ماں اور بچے کی صحت کے حوالہ سے آگہی ہفتہ

محکمہ صحت پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے زیراہتمام گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک منایا جارہا ہے یہ ہفتہ یکم اگست سے 7 اگست2019 تک منایا جائے گا جس میں ماں کے دودھ کی اہمیت و افادیت اور بچوں کی نشو و نما کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے گا، سانچ کے قارئین کرام ! ماں اور بچے کی صحت کے حوالہ سے محکمہ صحت کی جانب سے سال بھرمختلف سرگرمیاں جاری رہتی ہیں اس سلسلہ میں ولڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ہر سال حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات کے حوالہ سے رپورٹ بھی جاری کرتا ہے جس کابنیادی مقصد ماں بننے والی خواتین کی صحت کے لئے اقدامات پر زور دینا ہوتا ہے تاکہ بچے کی پیدائش کے بعداُسکی بہتر صحت اور نشو نما کے لئے ماں اپنا بھر پور کردار صحت مندی کے ساتھ سرانجام دے سکے ،پاکستان میں بچوں کی بڑی تعدادایسی بھی ہے جو اپنی پیدائش کے بعد صحت کے معیار پر پورا نہیں اترتی ڈاکٹروں کے مطابق اسکی بڑی وجہ خواتین میں دوران حمل خوراک میں لاپرواہی کا مظاہرہ کرنا ہے اسکی سب سے اہم وجہ پاکستان میں بہت بڑے طبقے کا مشکل سے گزر بسر ہونا ہے جسکی وجہ سے خواتین دو وقت کی روٹی کے لئے سخت محنت کرتی ہیں دوران حمل وہ کھیتوں ، سکولوں ،کالجوں، دفتروں ،اسپتالوں ، گھروں میں بھی کام کرتی ہیں جس سے اُنکے گھر کا خرچہ چلتا ہے اور وہ اپنے اوپر کم خرچ کرتی ہیں ، ایک نئی تحقیق کے مطابق دنیا کے ترقی پذیر ممالک میں ہر سال تقریباً تین لاکھ خواتین سی سیکشن کے نتیجے میں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں،عالمی ادارہ صحت کے مطابق حاملہ ہونے کی وجہ سے یا پیدائش کے عمل سے جڑے مسائل کی وجہ سے روزانہ 803 عورتیں ہلاک ہو جاتی ہیں، یعنی کہ ہر سال تین لاکھ کے قریب خواتین دوران حمل یا بچے کی پیدائش کے بعد مختلف پچیدگیوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں ،کہا جاتا ہے کہ عورت صحت مند ہوگی توپیدا ہونے والا بچہ بھی صحت مند ہو گا ماں کی غذا اور نگہداشت دورانِ حمل بہت اہمیت رکھتی ہے، کیوں کہ بچے کی نشوونما ماں کی غذا پر منحصر ہوتی ہے ، سانچ کے قارئین کرام ! ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر سلیم صادق کمبوہ نے رُورل ہیلتھ سنٹر گوگیرہ میں گلو بل بریسٹ فیڈنگ ویک کی آگہی مہم کا باقاعدہ افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نومولود بچے کی بھرپور نشو و نما کے لئے ماں کا دودھ سونے کے پانی کی حثیت رکھتا ہے ،نوزائیدہ بچے کے لیے ماں کا دودھ مکمل اور بہترین غذا ہے اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اوکاڑہ ڈاکٹر عبدالمجید ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر سجاد حسین گیلانی،انچارج رُورل ہیلتھ سنٹر ڈاکٹر فیاض احمد ،ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر محمدعمران،مانیٹرنگ آفیسر افضل کامیانہ ،ڈپٹی ڈی ایچ اوڈاکٹرذوالفقارعلی، لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت محکمہ صحت کا دیگر سٹاف بھی موجود تھا ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر سلیم صادق نے کہا کہ یکم ا گست سے 7 ا گست2019 تک ضلع بھر میں بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت و افادیت کے بارے عوام الناس میں بھر پور آگہی کے لیے یہ ہفتہ منایا جا رہا ہے اس ہفتہ میں محکمہ صحت کی طرف سے تعینات لیڈی ہیلتھ ورکرز حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین