دورہ امریکہ، ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھا نے کے اور

جو لوگ عمران خان کے کامیاب دورۂ امریکہ پر مبارکیں دے رہے تھے اور اس دورے کے دور رس ثمرات سے مستفید ہو نے کے خواب دیکھ رپے تھے ان کو مزید مبارک ہو ایف سولہ کے لئے ایڈ کی منظوری ہو گئی ہے کم فہموں کے لئے یہ مفت کی امداد ہے لیکن چشم بینا سے زرا دیکھو تو یہ قرض ہے جس کی وصولی سے پہلے ہی اس کی قیمت پاکستان سرحدی ایریا میں افغان طالبان کے ہاتھوں اپنے دس جو ان گنوا کر ادا کر چکا ہے-

واہ واہ ہو رہی ہے کہ مسلم مخالف رویہ رکھنے والا ٹرمپ عمران خان صاحب سے بڑی محبت اور گرمجوشی سے ملا تو اس میں حیرت کی کیا بات ہے جب کوئی کسی اپنے سے ملتا ہےتو طبعیت میں گرم جوشی آ ہی جاتی ہے اور خوش ہونا تو ایک فطری عمل ہے-

جو باتیں ہم نے نہیں سوچیں وہ ٹرمپ صاحب نے خود ہی کر دیں کہ سابقہ حکومت سے تعلقات اچھے نہیں تھے چار، پانچ سال سے ایڈ بند کی ہوئی تھی، پھر ایڈ کی بحالی والی بات تو سب کو سنائی دے گئی لیکن یہ کوئی نہیں سمجھنا چاہتا کہ پاکستان تو وہی ہے پھر سابقہ حکومت سے کیا تکلیف تھی، یقینآ نواز حکومت کی جی حضوری میں کوئی کمی رہی ہو گی یا پھر اس نے تاج امریکہ کا کوئی حکم ماننے سے انکار کر دیا ہو گا، جب کوئی بچہ اپنی من مانی کرتا ہے تو ابا جیب خرچ ہی بند کیا کرتے ہیں اور جو بچہ فرماںبرداری دکھاتا ہے اسے انعام بھی ملتا ہے-

افغان جنگ کا خاتمہ اور طا لبان سے مذاکرات اگر ایسا ہی آسان اور بچوں کا کھیل ہوتا تو امریکہ کو کیا ضرورت تھی کہ لاکھوں ڈالر خرچ کر کے پاکستان پر لٹا کر افغانستان سے نکلتا، اور جہاں تک بات ہے کشمیر کے مسلۂ پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی تو امریکہ جس دن ثالثی بن کر مسلۂ کشمیر حل کروائے گا وہ دن تو شاید کبھی نہ آئے لیکن پاکستان ضرور امریکہ کا ثالثی بن گیا ہے، اب خدا کرے کہ مشرف دور جتنی قیمتیں نہ چکانی پڑیں اور کم قیمت میں ہی جان چھوٹ جائے۔ ورنہ دیکھنے والوں کو تو یہ دورہ یوں بھی نظر آ رہا ہے کہ جیسے ہاتھی کے دانت جو کھانے کے اور ہیں دکھا نے کے اور۔۔۔

Sobia Zaman
About the Author: Sobia Zaman Read More Articles by Sobia Zaman: 12 Articles with 14267 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.