|
پاکستانی انڈسٹری میں یوں تو سب ہی فٹنس کی دوڑ میں بھاگ رہے ہیں لیکن کچھ
لوگ ایسے ہیں جنہیں اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ کام ملے گا یا نہیں۔۔۔انہیں
اپنے پیٹ کی خوشی سب سے عزیز ہے۔۔۔ان میں سے کچھ کا کھایا پیا نظر بھی آتا
ہے اور کچھ کا پتہ ہی نہیں چلتا کہ کہاں جاتا ہے۔۔۔
ندیم جعفری
اگر آپ نے کسی شو میں ندیم جعفری کو بنایا ہے مہمان تو کھول لیں اپنے
دسترخوان۔۔۔بلالیں کوئی پکوان اور ندیم جعفری کے سامنے ٹک نہیں پائیں گے
باقی مہمان۔۔۔جی ہاں ذرائع کے مطابق ندیم جعفری کو کھانے پینے کا بہت شوق
ہے اور وہ اس شوق پر کسی بھی قسم کی روک ٹوک برداشت نہیں کرتے۔۔۔ایک رمضان
ٹرانسمیشن کے دوران ان کے بہترین دوست فخر عالم نے بتایا کہ ابھی سحری میں
ندیم جعفری نے پراٹھے کھانے کا ریکارڈ توڑا ہے۔۔۔لیکن ندیم ایک بہت ہی خوش
مزاج اور بڑے دل کے انسان ہیں اس لئے وہ اپنے دوستوں کی ان پیار بھری باتوں
کو دل سے نہیں لگاتے۔۔۔
|
|
اشنا شاہ
دیکھنے میں شاید آپ کو یقین نا آئے لیکن یہ حقیقت ہے کہ اگر آپ نے اشنا شاہ
کا موڈ شدید خراب کرنا ہے تو ان کو کھانے کا نا پوچھیں یا ان کو کھانے کے
لئے انتظار کروائیں۔۔۔ایک انٹرویو میں اشنا شاہ نے بتایا کہ ان سے سب کچھ
برداشت ہے لیکن بھوک ہرگز برداشت نہیں اور اس وقت ان کا پارہ ہائی ہوجاتا
ہے۔۔۔ایک مارننگ شو کی ریکارڈنگ کے دوران حلوہ پوری نا ملنے پر بھی انہوں
نے خاصا ہنگامہ کیا اور شو چھوڑ کر جانے لگیں لیکن بہت مشکلوں سے انہیں ان
کا من پسند ناشتہ منگوا کر روکا گیا۔۔۔
|
|
حسن احمد
مشہور اداکاری اور ماڈل سنیتا مارشل کے شوہر حسن احمد جو خود بہترین اداکار
ہیں۔۔۔کھانے کے معاملے میں بہت ہی حساس ہیں۔۔۔مانا کہ انہوں نے خود کو فٹ
کرنے کے لئے اپنی من پسند چیز سے بہت لڑائی کی لیکن یہ بھی سچ ہے کہ اگر
انہیں وقت پر کھانا نا ملے تو ان کا موڈ آگ ہوجاتا ہے اور ساتھ ہی ایک دور
میں حسن کو یہ مسئلہ ہوتا تھا کہ اگر کوئی ان کے ساتھ ان کا کھانا شیئر
کرنے کی کوشش کرتا۔۔۔وہ یہ بالکل پسند نہیں کرتے تھے-
|
|
بنیتا
یوں تو بنیتا کا زیادہ ہاتھ بریانی کے لئے ہی کھلتا ہے لیکن انہیں کھانے
پینے کا بہت شوق ہے اور اپنی پسند کی چیزیں دیکھ کر تو وہ اپنے اعصاب پر
بالکل بھی قابو نہیں رکھ پاتیں۔۔۔بریانی کے لئے وہ مارننگ شوز میں شو ختم
ہونے کے بعد بھی اکثر رک جایا کرتی تھیں تاکہ وہ کھانا کھا کر ہی
جائیں۔۔۔ان کے اس شوق کو دیکھ کر کوئی یہ کہہ نہیں سکتا تھا کہ یہ لڑکی
بریانی کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔۔۔لیکن یہی ایک سچ تھا-
|
|