ہر شخص خوبصورت دکھنا چاہتا ہے اور ہر کسی کو گورا رنگ
پسند ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو گورے رنگ سے نفرت ہوتی ہے
یہ وہ لوگ ہوتے جنہوں نے ہیں برص کی گہرائیوں میں جا کے دیکھا ہے ,
خوبصورتی کا چہرے کے رنگ سے کوئی تعلق نہیں ہوتا-برص کا مرض پچھلے کچھ
سالوں سے بہت زیادہ ھونا شروع ھو گیا ھےاور لوگوں کو اس کے بارے میں کوئی
معلومات بھی نہیں ہوتی یہاں تک کہ اس کے علاج کی بھی معلومات نہیں ہوتی اور
نہ ہی احتیاطی تدابیر معلوم ہوتی ہیںاس مرض سے کوئی نقصان نہیں ہوتا-
جیسا کہ ہمیں معلوم ہے برص کا عالمی دن 25 جون کو منایا جاتا ہے, برص کو
انگریزی میں وٹیلیگوکہا جاتا ہے, یہ وہ دن ہے جہاں دنیا بھر میں لاکھوں
افراد وٹیلگو کے بارے میں بیداری بڑھانے کے لئے ایک ہی صفحہ میں آتے
ہیں,جسم میں میلانین سیل کی تباہی کی وجہ سے نتیجے میں جلد اپنے اصل رنگ سے
محروم ہوجاتی ہے اور سفید دھبے پیدا ہوتے ہیں, یہ ایک جلد کا مرض ہے جس میں
جلد کا اصل رنگ ختم ہو کر سفید دھبے جسم پر نمودار ہوتے ہیں ,برص کی بیماری
سے جلد ہی نہیں بلکہ بال بھی متاثر ہوتے ہیں, بیماری جسم کے کسی بھی حصے کو
شروع کر سکتی ہے لیکن انگلیاں، ہاتھ اور چہرے اکثر ابتدائی جگہیں ہیں-
وٹیلگو کے شعور کا رنگ جامنی رنگ ہے- یہ برص کی بیماری رنگ کی کم اور
نفسیات کی زیادہ ہو جاتی ہے اس لئے برص کے مریضوں کے ساتھ نرم رویہ رکھنا
چاہیے-
طبی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تقریبا سات کروڑ افراد اس مرض کا شکار
ہیں,برص کی بیماری کسی کے چھونے سے نہیں پھیلتی بلکہ خود جسم میں سیل کی
کمی کی وجہ سے وجود میں آتی ہے,مریضوں کو ان کی ظاہری شکل کے بارے میں
پریشانی، اداسی اور شرمندگی محسوس ہوتی ہے، جس سے کم خود اعتمادی,خوف کا
سبب بنتا ہے,خاص طور پر جب جسم کے بے نقاب حصوں پر ہوتا ہے, اس بیماری میں
ڈپریشن 26 فیصد بچوں اور 42٪ والدین / نگہداشت بچوں کو ہوتا ہے، اس سلسلے
میں ابتدائی علاج کی سہولت دی جانی چاہیے اس برص مرض کے بارے میں کچھ ضروری
معلومات دینے کی ضرورت ہے کہ یہ کوئی موت مار مرض نہیں ہے بلکہ قابل علاج
مرض ہے,اس میں کچھ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے دھوپ میں جانے سے پہلے احتیاطی
تدابیر کرنا ضروری ہے- اکثر لوگ اس بیماری میں عجیب عجیب سے سوالات کرتے
ہیں جو کہ مریض کو بہت پریشان کرتے ہیں_
یہ ایک کاسمیٹک سے زیادہ نفسیاتی بیماری ہے اس سلسلے میں ان کو حوصلہ دینا
چاہیے جو کہ اس بیماری سے لڑ رہے ہوتے ہیں, اس مرض کا بہت ہی ہمت سے اور
حوصلہ سے علاج کرانا پڑتا ہے ان کو حوصلہ دینے سے اور ان کو اعتماد دلانے
سے آدھا مرض ایسے ہی ٹھیک ہو جاتا ہے- برص کے مریضوں کے لئے فوٹو تھراپی
روشنی کا علاج آج کل بہت مفید ہے اس سے کی حد تک فائدہ بھی پہنچتا ہے-
اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ مریضوں کی طبی اور نفسیاتی ضروریات کو حل
کیا جائے کیوں کہ وٹیلگو کے مریضوں کی زندگی کے معیار پر بہت گہرا نفسیاتی
اثر پڑتا ہے اس دن کا جشن منانے کا مقصد جلد کی حالت سے متعلق شعور پیدا
کرنا ہے مریض میں سماجی غفلت، خود اعتمادی کا نقصان، کشیدگی، خود شعور، کم
خود اعتمادی، سماجی تشویش پیدا ہوجاتی ہے,اس سلسلے میں ابتدائی علاج کی
سہولت دی جانی چاہیے, ,ڈرمیٹولوجسٹ اور ماہر نفسیات کو ان کے مریضوں کا
خیال رکھنا چاہئے- |