لہو لہو ہے کشمیر کی سر زمین

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو کئی ہفتے گزر گئے ہیں مسلسل کئی ہفتوں سے انسانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کیا جارہا ہے موبائل ' انٹرنیٹ 'لینڈ لائن سب بند ہے خوراک اور ادوایات کی شدید قلت ہوگئ ہے کشمیری بہنوں بیٹیوں کی عظمتیں بے آبرو ہو رہی ہیں ماؤں کی گودیں اجڑ رہی ہیں ہزاروں گھروں کے چراغ بھج رہے ہیں مقبوضہ کشمیر لہو لہو ہے لیکن افسوس کہ پوری دنیا کے باون اسلامی ممالک خاموش بیٹھے ہیں ان میں سے صرف چند ممالک اظہار ے تشویش کرتے نظر تو آرہے ہیں لیکن شاید آگے آکر مدد سے ڈر رہے ہیں _پچاس سال بعد کشمیر کی ہولناک صورتحال پر اقوام متحدہ کا اجلاس ہوا تو اس میں بھی صرف تشویش کا اظہار کیا گیا اور یہ ظاہرکیا گیا کہ انکا فرض پورا ہوا کشمیر کی گلی گلی جنگ کا سماء پیش کر رہی ہے اور ہم لفظوں کے تیر چلا کر اس پر بھی سیاست کر رہے ہیں _

بھارت جو کشمیریوں کی ہر آس اور امید کو ختم کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہتا تھا آج پوری تیاری کے ساتھ کشمیر پر حملہ کر بیٹھا ہے ظلم 'نفرت 'جبر کے وہ باب درج کر رہا ہے جنکی تاریک میں مثال نہیں ملتی _ قائد اعظم نے کشمیر کو شہ رگ کہا تھا اور بھارت نے ہماری شہ رگ پر حملہ کیا ہے کیا بھارت کو جواب دینے کے لئے یہ کافی نہیں ہے کہ اس نے پاکستان کی شہ رگ پر حملہ کر دیا ہے ؟ اسکے بعد بھی ہم اس انتظار میں کیوں ہیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرے تو ہم جواب دیں ؟ 72 سالوں سے ہم کشمیر کے ساتھ اظہارے یکجہتی ہی تو منا رہے ہیں اظہارے افسوس ہی تو کر رہے ہیں پر سبق حاصل نہیں کیا لیکن آگر سبق حاصل کیا ہے تو بھارت نے کیا ہے تبہی تو وہ پوری تیاری کے ساتھ کشمیر پر حملہ کر کے جڑ سے مٹانے آیا ہے ایسا نہیں ہے کہ پاکستان خاموش تماشائی بنے بیٹھا ہے پاکستان ہر پلیٹ فارم پر پر آواز بلند کر رہا پوری دنیا کو بھارت کا اصلی چہرہ دیکھانے کی کوشش میں دن رات لگا ہوا ہے اور ہر صورت یہ چاہنے میں لگا ہوا ہے کہ کسی طرح یہ مثلا امن و امان سے حل ہوجاے لیکن بھارت مل بیٹھ کر مسئلہ کشمیر پر بات نہیں کرنا چاہتا _ہم جانتے ہیں کہ جنگوں سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا اور نہ ہی پاکستان جنگ کے حق میں ہیں لیکن پاکستان پر جنگ مسلط کی جارہی ہے اور ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کے لئے جنگ بھی کرنی ہوگی نہیں تو جو خون کی ہولی بھارت کشمیر میں کھیل رہا ہے اس سے کشمیر کو بچانا مشکل ہوجاے گا _

اب وقت آگیا ہے کہ ہم لفظی باتوں اور اظہارے یکجہتی کے بجاے اپنے کشمیری بھائیوں کے لئے کوئی عملی اقدامات کریں اور جنّت کی اس وادی کو ظلم سے بچا سکیں تاکہ روز قیامت جب ہم اللّه کے حضور پیش ہوں تو شرمندگی نہ ہو کہ ہمارے پاس ایٹمی طاقت کے ساتھ ساتھ لڑنے کی صلاحیت بھی تھی مگر اس کے باوجود بھی ہم کشمیر کی مدد نہ کر سکے _ میری تمام اسلامی ممالک سے گذارش ہے کہ یہ وقت خاموش بیٹھنے کا نہیں ہے اور نہ ہی یہ جنگ صرف پاکستان کی ہے بلکہ یہ جنگ ہم سب مسلمانوں کی ہے ہم مسلمانوں کو کمزور کرنے کی سازش ہے ہمیں دشمن کی اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا اس مشکل وقت میں ہمیں مل کر یکجا ہونا چاہئے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینا چاہئے_

 

Romaisa hussain
About the Author: Romaisa hussain Read More Articles by Romaisa hussain: 18 Articles with 15973 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.