔۔۔یا پھر اس نے کہا مجھے اللہ کے نام پر چھوڑ دو۔۔۔اسی لمحے اللہ
نے اس کے دل میں ڈالا کہ اسے اللہ کے نام پر چھوڑ دو۔۔اس نے اسے چھوڑ
دیا۔۔پھر اللہ نے اس کے دل میں اپنی محبت اتنی بھر دی کہ اس شخص نے فرض
نماز ہی نہیں کوئی تہجد بھی کبھی نہیں چھوڑی۔۔اس کے بعد اس شخص نے جنات میں
جکڑے لوگوں اور جادو ٹونے سے متاثر لوگوں،مریضوں کا بھی دم کے زریعے علاج
کیا ۔۔ہر طرح کے پاگل پنے خاص طور پر کالے ،سفلی جادو سے پاگل کیۓگئے لوگوں
کا علاج بھی۔۔۔
یاد رکھیں یہ کلام اللہ ہے اس کی برکت یقینی ہے ۔اپنے گھر کی چوکھٹ پر یہ
آیت لکھ کر لگائیں اور گھر کے ہر دروازے پر چھوٹا سا ہی صحیح لکھ کر
لگائیں۔۔انشااللہ ہر طرح کے جادو ٹونے،بری نظر،شیطان کے شر سے آپ اور آپ کا
گھر محفوظ رہے گا۔۔اور ہاں۔۔یاد رہے جتنا سانس روک کر ورد کریں گے اتنا ہی
زیادہ پراثر ہوگا۔۔۔جنات یا جادو کے زیرِاثر شخص کی پیٹھ پر پڑھ پڑھ کر
تھوتھکارتے جائیں۔۔جتنا زیادہ پڑھیں گے اتنا جلدی رزلٹ آۓ گا۔۔جتنا زیادہ
یقین ہوگا اتنی ہی برکت زیادہ۔۔
آخر میں آپ سب سے التماس ہے کہ اس نیک دل خاتون کے لیۓ اور ان سب کے لیۓ جن
کے زریعے ان تک اور آپ تک یہ پیغام پہنچا ان کو اللہ پاک ہر طرح کی
بیماریوں اور جادو کے اثرات سے چھٹکارا دے۔۔۔اور دنیا اور آخرت کی بھلائی
عطاکرے ۔۔آمین
|