میں بچوں کے لئے دو سال تک صرف ماں کا دودھ لازمی قرار دینے کا شعور بیدار کریں گی ،تمام سرکاری ہسپتالوں میں اسپیشل کاؤنٹر لگائے جائیں گے جہاں محکمہ صحت کا تر بیت یافتہ اسٹاف موجود ہوگا جو کہ بچوں کو بریسٹ فیڈنگ کروانے والی ماؤں کو درپیش مسا ئل کی نشاندہی کرتے ہوئے اور اس کا مناسب علاج و ہدایات بھی فراہم کرے گا، خاص طورپر ہسپتال آنے والی خواتین میں بچوں کے لئے ماں کے دودھ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جائے گا ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل لیول پر سیمینار منعقد کروائے جائیں گے،جہاں بتایا جائے گا کہ ماں کے دودھ میں جراثیم کو مارنے والے اجزا ہوتے ہیں جو بچے کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں ،لہذااپنے بچے کو مقررہ مدت تک دودھ پالنے والی مائیں جان لیو ا اور خطرناک بیماریوں سے بھی محفوظ رہتی ہیں ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر سلیم صادق نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ماں اور بچے کی صحت کے عالمی دن کے حوالہ سے یہ ہفتہ منایا جارہاہے ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نے کہا کہ ماں کا دودھ بچے کے لیے انمو ل تحفہ ہے اس لیے بچے کی پیدائش کے ایک گھنٹہ کے اند ر اندر بچے کو ماں کا دودھ ضرور پلایا جائے اور چھ ماہ تک ماں کے دودھ کے علاوہ کوئی چیز نہ دی جائے اس عمل سے بچے میں قوت مدافعت سمیت بچے کومختلف بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں ماں کے دودھ کے متعلق واضح احکامات موجود ہیں جدید سائنس نے بھی بچے کے لیے ماں کے دودھ کی افادیت کو مسلمہ حقیقت قرار دیا ہے ،لہذا ہم سب کا فرض ہے کہ آنے والی نسل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے قرآن مجید کے احکامات پر سختی سے کاربند ہوتے ہوئے پیدائش سے دوسال کی عمر تک مائیں اپنے بچوں کو دودھ پلائیں، شہر اوکاڑہ میں راقم کو ایک سیمینار میں خصوصی طور پرمدعو کیا گیا جس میں نوزائیدہ بچے کے لئے ماں کے دودھ کی افادیت کے متعلق آگہی دی گئی ،چیف ایگزیکٹو آفیسرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عبدالمجید ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سجاد حسین گیلانی ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی ، گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر رفعت زاہد نے گلوبل بریسٹ فیڈنگ کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید میں ماں کے دودھ کے متعلق واضح احکامات موجود ہیں جدید سائنس نے بھی بچے کے لیے ماں کے دودھ کی افادیت کو مسلمہ حقیقت قرار دیا ہے بطور مسلمان ہم سب خو ش قسمت ہیں کہ اﷲ تعالی نے ہمیں ہدایت اور رہنمائی کے لیے پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ پر وہ کتاب نازل کی جو رہتی دنیا تک روشنی کا مینار ہے جس میں ماں کو دوسال تک اپنے بچے کو دودھ پلانے کے احکامات موجود ہیں ماں اور بچے کا رشتہ انمول و اٹوٹ ہے ماں اگر اپنے بچے کو باقاعدہ دودھ پلاتی ہے تو وہ اسکی صحت کے لیے بھی اتنا ہے فائدہ مند ہے جتنا کہ معصوم بچے کی صحت کے لیے ہے ،اس موقع پرڈسٹرکٹ انچارج آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر محمد عمران،مانیٹرنگ آفیسر افضل کمیانہ، صدر" ماڈا" راقم (محمد مظہررشید چودھری) ، چودھری عرفان اعجاز، لیڈی ہیلتھ سپر وائزر ز، این جی اوز کے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ افسران عمائدین علاقہ اور شہریوں کی کثیر تعدادموجود تھی ، چیف ایگزیکٹو آفیسرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عبدالمجیدنے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے افسران و عملہ ضلع میں جاری گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک کے دوران مراکز صحت پر آنے والی خواتین کو بریسٹ فیڈنگ کی افادیت بارے مکمل آگہی فراہم کریں تاکہ عوام الناس کو ماں کے دودھ کی اہمیت اور بچے کے لئے اس کے فوائد کے بارے میں معلوم ہو سکے ، اس ہفتہ میں ماں کے دودھ اور بچے کی صحت سے متعلق اہمیت و افادیت کے بارے میں آگاہی لیکچرز بھی دئیے جائیں گے، لیڈی ڈاکٹر رفعت زاہد نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالی نے پیدائش سے لے کر تقریباََ چھ ماہ تک بچے کی مکمل غذا ماں کے دودھ میں رکھ دی ہے چھ ماہ تک بچے کوماں کے دودھ کے علاوہ کسی اور چیز کی ضرورت نہیں ہوتی یہاں تک کہ پانی بھی ضروری نہیں جو ماں اپنے بچے کو اپنا دودھ پلاتی ہے وہ خود بھی بہت سے بیماریوں سے محفوظ رہتی ہے اس موقع پر گلوبل بریسٹ فیڈنگ کے بارے میں آگہی بینرز و پوسٹر بھی آویزاں کئے گئے تھے تقریب کے اختتام پر گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک کے حوالے سے علامتی آگاہی واک بھی کی گئی ،ڈی ایچ کیو ہسپتال سٹی اوکاڑہ میں محکمہ صحت کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عبدالمجید نے کہا کہ ماں بچے کی صحت کو بہتر بنائے بغیر معاشرے میں ترقی ممکن نہیں ،ماں اپنے نوزائیدہ بچے کو دودھ پلا کر بے شمار بیماروں سے محفوظ رکھ سکتی ہے ، ماں کا دودھ بچے کے لئے نایاب تحفہ ہے اس موقع پرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجادحسین گیلانی، میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر رائے نیاز، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر محمدعمران، مانیٹرنگ آفیسر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام افضل کامیانہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت کے حوالے سے آگہی کے لئے کاؤنٹر قائم کردیئے گئے ہیں جہاں محکمہ صحت کا مستعدعملہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں،حاملہ خواتین کو بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت کے بارے آگہی فراہم کرے گا اس کے علاوہ کمیونٹی سنٹرسے ریفر ہونے والی خواتین جنہیں بچوں کو دودھ پلانے میں مسائل کا سامنا ہو گا انہیں علاج اور مناسب تجاویز بھی فراہم کی جائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر کے دو ڈی ایچ کیو ہسپتال ،2 ٹی ایچ کیو،10 آر ایچ سی، اور 50 بی ایچ یوز پر بریسٹ فیڈنگ کاؤنٹرلگائے گئے ہیں اس کے علاوہ 1600 لیڈی ہیلتھ ورکرز اور 56 سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر کمیونٹی میں مرد وخواتین میں بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت اور فوائد کے بارے میں شعور اجاگر کریں گے انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نمائندگان بریسٹ فیڈنگ ویک کی تشہیری مہم کو تیز کر کے اپنا فعال کردار ادا کریں تاکہ میڈیا کے توسط سے بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت اور فوائد کو عام آدمی تک پہنچا یا جا سکے اور محکمہ صحت کے ساتھ مل کر اپنا کردار اداکریں عوام الناس کو آگہی دیں کہ نومولودکے لئے ماں کا دودھ غذابھی شفا بھی اور حکم خدا بھی ہے٭

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Muhammad Mazhar Rasheed
About the Author: Muhammad Mazhar Rasheed Read More Articles by Muhammad Mazhar Rasheed: 88 Articles with 76255 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.