درد دل کا صحرا ہے - قسط 1

درد دل کا صحرا ہے قسط نمبر ١ ۔۔۔۔ شفق کاظمی

ڈاکٹر۔ڈاکٹر ،ڈاکٹر ؟؟ آپ جانتے ہیں ڈاکٹر کون ہے ؟ کدھر ہیں ؟ حریم نے پریشانی میں کرسی میں بیٹھے ایک شخص سے پوچھا ۔
پاس بیٹھے شخص نے مسکرا کر کہا جی جی میں ہی ہوں ڈاکٹر آپ کو نظر نہیں آرہا اتنا بڑا انسان ؟
اوہ! !!! اچھا معذرت میں نے غور نہیں کیا دراصل میں پہلی بار ہسپتال آئ ہوں مجھے زیادہ کچھ نہیں پتا
ڈاکٹر نے مسکرا کر کہا جی فرمائیں کیا خدمات کرسکتا ہوں میں آپ کی ؟

ڈاکٹر صاحب دیکھیں نا میری دادی کو پتانہیں کیا ہوگیا ہے بہت حالت خراب ہوگئی ہے پلیز جلدی سے دیکھیں

اوکے اوکے میں دیکھتا ہوں آپ پریشان نا ہوں

اوہ نو!!!! دیکھیں ان کی حالت تو بہت خراب ہے ان کو ایڈمٹ کرنا پڑے گا ...ڈاکٹر نے دادی کو چیک کرتے ہوۓ کہا ۔۔۔۔
دیکھیں ڈاکٹر صاحب مجھے نہیں پتا ایڈمٹ کیسے کرتے ہیں پلیز آپ تھوڑا گائیڈ کر دیں دراصل میں پہلی بار ۔۔۔۔۔

اوہ ہو لڑکی ہر بات پر پہلی بار آئ ہوں لگایا ہوا۔۔۔ ڈاکٹر نے حریم کی بات کاٹ کر بولی ۔۔۔

ہممم سوری .....

ٹھیک ہے آپ پریشان نا ہوں آپ جا کر ان کا پہلے بلڈ ٹیسٹ کروا لیں۔ ۔اور میرا نمبر لے لو جو بھی مسئلہ ہو مجھے کال کر لینا پریشان نا ہو نا ۔۔۔۔۔اوکے ؟ اور ہاں میرا نمبر کسی کو نا دینا ۔۔۔۔ڈاکٹر نے پرچی میں نمبر لکھتے ہوۓ کہا ۔۔۔

ابھی میں کہاں جاؤ بلڈ ٹیسٹ کروا نے کے لئے ؟ حریم نے پرچی پکڑتے ہوۓ کہا ۔۔۔۔

جی محترمہ! آپ وہاں جائیں سامنے ۔۔وہاں نرس ہیں آپ ان سے کہہ دیں ۔۔۔۔ڈاکٹر پھر اپنے کام میں مصروف ہو گیا۔۔

آئیں دادی چلیں ۔۔۔حریم نے دادی سے مخاطب ہو کر کہا

بیٹا حریم مجھ سے چلا نہیں جارہا ۔۔۔دادی نے بہت مشکل سے بولا ۔۔۔

دادی ماں تھوڑی سی کوشش کریں نا پلیز ۔۔۔۔

حریم جیسے تیسے دادی کو بلڈ ٹیسٹ کروانے لے کر گئی

بات سنیں پلیز ان کا بلڈ ٹیسٹ کروانا ہے کر دیں

نرس جی ٹھیک ہے میں کرتی ہوں ۔۔۔
۔۔
میں نے بلڈ لے لیا ہے آپ انتظار کریں ٤ گھنٹے ۔۔۔اسکے بعد رپورٹ ائے گی جب تک آپ ویٹنگ روم میں بیٹھ جائیں ۔۔

لیکن ڈاکٹر نے تو کہا ہے ان کو ایڈمیٹ کرنا ہے ۔۔۔دیکھیں آپ پلیز ان کو ایڈمیٹ کردیں ۔۔۔حریم نے جلدی سے بولا

دیکھیں میڈم جب رپورٹ آئی گی تب ہی اب دیکھیں گے ایڈمیٹ کرنا ہے کے نہیں ؟

اچھا ٹھیک ہے چلیں میں انتظار کر لیتی ہوں ۔۔۔

ویٹنگ روم میں بیٹھنے کے کچھ دیر بعد دادی بے ہوش ہوگئی

دادی ،دادی ،دادی ماں اُٹھیں نا کیا ہوگیا آپ کو ؟ حریم بہت پریشا ن ہوگئی کچھ دیر تک دادی کو اٹھانے کی کوشش کی دادی کو ہوش نہیں آرہا تھا ۔۔کچھ دیر بعد اچانک حریم کے ذہن میں آیا ڈاکٹر نے اُ س کو نمبر دیا تھا ۔۔۔۔۔

