جو باعثِ کینسر ہے مگر اس کا رجحان شہر ِ قائد کراچی میں
بہت زیادہ بڑھتا جا رہا ہے جس میں پان، گٹکا، مین پوری وغیرہ شامل ہیں اور
یہ شہرِ کراچی کے ہر علاقے ہیں جو لاکھوں میں فروخت کیا جا رہاہے اس پر
گورنمنٹ حکومتِ پاکستان صحیح طریقے سے (ACTION)نہیں لے پا رہی مگر کیوں؟
اور اگر حکومت کوئی (ACTION) لیتی بھی ہے تو صرف اور صرف ہفتے دس دن کے لیے
اور اس کے بعد ایسی اس طرح سے ان کی مارکیٹیں واپس کام کرنا شروع ہو جاتی
ہیں۔ کیا اس کی ذمہ دار صرف عوام یا اس کی ذمہ دار حکومتِ پاکستان ہے،اگر
دیکھا جائے توہمارے شہر میں یہ سب چیزیں آتی کیسے ہیں؟یہ ساری چیزیں بیرونِ
ملک سے آتی ہیں اور حکومتِ پاکستان صرف اور صرف ملک میں چلنے والے کارخانے
بند کروا دیتی ہے مگر حکومت کو چاہیے کہ بیرونِ ملک سے آنے والی منشیات بند
کرائے تاکہ جو لوگ اس کی زد میں ہے، وہ اس سے دور ہوجائیں اور غلطی صرف
حکومت کی ہی نہیں بلکہ عوام کی بھی ہے کیونکہ جب تک مارکیٹ میں جس چیز کی
ڈیمانڈ ہوتی تو کمپنی وہ چیز بناتی رہے گی اس لیے اس موہم میں حکومتِ
پاکستان کا ساتھ عوام کو بھی دینا ہوگا۔
|