پنجاب حکومت کا غربت کو تقویت دینے کا فیصلہ

ڈیڑھ لاکھ گھروں میں غربت کا راج ہو گا

ڈیڑھ لاکھ گھروں میں غربت کا راج ہو گا

پنجاب حکومت کے اداروں کو ٹھیکے پر دینے سے لیکر اب تک کسی ادارے کو منافع بخش نہیں بنایا جا سکا جس ادارے کو دیکھیں وہی اداروں کامقروض ہے وزیر اعظم کے حالیہ بیان کے مطابق صوبوں نے وفاق کا دیوالیہ کر دیا ہے ۔تو ان کے بیانہ کے مطابق اگر یہ اندازہ لگایا جائے کہ کسی صوبے میں کسی حکومت نے عوام کے حق میں کوئی کام سرانجام نہیں دیا ۔ماسوائے طوفانی دوروں اور بڑی بڑی خبروں کے کم و بیش پنجاب میں تیس سے زائد صوبائی ادارے جہاں جن کی کاکردگی پچھلی کئی دہائیوں سے کاغذی کاروائیوں تک محدود ہے اور ان کی تنخواہوں کا بوجھ غریب عوام پر ہے اور اور بیمار معیشت کا علاج کرنے کے لئے پنجاب گورنمنٹ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ڈیڑھ لاکھ اساتذہ کو بے روز گار کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے میرے ذرائع کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے 55سال سے زائد عمرکے اساتذہ کوجبری ریٹائرڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعلی پنجاب کی منظوری کے بعد فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، فیصلے پرعملدرآمد سے پنجاب کے ڈیڑھ لاکھ اساتذہ ریٹائرہوجائیں گے۔ ایڈیشنل سیکرٹری اسکولز پنجاب بینش فاطمہ کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈی پی آئی سکینڈری وایلیمنٹری سمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔ بتا اجلاس میں محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے 55 سال سے زائد عمرکے اساتذہ کوجبری ریٹائرڈ کرنے پرغور کیاہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی سفارشات کو وزیراعلی پنجاب کو بھجوایا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب کی منظوری کے بعد اساتذہ کو جبری ریٹائرڈ کردیا جائے گا۔محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے فیصلے پرعملدرآمد سے پنجاب کے ڈیڑھ لاکھ اساتذہ ریٹائرہوجائیں گے۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے اساتذہ کا ایک اہم مسئلہ حل کردیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے ہیڈ ٹیچرز، آئی ٹی ٹیچرزسمیت تمام اساتذہ کے ضلعی دفاترمیں کام کرنے پرپابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ تعلیم کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اساتذہ اب صرف نصابی اورامتحانی ڈیوٹی ہی دیں گے۔دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب اور پنجاب گورنمنٹ سکولز ایسوسی ایسن آف کمپیوٹر ٹیچرز(پیکٹ) کا کہنا ہے کہ سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب نے اساتذہ کے مطالبے پر ہیڈ ٹیچرز، آئی ٹی ٹیچرز اور دیگر تمام اساتذہ کے ضلعی دفاتر میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اساتذہ اب صرف نصابی، غیر نصابی اور امتحانی ڈیوٹی ہی دے سکیں گے۔ افسران کی طرف اساتذہ سے دفاتر کے کام کروانے پر پابندی عائد کر دی گی۔سیکرٹری سکولز کے اس فیصلہ سے طلبا کو فائدہ ہو گا اور سکولوں پڑھائی کا معیار بہتر ہوگا۔
سیکرٹری سکولز کے اس فیصلہ سے کئی اساتذہ کی سکولوں میں واپسی ہو گی۔ اس سے پہلے کئی اساتذہ ضلعی دفاتر میں ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں۔ مزید برآں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی برائے اردو سفارشات تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی تمام سرکاری تقریبات اور اجلاسوں کی کاروائی کو اردو زبان میں تحریر کرنے کی سفارشات مرتب کرے گی

سیف علی عدیل
About the Author: سیف علی عدیل Read More Articles by سیف علی عدیل: 18 Articles with 22980 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.