ملکہ جل پری کو تلاش۔۔

جل پری کا صدیوں سے ایک تصوراتی خیال اپنی اہمیت آج کے جدید دور میں بھی قائم رکھے ہوئے ہے۔یہ کس زبان یا زمانے میں کس قوم و ملک کی داستان کا حصہ بنا اس پر تحقیق ہوتی رہے گی۔ لیکن اس سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا کہ دُنیا کے زیادہ تر بچے اپنے بڑے بوڑھوں سے کہانیاں سُنتے وقت جل پری کی اصطلاح یا تصور سے متعارف ہوجاتے ہیں ۔

آج بھی انٹرنیٹ کی ذریعے آپکو مختلف ممالک تحریوں اور ویڈیوز میں کہیں نہ کہیں بڑے خوبصورت انداز میں جل پری کا ذکر ملتا ہے۔جن کو مد ِنظر رکھتے ہوئے اس ویڈیو میں بھی ایک ملکہ جل پری کے چند ایسے خوبصورت لمحات کو خیال کی شکل میں پیش کی گیا ہے جس میں وہ پانی میں میں تیرتے ہوئے مختلف مقامات پر جاتی ہو ئی دکھائی دے رہی ہے اور کس چیز کی تلاش میں ہے۔

اُسکے عمل کو چند انگریزی کے اشعار کے ساتھ بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔لیکن اُس سے زیادہ خوبصورت اشعار کے بعد اُس جل پری کی راگ کی صورت میں آواز ہے جو دل کی گہرائیوں سے نکلتے ہو ئے محسوس ہو رہی ہے۔جیسے کہہ رہی ہو

بچوں ! یہ دُنیا تمھارے لیئے ہے ۔نالائق کوئی لفظ نہیں تلاش میں یہ دُنیا بھی تمھارے لیئے جنت کا نظارہ پیش کر سکتی ہے۔

ایک دفعہ آخر تک ویڈیو ضرور دیکھیں !
 

Arif Jameel
About the Author: Arif Jameel Read More Articles by Arif Jameel: 205 Articles with 341661 views Post Graduation in Economics and Islamic St. from University of Punjab. Diploma in American History and Education Training.Job in past on good positio.. View More