|
|
شادی بہت خوبصورت بندھن ہے اور خاص طور پر جب دونوں فریقین کی رضامندی اور
محبت بھی اس میں شامل ہو۔۔۔لیکن کبھی کبھار یہ ایک ایسے جوئے کی طرح کی
ہوتی ہے جس میں انجام صرف ہار کی صورت میں ہی ملتا ہے۔۔۔شوبز کے ستاروں نے
بھی محبت کی شادیاں کیں لیکن ان کی طلاق کا سن کر لوگوں کو بہت افسوس بھی
ہوا- |
|
طاہرہ سید اور نعیم بخاری |
دو بہت ہی گریس فل لوگوں کی جوڑی جس میں ایک میں سنجیدگی کوٹ کوٹ کر بھری
تھی اور ایک کا حس مزاح ہر انسان کو ہنسنے پر مجبور کر دیتا تھا۔۔۔طاہرہ
سید ایک لاء فرم میں نوکری کر رہی تھیں جب ان کی ملاقات وہاں نعیم بخاری سے
ہوئی جو خود بھی یہی کام کر رہے تھے۔۔طاہرہ سید ، نعیم بخاری کی پر وقار
شخصیت اور کمال کے حس مزاح سے متاثر ہوئے بغیر نا رہ سکیں۔۔۔لیکن انہیں
ہمیشہ سے ہی لگتا تھا کہ شادی کے لئے پرپوز کرنا صرف ایک مرد کا حق
ہے۔۔۔یوں نعیم بخاری نے انہیں پرپوز کیا اور شادی ہوگئی۔۔۔یہ گاڑی بارہ سال
تک چلی اور اس دوران ان کے دو بچے بھی ہوئے جو اب طاہرہ سید کے پاس
ہیں۔۔۔بارہ سال بعد انہیں لگا کہ اب اس گاڑی کا چلنا ناممکن ہے تو دونوں نے
اپنے راستے جدا کر لئے۔۔۔نعیم بخاری نے دوسری شادی کر لی جس سے ان کے تین
مزید بچے ہیں۔۔۔اور محبت کے اس باب کا اختتام ہوا- |
|
|
حمیرہ ارشد |
طوطا اور مینا کی یہ جوڑی حمیرا ارشد اور احمد بٹ جب رشتہ ازدواج میں بندھے
تو ان کی محبت مثالی تھی۔۔۔ایک دوسرے کے دیوانے لگتے تھے لیکن قریبی
ساتھیوں کا کہنا ہے کہ جو نظر آتا تھا ویسا تھا نہیں۔۔۔شادی کے کچھ عرصہ
بعد ہی ان دونوں میں اختلافات شروع ہوگئے تھے، لیکن کیونکہ یہ گھونٹ محبت
کے نام پر پیا گیا تھا اس لئے اسے چلایا گیا۔۔۔اس دوران ان کا ایک بیٹا بھی
ہوا اور جھگڑے بڑھتے ہی چلے گئے۔۔۔تین سال پہلے حمیرہ ارشد نے گھر میں
پولیس کو بلایا اور احمد بٹ کو گرفتار کروایا کہ وہ گھر میں مار پیٹ کر رہا
ہے اور بچے کو چھیننے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔۔۔حمیرہ ارشد کا کہنا تھا کہ
احمد ہر لڑائی کے بعد چند دن صحیح رہتا ہے اور پھر پیسوں کی ڈیمانڈ کرتا
ہے۔۔۔اب کہتا ہے کہ مجھے گھر لے کر دو۔۔جبکہ احمد بٹ کا کہنا ہے کہ حمیرہ
کے گھر والوں نے مجھے مارا ہے۔۔۔اس روز روز کے جھگڑوں کا انجام بالآخر طلاق
پر ہی ختم ہوا۔۔۔اور بچے کو لے کر بھی دونوں کے درمیان معاہدہ ہوگیا |
|
|
صنم بلوچ اور عبداﷲ |
سماء ٹی وی جوائن کرنے کے بعد صنم بلوچ کا سامنا ہوا عبد اﷲ سے جو کونٹینٹ
ٹیم میں شامل تھے مارننگ شو کی۔۔۔دیکھتے ہی دیکھتے وہ دونوں قریب
آگئے۔۔۔پہلے یہ رشتہ دوستی میں بدلا اور پھر صنم بلوچ کو اکثر عبد اﷲ کے
ساتھ ہی دیکھا جانے لگا۔۔۔پھر اچانک ان کی شادی کا اناؤنس ہوا۔۔۔اور محبت
سے بھرپور یہ جوڑی ایک ہوگئی۔۔۔صنم بلوچ کی اس سے پہلے بھی شادی ہوچکی تھی
جو چل نا سکی تھی۔۔۔عبداﷲ کی یہ پہلی شادی تھی۔۔۔عبداﷲ نے بھی اداکاری کے
میدان میں قدم رکھ دیا۔۔۔اور صنم بلوچ بھی اکثر ان کا ساتھ دیتی نظر
آئیں۔۔۔لیکن پھر اختلافات نے اپنی بنیاد رکھ دی۔۔۔لوگوں کا خیال ہے کہ اس
کا ایک پس منظر اولاد بھی ہے۔۔۔صنم بلوچ کو بچوں کا بہت شوق تھا اور عبد اﷲ
اس کے حق میں کچھ خاص دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔۔۔ساتھ ہی دونوں کے درمیان
مزید بھی چھوٹی چھوٹی باتوں کو لے کر فاصلے بڑھتے گئے۔۔۔اور پھر انہوں نے
علیحدگی کا فیصلہ کیا۔۔۔وہ کہتے ہیں کہ طلاق ضرور ہوئی ہے لیکن عزت اور
احترام کا رشتہ باقی ہے- |
|
|
نعمان جاوید اور فریحہ پرویز |
گلوکار اور اداکار نعمان جاوید نے اپنی محبت فریحہ پرویز سے ۲۰۱۶ میں شادی
کی۔۔۔فریحہ پرویز کئی سالوں سے تنہا تھیں اور ان کی زندگی میں کوئی شامل
نہیں تھا لیکن نعمان جب ان کی زندگی میں آئے تو سب کو یقین ہوگیا کہ محبت
کی یہ شادی ضرور چلے گی۔۔۔لیکن اس محبت نے ایک سال بھی ساتھ نہیں کھینچا
اور طلاق ہوگئی۔۔۔پھر نعمان کو دوسری محبت جاناں ملک سے ہوئی اور دونوں نے
شادی کی لیکن اس محبت کا انجام بھی طلاق پر ہی ختم ہوا- |
|