کھیرے کے فوائد اور نقصانات کھیرا سبزیوں میں دنیا کی
چوتھی بڑی سبزی ہے جو گرم علاقوں میں کاشت کی جاتی ہیں۔ دنیا میں کھیرے کی
سب سے ذیادہ پیداوار چائنہ، ایران، ترکی، روس، یوکرین، ہسپانیہ، مصر، جاپان
اور انڈونشیا میں پیدا کیا جاتا ہے۔ کھیرے کے خاندان کا حیاتیاتی نام
Cucumis sativus ہے۔ کھیرے کا آبائے وطن پاکستان اور ہندوستان ہے۔ فوائد:
کھیرا خون کی گرمی کو دور کرتا ہے، پیاس بجھاتا ہے، پتھری کو ختم کرنے میں
مدد دیتا ہے، آنتوں کی سوجن اور پیشاب کی جلن کو دور کرتا ہے۔ کھیرا جگرکے
لیے بہت مفید ہونے کے ساتھ قبض کشاء بھی ہے۔ کھیرا سانس کے ناگوار بو دور
کرنے میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔ کھیرا لبلبے کو نسولین پیدا کرنے (بنانے)
میں مدد دیتا ہے جو شوگر کے مریضوں کےلیے بہت اہمیت کا ہامل ہے اس لئے شوگر
کے مریض کھیرا ضرور استعال کریں۔ تحقیق کے مطابق کھیرا کولیسٹرول کی مقدار
کو کم کرنے بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے تحقیق کے مطابق کھیرے میں
میگنیشیم، پوٹاشیم اور فائبرز وغیرہ کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں اس لیے
یہ بلڈپریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے اور کھیرے میں بعض ایسے اجزاء
بھی پائے جاتے ہیں جو کینسر سے نچاو میں مفید ثابت ہوتی ہیں۔ ہاورڈ
یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کھیرا میں
کیلشیم فولاد، وٹامن سی، پوٹاشیم، سوڈیم، میگنیشیئم، میگانیز، فولیٹ، کے،
فاسفورس،جست تھائیامین، نیاسین،اور فلورائیڈ وغیرہ پائے جاتے ہیں جو شوگر،
تھائیرائیڈ اور بلڈپریشر (بی پی) اور کئی دوسری بیماریوں کا علاج ہے۔ اور
اس کے ساتھ چہرے کی تازگی اور شادابی کے لیے کھیرے کا رس بے خد مفید ہے ہے
کیونکہ کھیرے کا رس چہرے پر لگانے سے چہرے پر قدرتی تازگی اور خوبصورتی
آتی ہے اور لکیروں کو ختم کرتی ہیں۔ گرمی اور دھوپ کی وجہ سے چہرے پر جو
بے رنگی رونما ہوتی ہیں اسے بھی ختم کر دیتی ہے۔ گرم مزاج لوگوں کے لئے
گھیرا بے خد مفید ہے اگر نمک لگا کر کھانے کے بعد کھایا جائے تو بدن کی
اندر کی گرمی کو دور کرنے نہایت مفید ہے۔ اورمزاج میں نرمی پیدا کرتا ہے۔
کھیرے کے نقصانات: کھیرے کا کوئی خاص نقصان نہیں لیکن کھیرا کھانے کے بعد
بس پانی پینے سے گریز کریں۔ کیونکہ طبی ماہرین کے مطابق کھیرا کھانے کے بعد
پانی پینے سے اُن غذاوں کے فوائد ختم ہو جاتے ہے جو جسم کو کھیرے سے مہیا
ہوتے ہیں۔ ٓ
|