حریم نے موبائل اٹھایا نمبر ڈائیل کیا ۔۔۔۔

ہیلو !! ڈاکٹر صاحب میں حریم بات کر رہی ہوں ۔۔دادی کو چیک کروایا تھا تو آپنے اپنا نمبر دیا تھا . ۔۔۔۔حریم نے ایک سانس میں بولا

اوہ اچھا میں آج پہلی بار آئ ہوں ہو ؟؟ ڈاکٹر نے طنز کرتے ہوۓ کہا یقیناً

دیکھیں ڈاکٹر دادی بے ہوش ہوگئی ہیں اُن کو ہوش نہیں آرہا پلیز آپ جلدی سے آجائیں پلیز۔ ۔۔۔حریم نے ڈاکٹر کے طنز کو ایگنور کرتے ہوۓ کہا ۔۔۔۔۔

اوہ ہو اچھا میں آیا

کچھ ہی لمحوں بعد ڈاکٹر تیزی سے چلتا ہوا آیا ۔۔۔

ڈاکٹر دیکھیں نا پلیز ان کو کیا ہوگیا مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا ۔۔۔۔

دیکھیں مجھے چیک کرنے دیں ۔
دیکھیں ان کو کچھ دیر بعد ہوش آجاۓ گا آپ پریشان نا ہوں ۔۔۔

اوکے شکریہ ڈاکٹر ۔۔۔

ویسے آپ سے ایک بات پوچھوں ؟؟ ڈاکٹر نے حریم سے سوال کیا ؟

آپ اتنی بیوقوف ہو یا کوشش کر رہی ہو بننے کی ؟

واٹ ؟؟ کیا کہنا چاہتے ہو آپ ؟؟؟؟ حریم نے تھوڑا غصے سے پوچھا ۔۔۔۔

کچھ نہیں بس ویسے ہی آپ ہر بات پر بولتی مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔ ڈاکٹر نے ہنستے ہوۓ کہا

آپ میرا مذاق اڑا رہے ہو ؟؟؟ حریم نے گھور کر کہا ۔۔

نہیں محترمہ میں مذاق نہیں اڑا رہا مذاق کچھ اڑتا ہوا جارہا پکڑ لو کہیں گر گیا تو چوٹ لگ جانی ۔۔پھر آپ کہو گی دیکھو نا ڈاکٹر عبدالحفیظ کیا ہوگیا مذاق کو مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا ۔۔ہاہاہا

بہت بکواس جوک تھا . حریم نے چیڑھ کر کہا ۔۔۔

اوہ چلیں معاف کیجیے گا جناب ۔۔۔اور ہاں آپ پریشان نا ہوں ان کو ہوش آجاۓ تو آپ کی مرضی ایڈمیٹ کرنا یا گھر لے جانا ۔۔۔۔جانا ہو تو مجھ سے مل کر جانا ۔۔
۔۔
اوکے۔۔۔۔ حریم نے جیسے جان چھڑوانے کی کوشش کی ۔۔۔
ہممم اپنا خیال رکھنا اللّه حافظ ۔۔۔۔ ڈاکٹر نے جاتے ہوۓ بولا ۔۔۔۔

ہمممم یو ٹو۔ ۔۔۔۔۔۔۔

اففف اللّه کا شکر ہے چلا گیا ۔۔۔ویسے اچھا ہے یہ ڈاکٹر ۔۔۔حریم صوفے پر بیٹھتے ہوۓ خود سے ہی بولی ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ . . . . . . . . . . . . . .

میسنجر پر میسج آیا آواز سنتے ہی حریم نے پہچان لیا لگتا میرا حاشر آگیا ۔۔۔
السلام عليكم حریم۔ کیسی ہو ۔۔۔

حاشر مجھے پتا تھا آپ ہوں گے میں ٹھیک ہوں آپ کیسے ہو جانم ؟؟

یار میں بھی ٹھیک ہوں ۔۔۔ بس تھک گیا ہوں تھوڑی چائے چاہئے ۔۔۔۔

اوہ میں ہوتی تو ضرور بنا دیتی آپ کو ۔۔۔۔۔

ہاں یار تم بہت اچھی بنا تی ہو چائے۔ ۔ کاش میری جانم میرے پاس ہوتی ۔۔۔۔۔

چائے تو تم ہی بنا دو تھک گئی ہوں میں صبح سے ہسپتال میں ہوں ۔۔۔۔۔

ہسپتال کیوں حریم کیا ہوا ٹھیک تو ہو کچھ ہوا تو نہیں تمہیں ۔۔۔۔یار کہتا ہوں خیال رکا کرو اپنا۔ ۔ تم ہو کے مانتی نہیں ۔۔۔۔۔

