کہتے ہیں کہ جب انسان بیمار ہوتاتو ڈاکٹر کے پاس جاتا ہے
پر بدلتی حکومت اور تبدیلی سرکار کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں کےحالات بھی بہت
خراب ہو چکے ہیں۔ جہاں پہلے نہ صرف مفت ادویات ملتی تھی بلکے تسلی بخش علاج
بھی ہوتا تھا ۔وہی آج اتنے برے حالات ہے کے ادویات تو دور کی بات ڈاکٹر
مریض کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے ۔آج مجھے صحت کی خرابی کی وجہ سے اک سول
اسپتال جانا پڑا جو کہ سرگودھا شہر کے اک گاوں١٠۴شمالی میں موجود ہے ۔کہنے
کو تو ہسپتال بہت بڑا ہے جس میں تقریبادس سے بارہ گاوں کے لوگ بیمارہونے پر
آتے ہے پر وہی گھنٹو ں کھڑےرہنے پر جب ڈاکٹر کے پاس نمبر آیا تو بنا کچھ
دیکھے ہی ڈاکٹر نے بولا کے پرائیویٹ ہسپتال میں میں چلے جائے ۔اک معمولی سی
الٹیوں کی دوا بھی نہیں سکتے ۔ناصرف میں بلکے مجھ جیسے بہت سے مریض بد دلی
سے واپس لوٹ رہے تھے اور ساتھ اپنی غربت کو کوس رہے تھے ۔مجھے یہ سب دیکھ
کر بہت دکھ ہوا ۔ میں پوچھنا چاہتی تبدیلی سرکار سے کے کہاں گے سب وعدے کے
آج غریب اپنی غربت کے ہاتھوں مجبور رو رہا ہے ۔
|