| پاکستان کی وفاقی حکومت نے متعدد خلاف ورزیوں کے باعث 
		بیرونِ ملک ملازمت فراہم کرنے والی 12 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے-
 میڈیا رپورٹس کے مطابق بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (BEOE) 
		کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں کے خلاف کاروائی پاکستانی ملازمین سے کیے جانے 
		والے معاہدے پورے نہ کرنے پر کی گئی ہے-
 
 | 
	
		|  | 
	
		| یہ کمپنیاں پاکستانی شہریوں کو بیرونِ ملک نوکریوں کا جھانسا دے کر پاکستان 
		سے باہر لے جاتی تھیں اور انہیں وہاں بےیارو مددگار چھوڑ دیتی تھیں-
 
 BEOE نے ان کمپنیوں پر پاکستانی ملازمین کے ساتھ وعدے پورے نہ کرنے اور طے 
		شدہ تنخواہ اور مراعات نہ دینے پر پابندی عائد کی ہے- اس کے علاوہ یہ 
		کمپنیاں جعلی ویزے جاری کرنے میں بھی ملوث پائی گئی ہیں-
 
 اس پابندی کے بعد اب یہ کمپنیاں پاکستان سے بیرونِ ملک خدمات کے لیے 
		ملازمین حاصل نہیں کرسکیں گی-
 
 پاکستانیوں کو بیرونِ ملک ملازمت فراہم کرنے والی ان 12 کمپنیوں میں سے 6 
		کا تعلق آذر بائیجان سے٬ 3 کا تعلق عمان سے اور 3 کا تعلق عراق سے ہے-
 
 | 
	
		|  | 
	
		| بلیک لسٹ کی جانے والی کمپنیوں کی فہرست:
 Shah International F/S LLC
 Nazar Motors LLC
 Lardak LLC
 ACV LLC
 Arkuita LLC
 Citizen Munawwar Latifi
 Shirka Ardh Al-Muheet
 Shirka Amwaj Ul-Bahar
 Shirka Seeufue Ul-Badar
 Catalyst Contract Trading Company
 Fourth Union Reconstruction LLC
 Dar Ul Riyan International LLC
 |