ارے تم تو ایسے ہی پریشان ہو رہے ہو حاشر ۔۔۔۔دادی کی طبیعت خراب تھی یار بہت زیادہ ۔۔۔

اوہ کیسی ہے اب دادی ؟

بس دعا کرو ہوش آجاۓ ۔۔۔۔اور میرے لئے اتنا پریشان نا ہوا کرو ۔۔۔۔

کیسے نا ہوں تم تو میری حریم ہو میری جانم ہو تمہیں پتا ہے تم مجھے جتنا اپ محبت کروگی اتنا ہی اپ میرے خون میں گردیش کرو گی ۔۔۔اپکی ہنسی اور مزاق پے مرتا ہوں۔۔۔۔اپکے پیارے دل سے بہت پیار کرتا ہوں۔۔۔۔آپ جان و جہان ہے میری_ ___ دنیا کی سب سے پیاری گڑیا ہو میری۔۔۔۔۔

اچھا حاشر شکریہ جی ۔۔۔۔میں بھی آپ کی بغیر نہیں رہ سکتی مر جاؤں گی میں آپ کے بغیر ۔۔۔۔

پلیز مرنے کا نام تو نا لو حریم آپ خون میں ہے مجھ سے نہ نکلے میرے جسم میں خون نہ ہوں تو دیکھتے دیکھتے مرجاونگا۔۔۔آپ نہ ہو تو مجھے زندگی نہیں چاہی ہے اپکے لیے تو میں نے دنیا سوچی ہے۔۔۔۔۔

آئ لو یو حاشر ۔۔۔

آئ لو یو ٹو میری گڑیا ۔۔۔۔۔۔ اچھا یہ بتاؤ ڈاکٹر نے کیا بولا اور کون کون ہے تمہارے ساتھ ہسپتال میں ؟؟؟

یار ڈاکٹر نے کہا بی پی لؤ تھا ۔۔۔پر ہوش آئے تو چیک کروا کر لے جانا ۔۔۔۔۔اور ڈاکٹر ویسے . بہت اچھا تھا شروع میں تو مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کیا کروں ۔۔پر ڈاکٹر نے اپنا نمبر بھی دیا اور کہا کے کوئی پرابلم ہو تو میسج کر دینا ۔۔۔۔

کیا حریم اُ س نے تمہیں اپنا نمبر دے دیا ؟؟؟ نام بتاؤ ٹانگے توڑ کر رکھ دونگا اس کی ۔۔۔۔

کیا ہوگیا ہے حاشر . ؟؟؟ مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا تو ڈاکٹر نے ہیلپ کے لئے دیا حد ہے اور ڈاکٹر اپنا نمبر کسی کو نہیں دیتا صرف مجھے دیا ہے ۔۔۔۔

اس کا نام بتاؤ میں بتا رہا ہوں حریم دنیا کو ہلا کر رکھ دونگا گولی مار دوںگا میں اس کو ۔۔۔۔

حاشر ہوش میں تو ہو دماغ تو ٹھکانے ہے تمہارا ؟؟

دماغ تمہارا خراب ہوا ہے لگتا ہے ۔۔۔۔وہ کمینہ کسی کو نمبر نہیں دیتا صرف تمہیں دیا نمبر پھر بھی تم کچھ نا سمجھی ؟؟؟ وہ تم پر اتنا مہربان کیوں ؟؟؟ مجھے ٹھیک نہیں لگتا وہ ۔۔۔۔۔۔

ایک تو آپ آرمی والوں کو بھی نا شک کرنے کی بہت عادت ہوتی ہے فضول میں ہی ۔۔۔۔کوئی نیکی کرے تو اُسکو بھی شک کی نگاہ سے دیکھتے ہو ۔۔۔۔۔

حریم ایسی بات نہیں ہے تم ابھی بچی ہو میں بڑا ہوں میں نے دنیا دیکھی ہے یہ بندہ ٹھیک نہیں ہے ۔۔۔

حاشر پلیز

ٹھیک ہے پھر جاؤ اس سے ہی باتیں کرو لگتا بہت ہی پسند آگیا تمہیں ۔۔۔کل کو کچھ ہو تو میں تمہیں کبھی معاف نہیں کروں گا اللّه حافظ ۔۔۔

حاشر بات سنیں ۔۔۔۔ اففف میسج سینڈ نہیں ہو رہا ۔۔۔اففففف یا اللّه اس بندے نے تو مجھے بلاک کر دیا

. . . . . . . . . . . . . . (جاری ہے )
 

Shafaq kazmi
About the Author: Shafaq kazmi Read More Articles by Shafaq kazmi: 111 Articles with 152142 views Follow me on Instagram
Shafaqkazmiofficial1
Fb page
Shafaq kazmi-The writer
Email I'd
[email protected]
.. View More