امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک
ملعون پادری ٹیری جونز نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی ہے۔ اس نے قران کریم کو
نذر آتش کر کے یہ اعلان کیا کہ میں نے یہ حرکت کی ہے۔
عالم اسلام کو اس کے اس اقدام کے خلاف متحد ہوجانا چاہیے، پاکستان کے صدر
اور وزیر اعظم نے اس بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اس ملعون پادری کا بدلہ یقیناً اللہ تعالیٰ اس سے لے گا، لیکن بحیثیت
مسلمان ہم سب کا فرض ہے کہ اس ملعون کے خلاف ایسا قدم اٹھائیں جس کے بعد
آئندہ کوئی بھی ایسی حرکت نہ کرسکے۔ْ
عالم اسلام کے لیے لازم ہے کہ اس واقعے کی نہ صرف مذمت کریں بلکہ اس ملعون
پادری کے خلاف سخت ایکشن لیے جانے کا مطالبہ بھی کریں۔
ہم ملعون ٹیری جونز کے اس اقدام پر اس پر لعنت بھیجتے ہیں اور اسے یہ کہنا
چاہتے ہیں کہ وہ جہاں کہیں بھی اپنا سر چھپا لے اب اس کو سخت سے سخت سزا
ملنے والی ہے اور وہ بھی اس کی جانب سے کہ جس کے کلام پاک کی اس نے بے
حرمتی کی ہے (یعنی اللہ تعالیٰ کی جانب سے)۔ |