رنگے ہاتھوں؟

خبرانتہائی سنسنی خیزہے جس نے دل و دماغ کو ہلاکررکھ دیاہے ANF نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اہم رہنما سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اﷲ نے اعتراف جرم کر لیا ہے اس کا انکشاف عدالت میں پیش کئے گئے چالان میں کیا گیا کہ رانا ثناء اﷲ نے منشیات کا کاروبار کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ چالان میں رانا ثناء اﷲ نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاست میں پیسے کی ضرورت ہوتی ہے جس کی وجہ سے منشیات کے کاروبار سے منسلک ہوا ،اے این ایف چالان کے مطابق رانا ثناء اﷲ مقای افغانوں سے نارکوٹکس لے کر منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو اسمگل کیا جاتا تھا۔ ماضی میں ایک اخبارکے ایڈیٹررحمت اﷲ آفریدی کو بھی ہیروئن کی بھاری مقدارکے ساتھ ’’رنگے ہاتھوں‘‘ گرفتارکیا گیا انہیں اس جرم میں سزائے موت سنائی گئی پھر سنا ہے اپیل پر ان کو کی سزا معاف کردی گئی مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی کو ایفی درین کیس میں سزا سنائی گئی پھر سزا کو معطل کردیا گیا۔رانا ثناء اﷲ کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیاہے رانا صاحب کے اس اعتراف ِ جرم پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ رانا ثناء اﷲ اپنی ہی گاڑی میں منشیات لیکر جائے ؟ رانا ثنا ء اﷲ کی منشیات کیس میں گرفتاری کو ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں جرم ثابت ہونے پر سزا’’ سزائے مو ت‘‘ ہے۔زرداری نے کہا کہ رانا ثناء اﷲ پر بہت بھونڈا اور نرالا الزام لگایا گیا ہے۔ آصف علی زرداری نے انکشاف کیا کہ مجھ پر بھی منشیات سمگلنگ کا الزام لگا یا گیا تھا جس میں مجھے نکلتے 5سال لگ گئے تھے ، رانا ثناء اﷲ پر بنایا گیا کیس بھی مجھ سے ملتا جلتا ہے اور اس کی سزا بھی ’’سزائے موت ‘‘ہے ،انہوں نے کہا حکومت سے ملک تو چل نہیں رہا لیکن ٹیکس لگا کر غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے لگتا ہے جیسے بندر کے ہاتھ میں استرہ آگیا ہے اور وہ چلتے جارہا ہے ۔ جبکہ منشیات سمگلنگ کیس میں رانا ثناء اﷲ کے قریبی ساتھی ڈی ایس پی ملک خالد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ،اے این ایف نے ایک SSPکی گرفتاری کیلئے آئی جی پنجاب سے رجوع کررکھاہے ،جبکہ رانا ثناء اﷲ خان کے حلقے سے ایک سابق یو سی چیئرمین کو بھی حراست میں لیاجاچکا ہے۔ شنیدہے ملک خالد طویل عرصے بطور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ ڈی ایس پی فیصل آباد میں ڈیوٹی دی ،ڈی ایس پی ملک خالد سے متعلق یہ رپورٹ بھی کیا گیا ہے کہ وہ منشیات میں ملوث گروہوں پر مبینہ طورپر خاص شفقت کیا کرتے تھے۔ پیشی کے موقعہ پر سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ عمران خان کو سندھ کی چیخیں سن رہی ہیں مگر مجھے لگتا ہے انکی اپنی چیخیں نکلنے والی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا میں چیلنج کرتا ہوں کوئی بھی ٹی وی پر بیٹھ کر یہ ثابت کر دے کہ 22 گواہوں میں کسی نے بھی نواز شریف پر کرپشن کی بات کی ہے۔ شہباز شریف پر بھی ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ رانا ثناء اﷲ نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مہنگائی کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا۔ ووٹ کی طاقت سے بنائے جانے والے ملک کو قوم کی طاقت سے چلایا جاتا تو ملک خوشحال ہوتا مگر بدقسمتی سے اس ملک کو بندوق اور بوٹ سے چلایا جارہا ہے۔ ہمارے قائد نواز شریف نے ملک کو اندھیروں سے نکالا جس کا صلہ انہیں یہ ملا کہ اسے جیل میں ڈال دیا گیا۔ نہ ہی نواز شریف اور نہ ہی شہباز شریف کے خلاف کوئی ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔ سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ نے کہا شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹایا گیا تو پھر پارلیمنٹ نہیں چل سکے گی۔ نیب کے ہاتھوں اگلی گرفتاری چودھری پرویز الٰہی سمیت پنجاب کے دیگر تین لوگوں کی ہو گی وزراء جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے بھی فون ٹیپ ہو رہے ہیں،’’پنڈی داس گرفتاری سے بچ جائے گا اور وہ اکیلا ہی عمران خان کے ساتھ کھڑا ہو گا، پتا نہیں وہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے؟ سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنائاﷲ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ جب اپوزیشن کے 50 لوگ ہوں گے تو پھر حکومت کے پانچ لوگوں کو بھی گرفتار کرنا پڑے گا۔ پی ٹی آئی کے اندر ایک مایوسی کا عنصر اب احتجاج میں بدل رہا ہے، تحریک انصاف کے 25 سے 30 ایم پی اے ایسے ہیں جن سے میرے بھی رابطے ہوئے ہیں چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ پرویز خٹک اور عاطف خان کا بھی نام ہے ۔ پی ٹی آئی کے 25 تیس ایم پی اے ہیں جن سے رابطہ ہوا ہے ان میں سے کچھ وہ ہیں جو آزاد منتخب ہوئے تھے جبکہ کچھ تو باقاعدہ طور پر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں یہ سب بہت زیادہ پریشان ہیں۔

رانا ثناء اﷲ خان پر ایک اور تلوارلٹک رہی ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14افرادکے قتل کی ایف آئی آرمیں ان کا نام بھی شامل ہے یہ کیس ابھی منطقی انجام کی طرف گامزن نہیں ورا سچ کسی نے کہاہے اقتدار پھولوں کی سیج کے ساتھ ساتھ کانٹوں کا بستربھی ہے رانا ثناء اﷲ خان کے خلاف منشیات کا کاروبار اور سانحہ ماڈل ٹاؤن دونوں بڑے مقدمے ہیں ایک اور مقدمے کی شنیدہے نیب نے ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں تحقیقات کا آغازکردیاہے ان کے قریبی رشتہ داروں کی پراپرٹی بارے معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں بہرحال رانا ثناء اﷲ نے اب تلک بڑی بھرپور سیاسی زندگی گذاری ہے حکومت مخالفین تو رانا ثناء اﷲ خان کے خلاف مقدمات کو سیاسی قراردے رہے ہیں اپوزیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان اپنے مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں حالات تو ان کے حق میں نہیں ہیں دیکھنایہ ہے کہ رانا ثناء اﷲ خان اس مشکل صورت حال سے کیسے نکل پاتے ہیں۔
 

Ilyas Mohammad Hussain
About the Author: Ilyas Mohammad Hussain Read More Articles by Ilyas Mohammad Hussain: 474 Articles with 352000 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.