کہانی ایفل ٹاؤر بحریہ ٹاؤن لاہور کی

lbeautifulness of Lahore Eiffel tower Bahria town

Eiffel Tower Bahria Town Lahore

لاہور پاکستان کا واحد تاریخی شہر ہے جہاں قدیم تاریخی عمارتوں کے بہم اس کے گرد ونواح میں ہر چوراہے پر لہلہاتے پھول درخت مصنوعی آبشاریں اور لاہور کے 800سے زائد پارک دلفریب منظرپیش کرتے ہوئے اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگارہے ہیں ان تمام جگہوں کی زرین وآرائش کی ذمہ داری پارک اینڈ پارٹی کلچر پی ایچ اے کی کاوشوں کا نتیچہ ہے لاہور کے یہ تمام پارک صرف اہل لاہور ہی نہیں بلکہ ارد گر د کے تمام شہروں کے لوگوں کے لئے بڑی کشش رکھتے ہیں یہی نہیں لاہور میں مختلف مقامات پر سوسائیٹیوں نے بھی لاہور کو خوبصورت بنانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ان تمام سوسائٹیوں میں ملک ریاض صاحب کی سوسائیٹی بحریہ ٹاؤن اپنی مثال آپ ہے جنہوں نے بہریہ ٹاؤن میں تاریخی اور خوبصورت عجائیبات کو ایک ہی جگہ سموں دیا ہے جن میں ایفل ٹاؤر بہریہ ٹاؤن اس کی خوبصورتی کا منہ بولتاثبوت ہے جی ہاں ایک ریسرچ سے ثابت ہے دنیا میں کل 50 ایفل ٹاؤر بنائے گئے ہیں۔جن میں سے3 صفہ اول ہیں دنیا کا پہلاایفل ٹاؤر پیرس میں واقع ہے جس کی بلندی 300 میٹر ہے دنیا کا دوسرا ایفل ٹاؤرچائینہ کے شہر Hangzhu میں واقع ہے جس کی بلندی 100میٹر (354)فٹ ہے اور دنیا کا تیسرایفل ٹاؤر بہریہ ٹاؤن لاہور میں واقع ہے جس کی بلندی 80 میٹر 262فٹ ہے جو کہ مینار پاکستان سے 100فٹ اونچی ہے اس کی بنیاد2014میں رکھی گئی جو کہ 1جنوری 2016بروز پیر کو مکمل ہوئی اور 4جنوری 2016بروز جمعہ اسے سیاحوں کے لئے کھول دیا گیااس کی افتتاحی تقریب میں گرینڈ آتسشبازی کی گئی جس کا نظارہ 50.000سے زائد لوگوں نے کیا کچھ دن بعد10جنوری 2016 ایفل ٹاورکے اندرریسٹورنٹ اور کافی شاپ کا اضافہ کردیا گیااس کی کل تین منزلیں بنائی گئی پہلی منزل کی بلندی15میٹر ہے دوسری منزل کی بلندی 30میٹر اور تیسری منزل کی بلندی 75فٹ ہے۔پہلی منزل پر ریسٹورنٹ دوسری پر کافی شاپ اور تیسری پر ویوونگ ڈسک ہے اس کے پارک کی کوئی انٹری فیس نہیں ہے تاہم پارکنگ سٹینڈ10روپے فیس اورایفل ٹاؤر پر جانے کی فیس مختلف ہے یعنی پہلی منزل کی 100 ررپے دوسری کی 300روپے جبکہ تیسری منزل پرجاٍٍنے کے تقریباَ1500 روپے لیے جاتے ہیں ان پیسوں کو پارک کی مرمت اور دیکھ بال کے لئے خرچ کیا جاتا ہے. یاد رہے کہ اس کو پارٹی وغیرہ کے لئے بھی بک کروایاجاسکتا ہے ایفل ٹاؤرہفتہ کے ساتوں دن 12گھنٹے صبح 7بجے سے لے کر رات 12بجے تک سیاحوں کے لئے کھولا جاتا ہے لوگ اس کے ارد گرد ہو یا اوپر یہ لوگوں کی دلچسپی کا خصوصی مرکز ہے کوئی بھی شخص اس کے ساتھ سیلفی لئے بغیر رہ نہیں رہ سکتایہاں پر آنے والوں کا کہنا ہے کے اس کا دلچسپ نظارہ ہمیں پیرس کی خوبصوری کی یاد لاتا ہے۔ایفل ٹاؤر کو بنانے کاٹھیکہ چائنہ کی مشہور کمپنی کنگ فلائی کے انجنئیر انچارج مسٹر ٹی (Mr.Tee)کو دیا گیا اس ٹاؤر کی بناوٹ میں 700 ٹن لوہا اور 2لاکھ نٹ بولٹ استعمال ہواہے ا صلی ٹاؤر کی طرح ا س پر بھی لائٹنگ لگائی گئی ہیں جوکہ رات کے منظر کو اور بھی دلکش بنادیتی ہیں جو بھی اس منظر کو دیکھے پھولے نہ سمائے صبح کی سیر ہویا پھر شام کے ڈھلتے سائے میں ہلکی پھلی چہل قدمی ا یفل ٹاؤرکا پارک یہاں کے مقامی لوگوں کے لئے یہ ایک انمول تحفہ ہے۔

واپڈاٹاؤن سے 40منٹ کی دوری پر واقع ہے جو کہ شروع میں تھوڑا دشوار گزار ہے اگر کبھی جانے کا اتفاق ہو تو واپڈا ٹاؤں سے وڈوے روڈWidway rd سے ہوتے ہوئے خیابانے جناح سے ایل ڈی اے ایونوں روڈ LDA Aveone Rdسے گلی بدرل روڈ gali Badral Rd سے ڈیفنس روڈ Defence Rd سے سفاری ویلاSafariVillas اور بہریہ ٹاؤن بلیورڈ سے تلوار چونک بہریہ ٹاؤن کے مرکزمیں بحریہ ٹاؤن کی گرینڈ مسجد کے قریب واقع ہے جب رات ہوتی ہے تو ایسا لگتا ہے کہ کوئی خوبصورت حسینہ رنگ برنگے ستاروں بھرالباس زیب تن کئے کھڑی ہے اور دن کے وقت اس کے ارد گرد بنی کیاریاں ایسا لگتا ہے کہ حلقہ خوباں خوشی کے گیت گا کر سیاحوں کا استقبال کر رہے ہوتمام سیاح اس پارک کے گرد لگے درختوں کے سایوں میں بیٹھے گھروں سے بناکر لائی ہوئی چیزوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں ہر کوئی سیاح اپنے ساتھ لائے ہوئے موبائل کیمروں سے سیلفی لینے میں مصروف ہے گویا کوئی اس منطر کو دیکھے پھولے نہ سمائے اللہ اُس شخص کو دن دگنی را ت چگنی ترقی عطاء فرمائے جس نے اس ملک میں دنیا کے تمام عجائبات کو ایک ہی جگہ اکٹھا کردیا۔
 

Gulshair Ali Bhatti
About the Author: Gulshair Ali Bhatti Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.