آج آپ کو پیارے نبی پاک صلی اﷲ
علیہ وآلہ وسلم کی بصیرت کا ایک اور واقعہ سناتے ہیں۔ نبی پاک جب مدینہ
تشریف لاتے ہیں تو کون سے دو کام سب سے پہلے کرتے ہیں؟
۱۔ مسجد کی تعمیر
۲۔ مواخات مدینہ
میرے پیارے نبی پاک صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کی
عبادت کا انتظام کیا اور دوسرا کام مسلمانوں کی آباد کاری اور معاشی
استحکام کی کیا۔ میرے پیارے نبی پاک صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے نزدیک
مسلمانوں کا معاشی استحکام سب سے زیادہ اہم تھا اور یہی وجہ ہے کہ نبی پاک
صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے تربیت یافتہ حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ قحط کے
زمانے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے قائم حد یعنی ہاتھ کاٹنے کی سزا موقوف کر
دیتے ہیں۔
جب کوئی جماعت خصوصاً مذہبی جماعت حکومت حاصل کرنا چاہے تو یاد رکھے کہ
پیارے نبی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا پہلا کام کیا تھا۔ اسلامی قوانین نافذ
کرنا ہماری منزل ہے مگر مسلمانوں کی معاشی خود محتاری حشت اول ہے۔
پیارے نبی پاک صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ بھوک انسان کو کفر تک
لے جاتی ہے۔ |