مسلم امہ

متحدہ عرب امارات نے 25 اگست کو بھارت کے وزیراعظم کو سب سے بڑے سول ایوارڈ سے نوازا ْ ْ۔ نر یندر مودی کو یہ ایوارڈ دینے میں مجھے کوئی اعتراض نھیں ھے ۔بے شک بھارت ایک بہت بڑی منڈی ھے اور دنیا کے تمام ممالک بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات چا ھتے ہیں کیوں کہ تیل سمیت تمام چیزوں کے بہت بڑے خریدار ھیں۔ لیکن یہ ایوارڈ اس وقت دینا جب بھارت کشمیر میں جارحیت پھیلا رھا ھے ۔5 اگست سے کشمیر میں 144نا فذہے اور بھارت کشمیر ی مسلمانو ں پر ظلم کی ایک نئی داستان رقم کر رہا ہے۔کشمیری مسلمان ماؤں بہنوں کی عزتوں کو پا مال کر رہا ہے۔ کوئی بھی مسلم ملک کشمیریوں کے حق میں اواز نھیں اُٹھا رھا ایسے وقت میں متحدہ عرب امارات نے مودی کو سول ایوارڈ دے کر نہ صرف کشمیری مسلمانو ں بلکہ پوری مسلم امہ کی تو ہین کی ھے ان کا مزا ق اڑایا ھے۔ اس ایوارڈ نے ان کے مکرو چہروں سے پردہ بھی اٹھا دیا ھے۔تاریخ اہل عرب کو ــؔ اس عظیم کارنامے کے لیے کبھی معاف نھیں کرے گی۔

مجھے یہ سمجھ نہیں آ رھی کہ عرب ممالک کو یک دم بھارت سے اتنا پیار کیوں جاگ گیا ھے۔متحدہ عرب امارات کے بعد مودی نے بحرین کا دورہ کیا ھے جہاں شیخ حامد بن عیسٰی نے اس کا بھرپور استقبال کیا دوسری طرف سلامتی کونسل کے رْکن ممالک میں دو اسلامی ملک کویت اور انڈونیشیا بھی شامل ھیں۔آپ کو یہ جان کے شاید حیرت ہو کہ دونو ں اسلامی ممالک نے سلامتی کونسل میں کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے موقف کی مخا لفت کی ھے ۔مجھے تو یہ لگتا ھے عا لمی سازش کے تحت ہمیں پھسایا جا رہا ھے ۔اس وقت جب ساری دنیا کی نظر کشمیر پر ھے ایسے وقت میں مودی کو سول ایوارڈ دینا ۔سعودی شہزادے محمد بن سلمان کا بھارت میں سرمایا کاری کا اعلان کرنا۔مودی کا بحرین کا دورہ کرنا ۔کویت اور انڈونیشیا کا سلامتی کونسل میں کشمیر کے خلاف ووٹ کرنا ایک طرف تو یہ بتا رھا ھے کہ مسلم امہ کا خون سفید ہو گیا ھے تو دوسری طرف انتہایی حالات کا عندیہ بھی ھے ۔

ایسے محسوس ہو رہا ہے کہ کہانی لکھ دی گئی ھے بس اداکاری کرنا باقی ہے ۔ائی ایم ایف کا زلیل کر کے پاکستان کو 6 آرب ڈالر قرض دینا اور FATF فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی تلوار کو پاکستان پر لٹکانا اسی معاملے کی کڑی لگتی ھے۔امریکہ اور باقی تمام برادر ملک ہمیں کونے لگا کرکو ئی بڑا فیصلہ کروانا چاھتے ھیں۔اور یہ بات آج کی مودی ٹرمپ ملاقات کے بعد واضع ہو جا ئے گا۔لیکن مسلم امہ کے اتحاد کا پول کھل گیا ہے اور مسلمانو ں کا دنیا بھر میں مستقبل بھی واضع ہو گیا ھے کہ ہمیں باری باری عراق ، لیبیا اور شام بنا دیا جا ئے گا۔بس اپنی اپنی باری کا انتظار کریں۔

پاکستان اس وقت کوئی بھی بڑا فیصلہ نہیں لے سکتا نہ ھم معاشی طور پر اتنے مظبوط ہیں ، معاشرتی اور سماجی مظبوطی کا پتا تو آخری 15 دن میں چل ہی گیا ہے۔کشمیر کے معاملے پر جو رویہ اسلامی ملکوں کا سامنے آیا ھے اُس کے بعد مسلم امہ تو بس کہانیوں میں ہی باقی رہ جایے گی۔بھارت سمیت تمام دنیا ھم پر ہنس رہی ہے لیکن ہمارے پاس خاموش رہنے کے علاوہ کوئی آپشن موجود نہیں ھے۔ ٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖ
 

Ali Sultan
About the Author: Ali Sultan Read More Articles by Ali Sultan: 22 Articles with 14540 views I am basically from a village in the vicinity of Jhelum. came to Lahore in 2005 to pursue my career and goals.i am enthusiastic writer, keen observer .. View More