غریب آدمی کا بجٹ اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم

ایک نںےپاکستان کا بجٹ جو۱۹۴۷ میں بنا،اور ایک اور نںےپاکستان کے بجٹ کا موازنہ جو ۲۰۱۸ میں بنا

قیام پاکستان سے سال بھر پہلے۱۹۴۵-۴۶ کی انڈین حکومت میں پاکستان کے-پہلے وزیراعظم جناب لیاقت علی خان کو امورخزانہ کا اہم منصب تفویض کیا گیا تو پاکستان مخالف کانگرسی رہنماؤں کا خیال تھا کہ نوابزادہ کی چوںکہ تمام زندگی امارت میں گزری ہے لہذا وہ غریب عوام کے مساںل سے بے خبر ہوں گے اور بجٹ کے موقعہ پر ایک عوامی بجٹ پیش کر نے میں ناکام ہو جاںیں گے، لیکن لیاقت علی خان نے "غریب آدمی کا بجٹ". پیش کر کے مخالفین کو بھی تعریف کر نے پر مجبور کر دیا۔ آپ نے ٹیکس گردشی روز مرہ استعمال کی اشیاء کے بجاںے جمع شدہ دولت پر نافذ کیے تاکہ معیشت کا بوجھ غریب کے کندھوں کے بجاںے امیر کی تجوریوں پر پڑے، کاش ہمارے موجودہ حکمران بھی ان مخلص اور معمار وطن رہنماوں کی طرز پر کام کر نے لگیں، جنہوں نے تعمیر وطن کی ابتدا صفر سے کی، جب وزراء کی آمدورفت کے لیے ہیلی کاپٹرز تو کیا ریل کےڈبےتک میسر نہ تھے، جب سرکاری عمارات اور ان میں رہاںشی وزراء کروڑوں ماھانہ اخراجات کی مد میں نہیں اڑاتے تھے بلکہ ٹین کی چھتوں تلے بے سر و سامانی کی حالت میں بیٹھ کر حقیقتا عوام کی فلاح کے لیے کام کرتے تھے۔

جب خوداری کا یہ عالم تھا کہ لیاقت علی خان کے دور حکومت میں پاکستانی روپیہ ، برطانوی پاونڈ سے منسلک تھا تو ۱۹۴۹ میں برطانیہ نے پاونڈ کی قدر میں ایک تہاںی کمی کر دی تو دولت مشترکہ کے رکن ممالک حتی کے ہمارے ہمسایہ ملک بھارت کو بھی اپنے روپے کی قدر میں کمی کر نا پڑی لیکن اس وقت کے وزیراعظم لیاقت علی خان نے روپے کی قدر میں کمی کر نے سے صاف طور پر انکار کر دیا اور پھر کسی قسم کے دباو کی پروا کیے بغیر اپنے فیصلے پر سختی سے قاںم رہے۔
اور آج روپے کی قدر دیکھیے اور ڈالر کی قدر دیکھیے۔
اور ہم اس ملک کی غریب عوام، آج بھی یہی آس لگا ے بیٹھے ہیں کے کاش پھر سے کوںی قاںد اعظم یا قاںد ملت آںے جو بے شک ٹین کی چھتوں تلے بیٹھ کر کام نہ کرے ۔ وی۔آی۔پی پروٹوکول کے ساتھ ہی سہی "غریب آدمی کا بجٹ" تو پیش کرے۔
مقروض ملک کی حثیت اپنی جگہ لیکن روپے کو عزت تو دے۔
دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن
بیٹھے رہیں تصور جاناں کیے ہو ے۔۔۔۔۔۔۔

Sobia Zaman
About the Author: Sobia Zaman Read More Articles by Sobia Zaman: 12 Articles with 14291 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.