پنسلین کا موجد ہونے پر انکار

اس دنیا میں جتنی بھی ایجادات ہوئی ہیں وہ کسی نہ کسی کانا م اس کے ساتھ جڑاہواہے جیسے کہ سرالیگزنڈرفلیمنگ نے پنسلین ایجاد کی جومضرصحت جراثیم کوتومارتی ہے پرہمارے جسم کوکوئی نقصان نہیں پہنچتا۔الیگزنڈرفلیمنگ 1881میں ایک کسان کے گھرپیداہوامگرااس کی پرورش شہرکے ایک امیرآدمی کے گھرہوئی ہوایوں کہ ایک دن فلیمنگ ایک دن اپنے گھرکے کام کررہا تھاتواسے اپنے گھرکے قریب موجوددلدل میں سے مددکی آوازیں آنا شروع ہوئیں ول دلدل کے قریب بھاگتاہواگیااورایک خوفزدہ لڑکے کوجوکمرتک دلدل میں پھنس چکا تھا باہرنکالااورفلیمنگ نے اس لڑکے کوخوفناک موت سے بچالیااگلے روز ایک بگھی اس کے گھرکے قریب آکے رکی اورایک امیرآدمی اس سے اترااورفلیمنگ کو بتایا کہ وہ اس بچے کا باپ ہے جس گزشتہ روز اس نے بچایا تھااس نے فلیمنگ سے عرض کی کہ آپ نے میرے بیٹے کی جان بچائی ہے میں آپکواس کا بدلہ دینا چاہتا ہوں توفلیمنگ نے کچھ بھی لینے سے صاف انکارکردیااورکہااس کی جگہ اگرمیرابیٹاہوتاتب بھی میں ایسے ہی کرتااسی دوران الیگزنڈربھی اندرآگیا اس مہذب آدمی نے فلیمنگ سے کہا میں آپ سے ایک معاہدہ کرنا چاہتاہوں کہ آپ اپنے بیٹے کومیرے ساتھ روانہ کریں میں اسے اپنے بیٹے کے برابرپڑھاؤں گااورعیش وآرام کی زندگی دوں گااورمجھے یقین ہے کہ ایک دن یہ اس مقام پرپہنچ جائے گاجہاں ہم دونوں کوفخرہوگااپنی اولاد کی اچھی پرورش اورتعلیم کی وجہ سے فلیمنگ نے اپنے بیٹے کواس امیرآدمی کے ساتھ بھیج دیا الیگزینڈرنے تعلیم سکاٹ لینڈلندن سے حاصل کی اورسینٹ میری ہسپتال میڈکل سکول لندن سے گریجویٹ کیا ۔ڈاکٹرکی ڈگری حاصل کرنے کے بعدوہ پہلی عالمی جنگ عظیم میں برطانوی فوج میں ڈاکٹرتھاہاس وقت طبی دنیا کا سب سے بڑامسئلہ ایسی دوائی تھی جومضرصحت جراثیموں کوتومارے مگرانسانی جسم کوکم سے کم ضمنی اثرات کاسامنا کرنا پڑے ۔فلیمنگ نے اپنی ساری زندگی اس مقصدکیلئے وقف کردی بل آخر1928میں اس کے اپنے الفاظ کے مطابق اس نے حادثاتی طورپرپنسلین دریافت کرلی۔حادثاتی طورپرکیسے تواس کا جواب یوں ہے کہ ایک دن فلیمنگ جراثیموں پرتحقیق کررہا تھاجس کیلئے انہیں خاص قسم کی پلیٹوں پراگاناپڑتاہے جیسے جیسے ان کی آبادی بڑھتی ہے پلیٹوں پرگچھے نمودارہوتے ہیں جنہیں مختلف تحقیقات کیلئے کام میں لایاجاسکتا ہے جیسا کہ روز مرہ پرکئی تحقیقیں کرنے کی وجہ سے وہ اپنی لیب صاف ستھری نہ رکھ سکتا تھاایک دفعہ وہ ان ساری پلیٹوں کوایک جگہ اکٹھاکرکے چھٹیوں پرچلاگیاواپس آکے دیکھاتوجراثیم کی ایک پلیٹ پرپھپوندلگ گئی ہے غورکرنے پراسے پتہ چلا کہ پھپوندنے ان جراثیموں کو کھالیا ہے جواس نے اگائے تھے یہ دنیا کیلئے ایک بہت بڑی دریافت تھی فلیمنگ نے پھپھوندسے مرکب الگ کیا اوراسے پنسلین کا نام دیایادرہے فلیمنگ نے پنسلین کواس مقدارمیں نکالنے میں ناکام رہاجس سے اسے کسی بیماری کے خلاف استعماکیاجاسکے اس مرکب پہ ایک کیمیادان نے کام کیااورپنسلین کوزیادہ مقدارمیں خالص کرنے کے قابل ہوااس طرح پنسلین کی دریافت کو10سال لگ گئے اورپنسلین نے لاکھوں لوگوں کوان بیماریوں سے بچایاجوجراثیم سے ہوتی تھیں یہ پہلی اینٹی بائیوٹک (ضدحیاتیات)دواتھی۔