"بسم اللہ الرحمن الرحیم"
شروع کرتا ہوں اللہ تعالی کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا
ہے
دوستوں میں نے اس آرٹیکل میں آپ لوگوں کو مسئلہ کشمیر کو آسان الفاظو اور
آسان طریقے سے سمجھانے کی پوری کوشش کی ہے امید ہے آرٹیکل پڑھنے کے بعد آپ
لوگ کسی بھی انڈین انتہاہ پسند شخص کو اس مسئلے پہ بحث کرتے ہوئے منہ توڑ
اور بھرپور جواب دے پائینگے۔
چلیئے شروع کرتے ہے "مسئلہ کشمیر"
آخر مسئلہ کشمیر کیا ہے ان کی وجوہات کیا ہے آخر برصغیر میں 72 سالوں سے یہ
مسئلہ کیوں حل نہیں ہوا مسئلہ کشمیر کے حل ہونے پہ کس کو فائدہ اور کن کو
نقصان ہونا ہے اور پاکستان ایک ایٹمی قوت ریاست ہونے کے باوجود کیوں یہ
مسئلہ آج تک حل نہیں کر سکا
میں اس آرٹیکل میں ان تمام سوالات کے جوابات سے پردہ تو ہٹاونگا ہی ۔۔۔
پر اس سے پہلے میں آپ لوگوں سے کچھ سوالات کرتا ہوں امید ہے آپ لوگ اپنے
نظریئے کے مطابق کیمینٹ میں مجھے قابل بیان جواب دے پائینگے
میرے سوالات
جیسے کہ ہم ہر روز ٹی وی پہ دیکھتے اور سنتے آرہے ہے کہ کارگل کی جنگ
پاکستان نے فتح ہی کی تھی پر کارگل کا جنگ اور مسئلہ کشمیر اس دور کے
وزیراعظم نوازشریف کہ سیاسی مفادات کی نظر ہوگئی جن کی بدولت اقوام عالم کے
کہنے پہ مکمل فتح حاصل کئے بغیر جنگ بندی کرائی گئی میرا سوال اگر ہم سب
جانتے ہوئے بھی ایسے غداروں کو اپنے ووٹ کا صحیح حقدار سمجھتے ہے تو کیا
کشمیر میں جو خون بہہ رہا ہے اس کے زمہہ دار ہم ہے؟؟
یا پھر پچھلی حکومتیں؟؟؟
جنہوں نے اس مسئلے کو کبھی مسئلہ تصور ہی نہیں کیا بلکہ انہی کافر مودی جن
کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہے ان کو شادیوں پہ بلاتے رہے دعوتیں دیتے
رہے اور آصف علی زرداری اور یوسف رضاگیلانی کے دور حکومت نے تو باقاعدہ
"امن کی آشا" کے نام پہ اس مسئلہ کو بھلا بیٹھے کیا وہ کشمیریوں کے خون کے
زمہہ دار نہیں ہے ؟؟
کشمیر میں جو بہنوں کی عزت لٹ رہی ہے کیا کبھی بھی کسی بھی سابق حکمران نے
بھارت کے خلاف ایسا کوئی تحریک چلایا؟؟
جیسے موجودہ وزیراعظم عمران خان باقاعدہ کشمیر کی آزادی کے لیئے تحریکیں
چلا رہے ہے
اور کیا آپ عمران خان کے مسئلہ کشمیر کی پالیسیز سے مطمئن ہے؟
اگر آپ موجودہ حکومت کے موجودہ پالیسیز سے مطمئن نہیں تو ان کی کیا وجوہات
ہے؟؟
آپ کے مطابق حکومت پاکستان اور پاک افواج کو ایسا کونسا اقدام اتھانا
چاہیئے جس سے مسئلہ کشمیر کی آزادی کی امیدیں مزید بڑھ جائے؟
اور کونسا اقدام ہے جو حکومت نے اب تک نہیں اتھایا ہے جو اسے اتھانی چاہیئے
تھی؟
کیا پاکستان کو اقوام عالم کو اپنا صحیح نقطہ نظر سمجھائے بغیر جہاد کرنا
چاہیئے؟؟؟
یہ تو تھے میرے سوالات اب میں اپنے علم اپنے نظریئے کے مطابق بتاتا ہوں
مسئلہ کشمیر کی میرے نظر میں کیا حیثیت ہے؟؟
میں پاکستان میں رہنے والا 22 سال کا ایک مسلمان لڑکا جو اپنی پیدائش سے
لیکر آج تک اپنی پوری زندگی یہ سنتے گزارا ہے کہ مسئلہ کشمیر ہے جہاں ہمارے
مسلمان بھائی مر رہے ہے بہنوں کی عزت لٹ رہی ہے پر عملن پاکستان کی جانب سے
کوئی ایسا اقدام اتھاتے نہیں دیکھا جس سے کشمیریوں کو کوئی فائدہ پہنچا۔
صرف میں ہی نہیں 72 سال سے کم عمر والے تمام پاکستانیوں نے اس مسئلہ کے
سائے میں زندگی گزاری ہے اگر دیکھا جائے تو پورے پاکستان میں صرف چند ہی
لوگ ایسے ہونگے جنہوں نے اپنے بچپن کے کچھ دن کچھ سال ایسے گزارے جب یہ
