کس ڈرامے کے انجام نے اپنے اثرات چھوڑے؟؟ میرے پاس تم ہو بھی کئی امیدوں پر پانی نا پھیر دے

image


عوام ڈرامے کو پسند کرتی ہے اور اس کی ساری اقساط دیکھنے سے لے کر اس کے گانے، اس کے ڈائیلاگز، اس کے کرداروں سے جڑ جاتی ہے۔۔۔لیکن پورا ڈرامہ دیکھنے کے بعد اگر آخری قسط میں اختتام اچھا نا ہو تو وہ ڈرامہ دل سے اتر جاتا ہے۔۔۔کچھ یہی انتظار ہے ڈرامہ میرے پاس تم ہو کے لئے۔۔۔لیکن اس سے پہلے کے سپر ہٹ ڈراموں میں سے جنہوں نے اپنے اختتام سے اچھا یا برا اثر ڈالا وہ کچھ یوں ہیں۔۔۔

دل موم کا دیا
ڈرامہ دل موم کا دیا سے لوگوں نے کچھ اتنی امیدیں باندھ لی تھیں کہ اگر اس میں کچھ بھی برا ہوتا تھا تو لگتا تھا کہ ہمارے ساتھ ہی کچھ برا ہورہا ہے۔۔۔ڈرامے کے مرکزی کردار افضل اور الفت کی شادی شدہ زندگی کے آغاز سے اختتام تک کے سفر کو بہت ہی اعلیٰ طریقے سے آخری قسط تک پہنچایا گیا ۔۔۔اب لوگوں کو انتظار تھا کہ کیا کرے گا افضل جب الفت اس کے سامنے آئے گی۔۔۔لیکن اس آخری سین نے تو ہمیشہ کے لئے دل میں جگہ ہی بنالی۔۔۔غرور کے انجام کو جس طرح نیلم منیر اور یاسر نواز نے نبھایا۔۔۔اس کی کوئی مثال نہیں۔

image


بلا
بلا ڈرامہ یوں تو کافی پسند کیا گیا لیکن اس کو بہت سارے لوگوں نے درمیان میں ہی اس لئے دیکھنا چھوڑ دیا کیونکہ اس میں ظلم اور زیادتی کے ساتھ ساتھ آہستہ آہستہ سارے کرداروں کا خاتمہ لوگوں کو ڈرامہ سے دور کررہا تھا۔۔۔پھر لوگوں کو آخری قسط سے پہلے ہی اندازہ ہونا شروع ہو گیا کہ اشنا شاہ کا انجام کچھ اچھا نہیں ہوگا۔۔۔اور یہی ہوا۔۔۔ڈرامہ میں اشنا شاہ کو بھی اسی تکلیف سے گزارا گیا جس سے ثمینہ پیرزادہ یعنی اس کی ساس گزریں۔۔۔لیکن آخری اقساط میں ڈرامہ باوجود کمال اداکاری کے دل میں جگہ نہیں بنا پایا۔۔۔

image


چیخ
چیخ ڈرامہ نے شروع سے آخر تک لوگوں کے دل میں نا صرف جگہ بنائی بلکہ اس کے انجام نے بہت سارے دلوں کو حوصلہ دیا۔۔۔ہمت، اعتبار، شوہر کی محبت، دوستی میں سب کچھ قربان کردینے کی چاہت، سچ کی خاطر اپنا آپ ختم کردینے کی سوچ۔۔۔اس ڈرامے کی آخری قسط میں اگر وجیہہ کو معاف کردیا جاتا تو پھر نا تو ڈرامہ کی وہ اہمیت ہوتی اور نا ہی اس کا اثر دیر تک رہ پاتا۔۔۔اختتام کے اعتبار سے چیخ سب سے بہترین ڈرامہ تھا۔۔۔

image


دو بول
جس طرح دو بول کا آغاز ہوا تھا۔۔۔اس ڈرامہ نے درمیان میں ہی اپنی گرفت کو ہلکا کردیا تھا۔۔۔آہستہ آہستہ حرا اور آفان کے دل میں پنپتی محبت کو جس طرح غلط فہمیوں کے ہل سے گزارا گیا وہ اتنا مضبوط نہیں تھا۔۔۔لیکن انجام میں دو دلوں کو ملا کر رائٹر نے خود کو اور ڈرامہ کو کافی حد تک بچالیا-

image
YOU MAY ALSO LIKE: