پاکستان_کی_ایک_اور_کامیابی

پاکستان_کی_ایک_اور_کامیابی

جب آپ کے ملک کی خوشحالی اور عوام کی بہتری کی خاطر حکومت اور افواج ایک پیج پر ہوں تا یاد رکھیں دنیا کی کوئی طاقت اس ملک کو شکست نہی دے سکتی اسے کے ساتھ اگر ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو تو آپ کے ملک کے خلاف انہی دشمن عناصر کی جانب سے پروپیگنڈے کیے جاتے ہیں جو عناصر نہی چاہتے کہ آپ کا ملک ایک معاشی طاقت بن کر ابھرے یاد رکھیں جب آپ کا ملک معاشی طور پر مستحکم ہوتا ہے تو آپ کا دفاع بھی ناقابل تسخیر ہوتا ہے اگر معیشت گرے تو دفاع کمزور ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔۔۔!!!

ہمارے دشمن نے ہمارے ملک کی معیشت کو گرانے کے لیے بہت سارے حربے آزمائے اور ہمارے ملک میں فساد برپا کرنے کی کوشش کی ہمارے ملک میں دہشتگردی کو ہوا دی ہمارے ملک میں پروپیگنڈے اجاگر کیے افواج پاکستان اور عوام کو لڑانے کی کوشش کی سب سے بڑھ کر دشمن نے اسی کمزور معشیت کا فائدہ اٹھا کر 27 فروری کی شب کو براہ راست حملہ کرنے کی کوشش کی صرف ایک بھارت حملہ آور نہی تھا اس حملے کے پیچھے بہت سی ایسی شیطانی طاقتوں کا ہاتھ تھق جو بے تاب تھی کہ ادھر بھارت کا حملہ کامیاب ہو اور ادھر ہم افغانستان کے راستے پاکستان کے میں داخل ہوں سکیں لیکن کمزور معیشت کے باوجود دشمن نے منہ کی کھائی۔۔۔!!!!

دوسرا اس سب کے دوران جو میں نے اوپر بیان کیا ہے پاکستان کو معاشی اور اندرونی طور پر بہت نقصان پہنچا پاکستان کی ان حالات میں بہت سی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا کبھی دشمن یہ کہتا کہ دہشتگری کی وجہ سے پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ نہی تو کبھی کہتا پاکستان سے دہشتگرد ہماری ریاستوں میں گھنس کر دہشتگرد کاروائیاں کر رہے ہیں لیکن اس سب کے دوران اس ملک کو جو زخم نواز زرداری نے خارجہ پالیسی کمزور رکھ کر دیا شاہد ہی کسی نے دیا ہو افواج پاکستان کا کام ہے کہ اس ملک کے دشمن عناصر کو عبرت کا نشان بنائے انہے انکے مقاصد میں ناکام کرے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے کہ ان تمام معاملات میں تمام خارجہ امور بھی افواج پاکستان کو سنبھالنے پڑے اور دنیا کے تقریبا ہر ملک کو باور کرایا کہ جو کچھ بھی پاکستان کے خلاف آج ہو رہا ہے اس سب میں امریکہ اسرائیل بھارت اور فرانس کا ہاتھ ہے پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور امن قائم کرنے کے لیے جو کچھ بھی قیمت ادا کرنی پڑی پاکستان ادا کرے گا ۔۔۔!!!

کوئی بھی فوج اس طرح اپنے ملک کے لیے کبھی نہی کر سکتی کہ ایک طرف حالت جنگ میں ہو تو دوسری جانب اپنے ملک کی امن اور محبت کی تصویر پوری دنیا میں نشر کرے یا تو جنگ لڑی جاتی ہے یا ملک کو سنبھالا جاتا ہے جنگ تو دشمن کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر لڑی گئی لیکن اس دوران حکومت پاکستان میں موجود نواز شریف اور زرداری دونوں نے افواج پاکستان کے کمر میں خوب بھرت گھونپے اور اسے بھی افواج پاکستان کی جانب سے برداشت کیا گیا۔۔۔!!!

