سوشل میڈیا اور گنہگار آنکھیں

اﷲ نے انسانوں کے لئیدنیا میں سیکڑوں قسم کی نعمتیں مہیا فرمائی ہیں جن کو احاطہ شما رمیں لانا محال ہے ، خود انسان کا وجود اس کی ایک عظیم کاریگری اور بیش بہا نعمت ہے ۔اس نے انسانی جسم کے اندر ہی نہ جانے کتنی نعمتیں رکھی ہیں ، ان میں سے چندکا ہم احساس تو کرسکتے ہیں مگر شمار کرنا اتنا ہی مشکل ہے جتنا کہ ساری نعمتوں کا ادراک واحساس کرنا۔ایک جملہ میں اﷲ نے اپنی نعمتوں کے بارے میں انسانوں کو بتلادیا کہ اگر تم اس کی نعمتوں کو گننا چاہو تو گن نہیں سکتے ہو۔
نعمتوں کے ادراک واحساس کا ایک نادرواقعہ سعودی عرب کی دارلحکومت ریاض میں پیش آیا اور اس قسم کے واقعات دنیا میں پیش آتے ہوں گے ، واقعہ یوں ہے کہ ایک 78 سالہ عربی شخص کو ایک اسپتال نے چوبیس گھنٹے کا 600 ریال کا بل پیش کیا ، وہ بزرگ بل دیکھ کر رونے لگا ,لوگوں نے رونے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتلایا کہ صرف چوبیس گھنٹے آکسیجن کا 600 ریال دینا پڑرہا ہے جبکہ میں نے 78 سالوں سے اﷲ کی تازہ ہوا میں سانس لے رہا ہوں اور کوئی بل نہیں ادا کیا، کیا تمہیں معلوم ہے کہ میں اﷲ کا کتنا مقروض ہوں ؟ ۔۔۔۔۔ سبحان اﷲ
اﷲ تعالی نے ہمیں ایک خوبصورت سانچے میں ڈہال کر مختلف نعمتوں سے اس سانچے کو مزین کیا، ان نعمتوں میں ایک اہم ترین آنکھوں کی نعمت ہے، اسی آنکھ سے دنیا کی رنگینی ، اس کی لطافت اور ہرچیز کا حسن وجمال دیکھتے ہیں اور جو ان آنکھوں سے محروم ہوجائے پوری دنیا اس کے سامنے تاریک بن جاتی ہے حتی کہ اس کا اپنا گھر، اپنا جسم اور اپنی جائیداد سب پر اندھیرا چھا جاتا ہے ۔ اس پس منظر میں غور کیا جائے تو آنکھ والوں کے لئیبڑی عبرت ونصیحت ہے مگر کم ہی لوگ ہیں جو اﷲ کی نشانیوں میں غوروفکراور عبرت ونصیحت تلاش کرتے ہیں ۔
وَمِنْ آیَاتِہِ خَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافُ أَلْسِنَتِکُمْ وَأَلْوَانِکُمْ Ú إِنَّ فِی ذَٰلِکَ لَآیَاتٍ لِّلْعَالِمِینَ (الروم:22)
ترجمہ: اس کی قدرت کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور تمہاری زبانوں اور رنگتوں کا اختلاف بھی ہے ، دانش مندوں کے لئے اس میں یقینا بڑی نشانیاں ہیں ۔
اﷲ تعالی آنکھوں کی نعمت کا تذکرہ کرتے ہوئے فرماتاہے : أَلَمْ نَجْعَل لَّہُ عَیْنَیْنِ (البلد:8)ترجمہ: کیا ہم نے انسانوں کے لئے دو آنکھیں نہیں بنائیں۔
دوسری جگہ فرماتا ہے : إِنَّا خَلَقْنَا الْإِنسَانَ مِن نُّطْفَۃٍ أَمْشَاجٍ نَّبْتَلِیہِ فَجَعَلْنَاہُ سَمِیعًا بَصِیرًا (الانسان:2)
ترجمہ: بے شک ہم نے انسان کو ملے جلے نطفے سے امتحان کے لئے پیدا کیا اور اس کو سننے والا اور دیکھنے والابنایا۔
جب اﷲ نے آنکھ جیسی عظیم نعمت دی ہے تو اس کے کچھ حقوق بھی ہیں ، نبی ú کا فرمان ہے : وإن لعینک علیک حقا(صحیح البخاری:1874،صحیح مسلم:1159)یعنی تمہارے اوپر آنکھوں کے حقوق ہیں ۔