مسئلہ کشمیر کوئی مسئلہ نہیں تھا ہا پر پھر بھی اس وقت سے کشمیر کا صحیح
فیصلہ نہیں ہوا تھا اور نا ہی ان کو حقیقی آزادی ملی تھی پر پھر بھی اس وقت
کے کشمیر کا ماحول اب کے کشمیر سے بلکل الگ سا تھا بلکہ اس وقت بھی ان پہ
حکمرانی ہندووں کی تھی اور آج بھی ایک کافر ایک انتہاپسند شخص اہل اسلام کا
دشمن نریندر مودی طاقت کے بل بوتے اور کچھ اسلام کے دشمن پاکستان کے سابق
حکمرانوں کی سیاسی بزدلی اور لالچ کی وجہ سے آج بھی ان پہ حکمرانی کررہا ہے
وجہ یہ ہے کہ آج تک کسی نے باقاعدہ کشمیر کی آزادی کے لیئے کسی قسم کا
تحریک نہیں چلایا پاکستان کے سابق حکمرانوں کی بزدلی کا گناہ پچھلے کئی
سالوں سے ہمارے کئی مسلمان کشمیری بھگت رہے روز مررہے ہے بہنوں کی عزت لٹ
رہی ہو جوانوں کو بیلٹ گن سے اندھا کیا جارہا ہے بچوں کو قتل کیا جارہا ہے
صرف یہی نہیں بلکہ ظالم بھارتی فوج کو اس میں بھی سکون نہیں مل رہا اور وہ
ہمارے آزاد کشمیر میں رہنے والوں پہ حملہ کرتے ہے اور شہری آبادی کو آئے دن
ٹارگیٹ کرتے ہے انسان تو انسان جانوروں کو بھی بومبنگ کر کے مار دیتے ہے
میں کہتا ہوں اگر 72 سالوں سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوا اس کی سب سے بڑی وجہ کہ
قائد اعظم کے بعد باقاعدہ کسی بھی سیاسی پارٹی یا جماعت نے ایسی کوئی تحریک
نہیں چلائی جو کہ آج موجودہ وزیراعظم عمران خان چلا رہے ہے اور کشمیر کا
سفیر بن کے پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کررہے ہے میرے نظر میں
مسئلہ کشمیر کا واحد حل تحریکیں چلانا ہے جیسے کہ قائداعظم نے باقاعدہ
تحریکیں چلائی اور آدھا کشمیر آزاد کرایا۔
مسئلہ کشمیر کا بھارت کے حق میں فیصلہ ہونے سے بھارت کے کیا فائدے اور
پاکستان کے کیا نقصانات ہے ؟؟؟
مسئلہ کشمیر کے حل ہونے میں دونوں ملکوں پاکستان اور بھارت دونوں کے بے
شمار فائدے اور نقصانات ہے اگر اللہ نا کرے انڈیا مکمل طور پہ مسئلہ کشمیر
کو ختم کر کے اس پہ اپنا قبضہ بنائے رکھتا ہے تو اس میں پاکستان کا بہت بڑا
نقصان ہے جیسے کہ کشمیر سے جو پانی معائدے کے تحت پاکستان کو میسر ہوتی ہے
تو بھارت آسانی سے اس معاہدے سے مکر سکتا ہے اور پاکستان پہ آبی دہشت گردی
کرسکتا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو بہت بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے پر
افواج پاکستان نے ہمیشہ ان سب مفادات اور وجوہات کو بھلا کے صرف ایک کلمہ
لاالہ الاللہ کے رشتے کو مدنظر رکھتے ہوئے کشمیریوں کی آواز بنی ہے اور
ہمیشہ سے افواج پاکستان نے سیاستدانوں کی سیاسی بزدلی کے باوجود کشمیریوں
کی حمایت جاری رکھا پر ہمیشہ اس مسئلہ کو اقوام عالم تک لے جانے میں ناکام
رہا بلکہ اب جب پاک آرمی کو ایک اچھا حکومت ان کی پالیسیز کو سمجھنے والا
حکومت ملا پاک افواج کو ان کے جیسے نظریات رکھنے والا حکومت ملا تو انہوں
نے اپنی جہدوجہد تیز کردی اور خاص کر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور
صاحب اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مل
کر ہر فارم پہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور آج ہم دیکھ سکتے ہے پاک افواج
کشمیر کے حریت رہنماوں اور پاک میڈیا اور ہمارے سوشل میڈیا کے ہیروز کی
جارہانہ کوششوں کی بدولت مسئلہ کشمیر عالمی پلیٹ فارم پر اجاگر ہوا ہے
مسئلہ کشمیر پہ اب نا صرف پاکستانی بلکہ عالمی میڈیا اور عالمی اخبارات نے