کئیں بار پوری دنیا میں نواز شریف اور زرداری نے شور مچایا کہ افواج پاکستان دہشتگردوں کو سپورٹ کر رہی ہے اور یہ ہی تو ہمارے دشمن کا پاکستان مخالف نظریہ تھا جسے ان دونوں غداروں کی جانب سے استعمال کیا گیا افواج پاکستان کو اس جنگ میں دشمن کی جانب سے اتنی مزاحمت نہی تھی جتنی ان غداروں کی جانب سے کی گئی ۔۔۔!!!

اس دوران افواج پاکستان کو خواہش تھی کہ ایک ایسی حکومت آئے جو دشمنوں کے خلاف اس محاذ میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی کیونکہ یہ ہی ایک راستہ تو ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو منزل کی طرف گامزن کرنے کے لیے جس کی بنا پر افواج پاکستان کی جانب سے خاموشی اختیار کی گئی اور خاموشی کے ساتھ جنگ کو لڑا گیا جس میں تمام خارجیوں کی اس ملک سے صفائی کی گئ اور پھر بارڈر فینسنگ پر توجہ دی گئی یہ دونوں غدار ناصرف دونوں ہاتھوں سے ملک لوٹتے رہے بلک افواج پاکستان پر بھی بہتان بازی کرتے رہے دوسری جانب ڈان لیکس جیسا معاملہ رونماء کر کے افواج پاکستان کو پریشر میں ڈالنے کی کوشش بھی کی گئی تاکہ افواج پاکستان انکے یار مودی اور مودی کے باپ امریکہ کے آگے گھٹنے ٹیکے لیکن ان غداروں نے وہاں پر بھی منہ کی کھائی ۔۔۔!!!

پھر اس ملک میں اہم ترین الیکشن ہوا جس میں کی محب وطن شخص کی حکومت آئی جس کا نام عمران خان ہے اور افواج پاکستان کو اسی لمحے کا انتظار تھا آج حکومت اور افواج ایک پیج پر ہیں دونوں اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات محنت کر رہے جن لوگوں نے اس ملک سے غداری کی ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا آج وہ لوگ اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں اور پوری کوشش کی جارہی ہے انکی جانب سے کہ انہے اس ملک سے بھاگنے کا کسی طرح موقع مل جائے لیکن موقع صرف اور صرف اسی وجہ سے نہی مل رہا کہ جو زخم انہوں نے پاکستان کو دیے ہیں اس میں موقع کی گنجائش صفر ہے اور وہ سب کچھ انہے ہر صورت واپس کرنا پڑے گا جسے انہوں نے باپ کا مال سمجھ کر لوٹا ان سب غداروں کے کالے کرتوتوں کی وجہ ہی سے پاکستان دنیا میں ایک غیر محفوظ جگہ بنا اور ان سب کی مودی اور امریکہ کی غلامی کی ہی وجہ سے ہی دنیا کو یہ بات کرنے کا موقع ملا آج دنیا کے اسی ادارے نے پاکستان کو ایک محفوظ جگہ قرار دے دیا ہے اور آنے والے اقوام متحدہ کے اگلے اجلاس میں عین ممکن ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر گرین لسٹ میں شامل کر دیا جائے ۔۔۔!!!

اور یہ ریاست پاکستان کی دشمنوں کے خلاف حکومتی اور افواجی سطح پر بہت بڑی کامیابی ہے اور یہ تب ہی ممکن ہوتا ہے جب دونوں جانب سے ملک کی بھلائی کو سامنے رکھ کر فیصلے لیے جائیں اور وہ کام کیے جائے جو پاکستان اور پاکستان کہ عوام کے حق میں بہتر ہوں اور اللہ کے فضل سے آج ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے احسن طریقے سے تمام کام جاری ہیں ۔۔۔!!!

بس اس ملک کی عوام سے درخواست ہے کہ اس ملک کے ان اداروں پر بھروسہ رکھیں جو دن رات اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ایک مظبوط معاشی طاقت بنانے میں مصروف عمل ہیں ۔۔۔!!!

وسلام
پاکستان کی بیٹی شفق کاظمی
 

Shafaq kazmi
About the Author: Shafaq kazmi Read More Articles by Shafaq kazmi: 108 Articles with 134324 views Follow me on Instagram
Shafaqkazmiofficial1
Fb page
Shafaq kazmi-The writer
Email I'd
[email protected]
.. View More