آنکھوں کا حق یہ ہے کہ اسے آرام پہنچائیں، اس کے ذریعہ قدرت کی نشانیوں کا مشاہدہ کرکے اس کے خالق کی وحدانیت پر ایمان لاکر خالص اسی کی بندگی بجالائیں ، آنکھوں کو نقصان پہنچانے والی چیزوں سے دور رکھیں، ان کو شہوتوں اور فحش کاموں سے بچائیں،ان بیش قیمت آنکھوں سے صرف جائز چیزوں کو دیکھیں اور راہ چلتے آنکھوں کا حق یہ ہے کہ نگاہ نیچی کرکے چلیں مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سوشل میڈیا کے زمانے میں آنکھوں سے جتنے گناہ آج سرزد ہوتے ہیں اتنے پورے جسم سے نہیں ہوتے ہوں گے۔ اسی احساس نے مجھے یہ تحریرلکھنے پر مجبور کیا شاید کوئی نصیحت پکڑنے والا نصیحت پکڑلے ، آنکھوں کی نعمت کا حقیقی احساس کرے اور ان کا صحیح استعمال کرے ۔
شاید بہت سارے لوگوں کو معلوم نہ ہو کہ زنا کا صدور جس طرح شرمگاہ سے ہوتا ہے آنکھوں سے بھی ہوتا ہے اور آنکھوں کا زنا بدنگاہی یعنی فحش یا حرام چیزوں کو دیکھنا ہے۔نبی ú کا فرمان ہے:
زِنَا العَیْنِ النَّظَرُ، وزِنَا اللِّسَانِ المَنْطِقُ، والنَّفْسُ تَمَنَّی وتَشْتَہِی، والفَرْجُ یُصَدِّقُ ذلکَ أوْ یُکَذِّبُہُ(صحیح البخاری:6612)
ترجمہ: آنکھوں کا زنا (غیرمحرم) کو دیکھنا ہے ، زبان کا زنا غیرمحرم سے گفتگو کرنا ہے ، دل کا زنا خواہش اور شہوت ہے اور شرمگاہ اس کی تصدیق کردیتی ہے یا جھٹلا دیتی ہے ۔
اس حدیث کی روشنی میں آج کے ماحول ومعاشرے کا جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والا اکثر آدمی آنکھوں کے زنا میں مبتلا ہے، سماج میں پائے جانے والے فحش مناظر، برہنہ لباس ، اسکول وبازار اور سواریوں سمیت بھیڑبھاڑ والی تمام جگہوں میں مردوزن کااختلاط اپنی جگہ ۔ رسول اکرم ú نے حضرت علی رضی اﷲ عنہ سے فرمایا: لا تُتبعِ النَّظرۃَ النَّظرۃَ ، فإنَّ لَکَ الأولی ولیسَت لَکَ الآخرَۃُ(صحیح أبی داود:2149)ترجمہ: نظر کے بعد نظر نہ اٹھاؤ کیونکہ تمہارے لئے پہلی نظر معاف ہے اور دوسری معاف نہیں ہے ۔
اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ اچانک جب کسی اجنبی عورت پر نگاہ پڑجائے تو پہلی نگاہ معاف ہے لیکن عمدا کسی لڑکی پر پہلی یا دوسری تیسری نگاہ ڈالنا معاف نہیں ہے ۔ نظر لمحہ بھر کی ہوتی ہے اس لمحہ بھر کی نظر سے ہمیں رسول نے منع فرمایا ہے ، اس جگہ ذرا ٹھہر کر سوچیں کہ جو جان بوجھ کر موبائل سے گھنٹوں گھنٹہ ننگی تصویر اور فحش ویڈیوز دیکھتا ہے اس کی آنکھ کس قدر گنہگار اور زناکارہے؟ کیا لوگوں کو آنکھوں کے اس بھیانک زنا اور سنگین گناہ کے بارے میں احساس ہے ؟ ہرگز نہیں ۔
لڑکوں سے چند قدم آگے نوجوان لڑکیاں فحش کاموں میں ملوث نظر آتی ہیں ،وہ آنکھوں میں مصنوعی پلکیں لگاکر، ابروکی زیبائش کرکے اور منقش لینس لگاکر خودکوسنواتی ہیں اوراپنی آنکھوں سے لوگوں کو زنا کی دعوت دیتی ہیں ۔ایسی لڑکیا ں اسکول وبازار سے لیکر سوشل میڈیا کے تمام چینلز پر نظر آتی ہیں خصوصا ٹک ٹاک کو لڑکیوں نے بے حیائی پھیلانے کا وسیلہ بنالیا ہے۔
میرے نوجوان بھائیو اوربہنو! کیا آپ کو معلوم ہے کہ جن آنکھوں کو چندگھنٹہ اور چند منٹ کے لئے شہوانی سرور پہنچاتے ہیں یہی آنکھیں ہمارے خوبصورت جسم کوبشمول آنکھیں شعلوں والے جہنم میں لے جانے کا سبب بن سکتی ہیں لہذا آنکھوں کی نعمت کا قدرداں بنیں ، جس نے یہ آنکھیں دے کر ہم پر بڑا احسان کیا ہیاس کا شکربجالائیں اور ان آنکھوں کا استعمال عبرت ونصیحت حاصل کرنے کیلئے کریں ۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ اﷲ کو کون سی آنکھیں پسند ہیں ؟ اﷲ کو وہ آنکھیں پسند ہیں جن میں شرم وحیا ہواور جو جھکی ہوئی ہوں یعنی شرم وحیا سے جھکنے والی آنکھیں رب ذوالجلال کو پسند ہیں اسی لئے مومنوں کو نگاہ نیچی کرنے کا حکم دیا ہے ،فرمان الہی ہے : قُل لِّلْمُؤْمِنِینَ یَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِہِمْ وَیَحْفَظُوا فُرُوجَہُمْ Ú ذَٰلِکَ أَزْکَیٰ لَہُمْ × إِنَّ اللَّہَ خَبِیرٌ بِمَا یَصْنَعُونَ (النور:30)
