ہماری ویب اور پشاور زلمی کے درمیان پارٹنر شپ قائم

پی ایس ایل 5 کے حوالے سے اہم خبر٬ پاکستان کے مقبول ترین ویب پورٹل “ ہماری ویب “ اور پی ایس ایل 5 میں شامل فرنچائز “ پشاور زلمی “ کے درمیان ویب پارٹنر شپ طے پا گئی ہے- یقینی طور پر یہ پارٹنر شپ کرکٹ شائقین کے لیے کھیل میں مزید دلچسپی کا باعث بنے گی-

ہماری ویب اس وقت ماہانہ 13 ملین مقامی آن لائن وزیٹر کے ساتھ پاکستان کا ایک معروف آن لائن پلیٹ فارم بن چکا ہے- اور اسی پلیٹ فارم کی طاقت کے ذریعے اب ہماری ویب پشاور زلمی کے فروغ کے لیے بھی اپنی خدمات سرانجام دے گی-
 

image

ہماری ویب اپنے اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے پشاور زلمی کے ایونٹس کی بھرپور تشہیر کرے گی اور ساتھ ہی کرکٹ شائقین کو اس فرنچائز سے متعلق ہر قسم کی معلومات بھی فراہم کرے گی-
 


اس پارٹنر شپ کے بعد اب کرکٹ کے شائقین اب اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے انٹرویو٬ ان کی پرفارمنس پر ہونے والے دلچسپ تبصروں اور دیگر کرکٹ اپڈیٹس سے باخبر رہ سکیں گے-

YOU MAY ALSO LIKE: