جماعت اسلامی نے تعلیمی اداروں میں کلاشنکوف کلچر متعارف کرایا

 تعلیمی اداروں میں کلاشنکوف کلچر متعارف کرانے والے دوسروں پر الزام تراشی سے قبل شرم کریں اور اپنے گریبانوں میں جھانکیں ۔ جماعت اسلامی نے افغان جہاد کے نام پر بچوں کی ذہنی تربیت خراب کی اور ہزاروں بچوں کو نام نہاد جہاد کا حصہ بنا کر مروا دیا ۔

جماعت اسلامی ملک بھر کے ماحول کو خراب کرنے کی ذمہ دار ہے اور اس کے رہنما ماضی میں جھانک کر دیکھیں تو انہیں اپنے متعارف کرائے گئے کلاشنکوف کلچر کی کوئی مثال نہیں ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ آج ملک دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے جس عفریت میں مبتلا ہے ، آئے روز خود کش دھماکے ہورہے ہیں اور قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہے ملک بھر میں سب سے زیادہ قتل و غارتگری کی ذمہ دار اس طرح کے سوچ رکھنے والی جماعتیں ہیں۔

جن کے گھروں سے بڑی تعداد میں دہشت گرد گرفتار ہوئے ہیں۔ شہر کراچی میں ایم کیو ایم کا بھاری مینڈیٹ ہے اور اس پر قتل و غارتگری کے الزامات عائد کر کے نہ تو اب تمام قومیتوں کے عوام کو بیوقوف بنایا جاسکتا ہے اور نہ ہی انہیں ایم کیو ایم سے دور رکھا جاسکتا ہے لہٰذا جماعت اسلامی اور اس کے رہنما حقائق بیان کریں اور ان عناصر کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں جو جماعت اسلامی کو نام نہاد جہاد کے فروغ ، قتل و غارتگری ،انتہاء پسندی اور منافرت پھیلانے کیلئے مدد و تعاون فراہم کر رہے ہیں ۔
Shakir Ali
About the Author: Shakir Ali Read More Articles by Shakir Ali : 3 Articles with 2242 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.