ترجمہ: مسلمان مردوں سے کہو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں، یہی ان کے لئے پاکیزگی ہے لوگ جو کچھ کریں اﷲ سب سے خبردار ہے ۔
غورطلب امر یہ ہیکہ پہلے اﷲ نے مردوں کو نگاہ نیچی کرنے کا حکم دیا ہے پھر اگلی آیت میں عورتوں کو بھی اس بات کا حکم دیا ہے اور شرمگاہ کی حفاظت سے پہلے نگاہوں کی پستی کا حکم ایک بڑی حکمت پردال ہے ۔ دراصل تمام گناہوں کی جڑ آنکھ ہے ، آنکھ سے ہی دیکھنے کے بعد دل میں منصوبہ بنایاجاتا ہے اور پھر شرمگاہ حرام کام میں ملوث ہوجاتی ہے ۔غض بصر کا فائدہ اﷲ نے پاکیزگی قرار دیا ہے اس لئے جو لوگ اپنی نگاہوں کو پست رکھتے ہیں ان کے دل ودماغ اور روح وقلب سب برائیوں سے محفوظ اور پاک صاف رہتے ہیں ۔
اﷲ کو وہ آنکھیں پسند ہیں جو اس سے ڈرنے والی اور خوف سے رونے والی ہوں جیساکہ اﷲ کا فرمان ہے : إِذَا تُتْلَیٰ عَلَیْہِمْ آیَاتُ الرَّحْمَٰنِ خَرُّوا سُجَّدًا وَبُکِیًّا(مریم:58)
ترجمہ: ان کے سامنے جب اﷲ رحمن کی آیتوں کی تلاوت کی جاتی ہے تو یہ سجدہ میں گرپڑتے اور رونے گڑگرانے لگتیہیں۔
اور نبی ﷺ کا فرمان ہے :
لیسَ شیء ٌ أحبَّ إلی اللَّہِ من قَطرتینِ، وأثَرینِ : قطرۃُ دموعٍ من خشیۃِ اللَّہِ ، وقطرۃُ دمٍ تُہَراقُ فی سبیلِ اللَّہِ ، وأمَّا الأثرانِ فأثرٌ فی سبیلِ اللَّہِ ، وأثرٌ فی فریضۃٍ من فرائضِ اللَّہِ(صحیح الترمذی:1669)
ترجمہ:اﷲ تعالیٰ کو دو قطروں اور دو نشانیوں سے زیادہ کوئی چیز محبوب نہیں ہے: آنسو کا ایک قطرہ جو اﷲ کے خوف کی وجہ سے نکلے اور دوسرا خون کا وہ قطرہ جو اﷲ کے راستہ میں بہے، دو نشانیوں میں سے ایک نشانی وہ ہے جو اﷲ کی راہ میں لگے اور دوسری نشانی وہ ہے جو اﷲ کے فرائض میں سے کسی فریضہ کی ادائیگی کی حالت میں لگے۔
جو آنکھیں اﷲ سے ڈرتیں اور اس کے ڈر سے روتی ہیں اﷲ نے ان آنکھوں کے لئیبڑا بدلہ رکھا ہے ، نبی ú نے عرش الہی کے سایہ کے حقداروں میں جن سات خوش نصیبوں کا ذکر کیا ہے ان میں ایک وہ بھی ہے جو تنہائی میں اﷲ کو یاد کرکے رونے لگتا ہے ، اسی طرح آپ ﷺ کا یہ بھی فرمان ہے :
عَینانِ لا تمسُّہما النَّارُ: عینٌ بَکَت من خشیۃِ اللَّہِ، وعَینٌ باتت تحرُسُ فی سبیلِ اللَّہِ(صحیح الترمذی:1639)
ترجمہ: دوآنکھوں کو جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی ، ایک وہ آنکھ جو اﷲ کے ڈر سے تر ہوئی ہو اور ایک وہ آنکھ جس نے راہ جہاد میں پہرہ دیتے ہوئے رات گزاری ہو ۔
اسی طرح آپ ﷺ کا فرمان ہے : لا یلِجُ النَّارَ رجُلٌ بَکَی مِن خشیَۃِ اللَّہِ حتَّی یَعودَ اللَّبنُ فی الضَّرعِ ، ولا یجتَمِعُ غبارٌ فی سبیلِ اللَّہِ ودخانُ جَہَنَّمَ(صحیح الترمذی:1633)
ترجمہ: اﷲ کے ڈر سے رونے والاجہنم میں داخل نہیں ہوگا یہا ں تک کہ دودھ تھن میں واپس لوٹ جائے ، (اوریہ محال ہے) اورجہاد کاغباراورجہنم کا دھواں ایک ساتھ جمع نہیں ہوں گے .
