کشمیر سے یکجہتی

 آج ملک بھر میں وزیراعظم کے خواہش کے مطابق کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں ,دفاتر میں یکجہتی واک کا اہتمام کیا گیا ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی نعرے لگا کر جوانوں کے جوش و خوروش میں اضافہ کیا گیا علاوہ ازیں دونوں ممالک کے ترانے سنائے گئے تمام پاکستانیوں نے اپنے کشمیریوں بھائیوں کے لیے اپنا قیمتی وقت نکال کر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور یہ ساری محنت ہمارے کشمیریوں بھائیوں کے کسی کام نہیں آئی ان کے ساتھ یکجہتی کی مثال ایسے ہی ہے جیسے کوئی کسی پانی میں ڈوبتے ہوئے شخص کے ساتھ "صرف یکجہتی "کا اظہارکریں جبکہ ہم اس کی مدد کرنے کا پورا اختیار رکھتے ہوں

کشمیریوں پر ظلم وستم کے جس قدر پہاڑ توڑے جارہے ہیں اس صورتحال میں ہمارا انسان ہونے کے ناطے فرض بنتا ہے کہ ہم ان کی مدد کریں اور کشمیر میں اپنے فوجی جوان بھیجے اسلام بھی ہمیں یہی تعلیم دیتا ہے قرآن کریم میں اللہ سبحان و تعالی نے ارشاد فرمایا:"اور تم کو کیا ہوا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں ان بے بس مردو عورتوں اور کی خاطر جہاد نہیں کرتے جو دعا کرتے ہیں کہ اللہ تو ہمیں یہاں سے نکال یہاں کے لوگ ظالم ہیں اپنی جناب سے ہمارےلیے کسی کو مددگار بنا اور کسی کو حامی بنا(سورہ النساءآیت ۷۵)'اس کے علاوہ ایک حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا :قیامت کے قریب میری امت پر دوسری قومیں اس طرح ٹوٹیں گی جس طرح بھوکیں دستر خوان پر ٹوٹتے ہیں کسی نے سوال کیا کہ کیا اس وقت ہماری تعداد کم ہوگی؟ آپﷺ فرمایا نہیں بلکہ اس وقت تم میں وہن ہوجائیگا صحابہ نے سوال کیا یہ وہن کیا ہی آپﷺ نے فرمایا دنیا کی محبت اور موت کی نفرت۔
 

Niaz Fatima
About the Author: Niaz Fatima Read More Articles by Niaz Fatima: 6 Articles with 5784 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.