بھی آرٹیکل لکھنے شروع کردیئے جیسے کہ تیس اگست یعنی کرفیوں کے چھبیسویں دن
نیویارک ٹائمز نے ایک آرٹیکل لکھا جس میں انہوں نے عمران خان کا میسیج دنیا
بھر تک پہنچایا کہ اب وقت ہے اقوام عالم کچھ کرے برصغیر کے اوپر ایٹمی جنگ
کے بادل منڈلا رہے ہے اگر آج اقوام عالم نے کچھ نہیں کیا تو صرف پاکستان
اور ہندستان نہیں بلکہ پوری دنیا کو اس ایٹمی جنگ کے نتائج بھگتنے ہونگے
اگر کشمیر آزاد ہوجاتا ہے اور پاکستان کا حصہ بن جاتا ہے تو اس میں پاکستان
کے کتنے فائدے اور ہندستان کے کتنے نقصانات ہے؟؟؟
میرے مطابق اگر پاک افواج اور پاکستان کا قوم مسئلہ کشمیر کو اللہ کی مدد
سے حل کرتا ہے کشمیر کو آزاد کرتا ہے تو اس میں پاکستان کے بیشمار فائدے
اور ہندستان کے ان گنت نقصانات ہے
پر یاد رہے پاکستان کی تمام آزادی کشمیر پر کی جانے والی کوششیں ان مفادات
سے بڑھ کر صرف اللہ کے لیئے اللہ کو خوش کرنے کے لیئے کی گئی ہے
پاکستان نے ہمیشہ مفادات کو بھلا کے اپنے پروردگار کے حکم کے مطابق
کشمیریوں کی حمایت کی
جیسے کہ اسلام ہمیں درس دیتا ہے کہ ظلم کے خلاف آواز اتھاو اور مظلوموں کا
ساتھ دوں ان کے مدد گار بنوں ان کی آزادی کے لیئے جہاد کرو
کشمیریوں کی آواز اتھانیں اور ان کے لیئے جہاد کرنے میں جہاں پاکستان قوم
کو حکم ملا ہے اور جہاں غزوہ ہند کو لڑنے والوں کے لیئے بیشمار ثواب اور
جہنم سی آزادی کی بشارت ملی ہوئی ہے
وہی اس جنگ کو لڑنے کشمیر کی آواز بننے میں پاکستان کے بیشمار فوائدے ہے
کشمیر کی آزادی سے پاکستان کی معیشت کو بہت بڑی تکویت ملے گی اور آج جتنی
پانی کی قلت ہوتی ہے پاکستان کو میرا نہیں خیال کہ کشمیر کے آزادی کے بعد
پاکستان کو ایسے کوئی معاملات درپیش آئینگے بلکہ پاکستان ایک مضبوط اور
طاقتور ملک بن کر دنیا میں ابھرے گا اور پھر تمام بڑی ممالک پاکستان میں
انویسٹ کرنا چاہینگی پاکستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینگی اس لیئے تو قائد
اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کا شہ رگ کہا ہے اگر کشمیر آزاد
ہوجاتا ہے تو پھر وہ وقت دور نہیں ہوگا جب صوفی برکت علی شاہ کی کہی ہوئی
یہ پیشن گوئی پوری ہوگی جو اس نے پی ٹی وی کو انٹرویوں دی جسے ہم آج بھی
انٹرنیٹ اور یوٹیوب پہ دیکھ سکتے ہے اس نے فرمایا تھا کہ ایک وقت آئے گا
پاکستان کے ہا اور نا میں اقوام عالم کے فیصلے ہونگے۔۔۔
اللہ پاک کشمیریوں کا حامی وناصر ہو میرا اس آرٹیکل کے پڑھنے والے تمام
لوگوں سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پہ ہمیشہ کشمیر کی آواز بنیں رہے اور
کشمیر کی بہن بھائیوں کے لیئے اپنے مساجد میں دعاوں کے لیئے خصوصی اہتمام
کرے ان کے لیئے خاص دعا کیا کرے اور سنی سنائی باتو اور افواہوں سے دور رہے
کہ کشمیر بیچ دیا گیا ہے جو کہتے ہے کہ کشمیر بیچ دیا گیا ہے ان پہ دھیان
نہ دیں انہیں اگنور کرے وزیر اعظم عمران خان سے لاکھ اختلاف سہی پر ہمیں
اپنے افواج پاکستان پہ پورا بھروسہ ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پہ کوئی بھی
سمجھوتہ نہیں کرینگے ہمیشہ کشمیریوں کی آواز بنیں گے
امید ہے آپ لوگوں نے آرٹیکل انجوائے کیا ہو۔۔
اگر اس آرٹیکل کے مطلق یا پھر کشمیر اشو پہ کوئی بھی سوال آپ کے ذہن میں ہے
تو آپ کیمینٹ کر سکتے ہے انشااللہ آپکو قابل بیان جواب مل جائے گا
آرٹیکل پڑھنے کا شکریا اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
ختم شدہ۔۔۔
|