جب ہم کو یہ معلوم ہوگیا کہ آنکھیں اﷲ کی انمول نعمت ہے اورہم نے جانے انجانے میں اس نعمت کا بہت ہی غلط استعمال کیا ہے ، اب ہمیں کیا کرنا چاہئے ؟
پہلی فرصت میں سابقہ تمام گناہوں سے سچی توبہ کرنا چاہئے ، نبی ú نے بتایا ہے کہ توبہ کرنے والا ایسے ہی ہے جیسے بے گناہ آدمی ، توبہ کے بعد سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمیں یہ احساس رہے کہ اﷲ تعالی ہراس نعمت کے بارے میں ہم سے بروز قیامت سوال کرے گا جن کا ہم نے استعمال کیا ہے خواہ وہ نعمت دنیا کی ہو یا جسم کی ، آنکھوں کے بارے میں سوال کئے جانے کے متعلق صراحت کے ساتھ قرآن میں موجود ہے : إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ کُلُّ أُولَٰئِکَ کَانَ عَنْہُ مَسْئُولًا(الاسراء :36)
ترجمہ: بے شک کان، آنکھ اور دل ان میں سے ہرایک سے پوچھ گچھ کی جانے والی ہے ۔
تیسری بات یہ ہے کہ فحش چیزوں کے قریب بھی نہ جائیں یعنی ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے انسان حرام کاری تک پہنچ جاتا ہے ، اﷲ کا فرمان ہے:
وَلَا تَقْرَبُوا الْفَوَاحِشَ مَا ظَہَرَ مِنْہَا وَمَا بَطَنَ(الانعام:151)ترجمہ: اور بے حیائی جتنے طریقے ہیں ان کے پاس بھی مت جاؤ خواہ وہ علانیہ ہوں یا خواہ پوشیدہ۔
راستہ چلتے ہوئے نگاہ نیچی رکھیں اور موبائل استعمال کرتے ہوئے ان تمام مقامات اور جگہوں سے بچیں جہاں فحش چیزیں موجود ہیں مثلا فحش ویب سائٹس، انجان لڑکیوں سیدوستی ، ان سے ویڈیوکال یا انباکس شہوانی چیٹ وغیرہ۔
بذریعہ موبائل تنہائی میں آنکھوں سے گناہ کرنے والے یہ بھول جاتے ہیں کہ انہیں ان کا خالق ومالک دیکھ رہا ہے بلکہ ان کے جملہ کارناموں کو لکھنے پر فرشتوں کو مامور کررہا ہے ، وہ ساری باتیں جانتے اور لکھتے ہیں جو ہم اندھیرے یا اجالے میں انجام دیتے ہیں ۔
اور ایک آخری بات یہ ہے کہ ہم نیکی کی طرف رغبت پیدا کریں ، اعمال صالحہ پر دوام اور کثرت برتیں اور فرائض وواجبات میں کوتاہی نہ کریں خصوصا پنچ وقتہ نمازوں میں ۔ آپ کو وہ پیاری حدیث یاد دلاتا ہوں جس میں محمد ﷺنے بتلایا ہے کہ وضو میں چہرہ دھوتے وقت چہرے کا گناہ مٹادیا جاتا ہے ، آنکھ چہرے کا حصہ ہے اور وضو کی برکت سے آنکھوں کا گناہ بلکہ سارے جسم کا گناہ معاف کردیا جاتا ہے اور وہ گناہوں سے پاک ہوجاتا ہے۔
اے اﷲ !ہماری آنکھوں کی حفاظت فرما ، ان میں حیا اور خوف ڈال دے جس سے یہ جھکی رہیں اور تیرے خوف سے آنسوبہاتی رہیں ۔ آمین

 

Maqbool Ahmed
About the Author: Maqbool Ahmed Read More Articles by Maqbool Ahmed: 315 Articles with 312325 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.