بسم اللہ الرحمن الرحیم
اسلام علیکم!
امید ہے آپ سب بخیر و عافیت ہوں گے۔ "قومی خبریں آن لائن" ہماری ویب پر
مورخہ 14 ستمبر،2010 سے کالم، آرٹیکل وغیرہ لکھ رہے ہیں۔
اس کا پہلا ناول "سیلاب اور حکومتی رویہ" کے نام سے مورخہ 14ستمبر،2010 کو
ہماری ویب پر آن لائن ہوا تھا۔ "قومی خبریں آن لائن" نے آرٹیکل و کالم
وغیرہ کا سلسلہ یوں ہی جاری رکھا اور بہت سے ایسے کالم لکھے جو عوام کی
حقیقی رائے پر مبنی تھے۔
بہت سے ایسے کالم و آرٹیکل بھی تھے جن پر عوام الناس نے اعتراض کیا، جس سے
"قومی خبریں آن لائن" کو اپنا معیار بہتر بنانے میں مدد ملی۔
"قومی خبریں آن لائن" نے وطن عزیز پاکستان کے سیاسی، معاشی حالات پر کالم
لکھے۔اس نے امت مسلمہ کو درپیش عالمی چیلنجز کے متعلق بھی لکھا۔
امت مسلمہ میں موجود فرقہ واریت کے نقصانات پر 3 اقساط پر مبنی ایک آرٹیکل
"کب تک لگتے رہیں گے بہتان" بھی لکھا، جس پر لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار
کیا۔
"قومی خبریں آن لائن" کا مشن پاکستان کے متعلق دنیا کو بہتر باتیں سمجھانا
ہے اور امت مسلمہ کو درپیش مختلف چیلنجز اور مسائل کے بارے میں عالم اسلام
کو آگاہ کرنا ہے۔
"قومی خبریں آن لائن" نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی حیات کے آخری ایام
کے متعلق ایک تحریر "علامہ اقبال کا سفر آخرت" لکھی جسے مقامی ماہنامہ
رسالے سے لیا گیا تھا۔
"قومی خبریں آن لائن" نے وطن عزیز میں پناہ لینے والے فرسودہ تہواروں کے
متعلق بھی کالم و آرٹیکل لکھے۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ ہمارا یہ مشن جاری و ساری رہے اور ہم قومِ
پاکستان اور امتِ مسلمہ کو حقائق سے آگاہ کرتے رہیں۔(آمین ثم آمین) |