پاکستان: کچھ پرانی تصویریں اور یادیں

موجودہ پاکستان سے تو سب ہی واقف ہیں اور آئے روز آپ اپنے ملک سے متعلق دورِ حاضر کی مختلف اقسام کی معلومات آپ تک پہنچتی رہتی ہیں لیکن ہم بات کریں گے آج پرانے پاکستان کی- اگر ہم ماضی میں جھانکیں تو ہمیں پاکستان کا ایک انتہائی منفرد اور دلچسپ دور بھی دکھائی دیتا ہے جس سے آج کے بیشتر پاکستانی ناواقف ہوں گے- ماضی کے اس منفرد دور کی چند جھلکیاں ہم آپ کو آج کے اس آرٹیکل میں چند نایاب تصاویر کے ذریعے دکھائیں گے جو کہ ان لمحات کی یاد بھی بن چکی ہیں-
 

image

پاکستانی پریس کی جانب سے 1966 میں شائع کیا جانے والے اشتہار جس میں مقبول آسٹریلوی کار Valiant کے پاکستان میں متعارف کروائے جانے کی خبر دی جارہی ہے- یہ پاکستان میں اسمبل کی جانے والی گاڑیوں میں سے ایک ہے-
 

image

مشہور پاکستانی کرکٹر مصباح الحق 1987 میں اس وقت کھینچی گئی جب انہوں نے اسکول کی سطح پر ٹرافی حاصل کی تھی-
 

image
صدر ایوب خان پاکستان کے نئے دارالحکومت کے لیے مختص کی جانے والی جگہ کا معائنہ کر رہے ہیں جسے آج دنیا اسے اسلام آباد کے نام سے جانتی ہے-
 
image
مشہور پاکستانی کرکٹر انضمام الحق اور وقار یونس کی جوانی کی تصویر ہے جبکہ ان کے ساتھ آج کے مقبول ترین سنگر بلال خان بھی موجود ہیں جو اس وقت انتہائی کم عمر تھے-
 
image
مقبول انقلابی شاعر حبیب جالب کو پولیس ضیاﺀ مخالف ریلی کے دوران گرفتار کر رہی ہے- یہ ریلی 1981 میں لاہور میں نکالی گئی تھی اور حبیب جالب بھی اس میں شریک تھے-
 
image
1967 میں پاکستانی طلبا کے گروپ نے پاکستان کی سب سے پہلی گاڑی تیار کی تھی-
 
image
کراچی کی مشہور عمارت حبیب بینک پلازہ کی یہ تصویر 1963 میں کھینچی گئی- اس وقت یہ عمارت زیرِ تعمیر تھی- یہ عمارت 1992 تک جنوبی ایشیاﺀ کی سب سے بلند اور 2000 تک پاکستان کی سب سے بلند ترین عمارت رہی-
 
image
1983 میں اسلام آباد کی مشہور فیصل مسجد کی تعمیر کے دوران کھینچی جانے والی تصویر - فیصل مسجد 1986 سے 1993 تک دنیا کی سب سے بڑی مسجد رہی- اس مسجد کی تعمیر کا آغاز 1976 میں کیا گیا تھا جبکہ اختتام 1986 میں ہوا-
 
image
یہ ایک بہت ہی نایاب تصویر ہے جو کہ 11 نومبر 1976 کو کھینچی گئی- اس تصویر میں جنرل ضیاﺀ الحق دیر کے علاقے میں ذوالفقار علی بھٹو کا استقبال کر رہے ہیں-
 
image
لاہور میں واقع پنجاب یونیورسٹی کی یہ تصویر 1966 میں کھینچی گئی- تصویر میں سڑک پر موجود ڈبل ڈیکر بس کو بھی دیکھا جاسکتا ہے- یہ بسیں 60 کی دہائی کے اختتام تک لاہور میں عام پائی جاتی تھیں-
 
image
ایپل سڈرا آج بھی پاکستان میں مشہور ہے اور یہ اس مشروب کا کئی دہائی پرانا اشتہار ہے-
 
image
1984 میں کراچی کے مقبول ترین نشاط سنیما کی کھینچی جانے والی ایک تصویر- اس سنیما کو سال 2012 میں ایک مذہبی جلوس میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران جلا دیا گیا تھا-
 
image
1974 میں کھینچی جانے والی اس تصویر ایک نوجوان لڑکے کو ویسپا اسکوٹر میں پیٹرول ڈلواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس نے اس وقت کی اسٹائلش پینٹ پہن رکھی ہے جبکہ قریب سے ہی گزرتی ایک طالبہ گھر کی جانب سے جارہی ہے٬ یہ لاہور کا منظر ہے-
 
image
1974 میں مسلم ممالک کی تنظیم کے ہونے والے اجلاس میں شامل مسلمان رہنما- تصویر میں فلسطین کے یاسر عرفات٬ بنگلہ دیش کے مجیب الرحمان٬ پاکستان کے ذوالفقار علی بھٹو اور لیبیا کے معمر قذافی کو نمایاں طور پر دیکھا جاسکتا ہے- یہ اجلاس 23 فروری 1974 کو لاہور کے شالیمار گارڈن میں منعقد ہوا-
YOU MAY ALSO LIKE:

Old Pakistan, Through Precious Pictures - Everybody has seen the current Pakistan Hamariweb is showing some old pictures which are very special moments of Pakistan. These pictures are our national property which reminds us the past of Pakistan.