شروع میں فلیمنگ کے اپنے الفاظ تھے کہ پنسلین کی دریافت ایک حادثہ ہے لیکن آپ بخوبی جانتے ہیں کہ کبھی کوئی کام حادثہ یااتفاقیہ نہیں ہوتااس کائنات میں ہرکام کا کوئی نہ کوئی سبب ضرورہوتاہے چاہے وہ براہ راست خالق کائنات کا امرہوجیسے کہ یہ ساری کائنات وجود میں آئی چاہے وہ اس کا دن رات کو نظام ہی کیوں نہ ہوکسی کام کوصحیح نیت اورایمانداری سے کیاجائے تومحنت ضائع نہیں ہوتی فلیمنگ کی دریافت پنسلین کے علاوہ سائنس کی دنیامیں بے شمار مثالیں ملتی ہیں جوحادثاتی اوراتفاق کی مرہون منت نظرآتی ہیں فلیمنگ سے پوچھا گیا کہ وہ کس بناپریہ سمجھتے ہیں کہ پنسلین کی ایجاد اﷲ تعالیٰ کی طرف سے انہیں ودیعت کی گئی ؟توفلیمنگ نے کہا میں پنسلین کودنیاتک پہنچانے کاذریعہ ضرورتھالیکن میں اس کو موجدنہیں صرف میں نے انکشاف کیا اوروہ انکشاف بھی میری محنت کا نتیجہ نہیں تھابلکہ اﷲ تعالیٰ کا کرم اورعنایت تھی اورجتنے بھی انکشافات اوردیافتیں ہوتی ہیں اﷲ تعالیٰ کی مرضی سے ہوتی ہیں نہ پہلے نہ بعدمیں جس کا جب مقررہ وقت ہوتا ہے اس وقت وہ دریافت ہوتی ہیں ۔فلیمنگ نے بتایا کہ وہ لندن کے ایک مقامی سکول میں بچوں کی آسانی کیلئے یہ سمجھارہے تھے کہ اﷲ پاک کے آستانے میں بے شمارعلم کی پوٹلیاں لٹک رہی ہیں وہ جب چاہتا ہے مناسب خیال فرماتا ہے توقینچی سے ایک پوٹلی کادھاگاکاٹ دیتا ہے اورفرماتے ہیں سنبھالوعلم آرہا ہے اورہم سائنسدان جوسالوں سے لیبارٹریوں میں جھولیاں پھیلائے سرگراں ہوتے ہیں ان میں سے کسی ایک کی جھولی میں وہ پوٹلی گرجاتی ہے اوروہ خوش نصیب ترین انسان بن جاتا ہے ۔ اوپراپنے قارائین کوبتاچکا ہوں کہ فلیمنگ پیداایک کسان کے گھرہوااورپرورش اس کی بڑے امیرخاندان میں ہوئی اس امیرآدمی کے بیٹے کوجسے فلیمنگ نے دلدل سے بچایاتھااسے نمونیاہوگیااوراس کی جان پنسلین نے بچائی اس امیرآدمی کا نام تھالارڈرینڈولف چرچلااوراسکے بیٹے کانام تھا سرونسٹن چرچل(سابق وزیراعظم برطانیہ )۔جب الیگزنڈرفلیمنگ نے پنسلن کی ایجاد کی تودواساز کمپنیوں نے رابطہ کیااور10فیصدریلٹی کی پیشکش کی توفلیمنگ نے کم سمجھ کرقبول نہ کی کیونکہ اس دریافت پراس نے کئی سال لگائے ہوئے تھے تاہم جب فلیمنگ نے 10فیصدرائلٹی کا تخمینہ لگایاتووہ لاکھوں پاؤنڈ ماہانہ بنتی تھی تواس نے سوچااتنی رقم وہ کہاں سنبھالتاپھرے گااس نے اپنی نااہلی کومدنظررکھ کر1فیصدرائلٹی کا نسخہ دواساز کمپنی کو اس شرط پر دینے کا فیصلہ کیا کہ معاہدے کی تمام شقیں فلیمنگ کی منشا کے مطابق ہوں گی جب شرطین ٹائپ ہورہی تھی توفلیمنگ نے سوچاکہ 1%رائلٹی بھی بہت زیادہ بن رہی ہے جبکہ اس کی خواہش سیروتفریح اورتحقیق کے سواکچھ نہین تواس نے معاہدہ میں ٹائپ کرایا کہ پنسلین میری دریافت نہیں بلکہ اﷲ رب العزت کی عطاکردہ ہے اوراس کی ملکیت پوری خدائی ہے اورمیں اس دریافت اورفارمولے کوعام کرتاہوں اوراس بات کی قانونی ،شخصی ،جذباتی اورملکیتی اجازت دیتاہوں چاہے دنیاکا کوئی ملک کوئی انسان اسے بنائے اس کا حق ہے اس پرمیراکوئی حق نہیں۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Ali Jan
About the Author: Ali Jan Read More Articles by Ali Jan: 288 Articles with 232832 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.