قارئین کرام سلسلہ یہاں سے شروع ہوتا ہے کہ
ابو سیف اللہ نامی ایک صاحب نے جماعت اسلامی کے خلاف ایک کالم بعنوان:
جماعت اسلامی درحقیقت جماعتیوں کی تاریخ،حقیقت اور پینترے لکھا۔ ہم نے یہ
کالم پڑھا اور دیکھا کہ اس میں سوائے تنقید برائے تنقید اور نری لفاظی کے
علاوہ کچھ نہیں تھا۔ اس لئے ہم نے اس کو نظر انداز کردیا لیکن احباب کی
جانب سے مطالبہ آیا کہ اس کا جواب دیا جائے جس کے بعد ہم نے اس کالم پر ایک
مفصل تبصرہ بعنوان : جماعت اسلامی پر تنقیدی کالم تضادات کا مجموعہ لکھا۔
اس کالم پر بھی بھائی لوگوں کے تبصرے شروع ہوگئے۔ جن کے جواب دینے کی ہم نے
حتیٰ الامکان کوشش کی لیکن آج ایک صاحب شاکر علی کا تبصرہ تفصیلی جواب کا
متقاضی تھا اس لئے مجبوراً اس کو بھی ایک کالم کی شکل میں لکھنا پڑا۔ اگرچہ
ارادہ تو ایک اور موضوع پر کالم لکھنے کا تھا لیکن بھائی لوگ نہیں چاہتے کہ
میں کسی اور موضوع پر کچھ لکھوں اس لئے سوچا کہ پہلے اس کا جواب دیدیا جائے۔
جواب سے پہلے میں محترم شاکر صاحب کا تبصرہ یہاں پیش کرونگا۔
Saleem Ullah Shaikh, mqm kay wajod se phlay hee poray mulk may
lasaniyaat ka raaj raha hay.... punjabi sirf punjabi jamat yani muslim
lege kay mukhtaleef groups ko vote kartay rahay hain....
sindhi hamisha se ppp ko vote karti rahi hay....
sarhad or balochistan may bhi yahi sorathal hay lasani jamatay jita
karti haain...
app khud kabol karahay hoo kay karachi waloo kay sath ziyati hoe thee or
police walay urdu bolnay waloo ko joo unkay hath lag raha thaa unko
pakar rahay thay or katal karahay thay.... extra judicicary killing hoee
... kia jamat waloo nay koe protest kia thaa ?? NO.
Legal aid Committee ka bhi app se sonh raha hooo.... chalay maan lia app
logo nay committee bani lakin kitnay baygunnah logo ko app release karwa
sakhay hongay ??? us wakhat karachi may fooj or police ka raaj thaa
..... logo k gharo may gush gush kar police walo nay golia mari hain....
mqm ko khatam karnay kay liay PPI banai gai jis nay punjabi area may
urdu bolnay walo kay gharo ko jala kar rakh kardia....or khali makanoo
per kabzay kiay joo ajj tak kabzay kiay rakhay hai.... ppi ki pool us
wakhat logo kay samnay khuli jab ya loog drugs ka dhanda kartay howiay
pakray gaiay thayyy....
orrr karachi may urdu bolnay walay hazaro katal hoiway hain...
kia jin ko katal kia gaya hay unkay agay pichay badla lanay ka haq nahi
rakhta ...jis tarha khon ka badla khoon hay islam may ..... ajj drown
attack k against sucide attacks horay police or fooj or pakistani mar
rahay hain ya nahi..... ya aik fitri amal hay koe kisi ko katal karay ga
uska re-action bhi zaror aiay gaa...
Shakir Ali, Karachi 25 April, 2011
یہ وہ تبصرہ ہے جو محترم شاکر صاحب نے ہمارے مضمون پر لکھا ہے اب ہم کوشش
کر کے ان کی باتوں کا جواب دیتے ہیں۔
محترم شاکر صاحب ذرا غور تو کیجیئے کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں؟ آئیے ذرا آپ کی
باتوں کا تجزیہ کرتے ہیں۔ پہلے آپ نے فرمایا کہ ملک میں ہمیشہ لسانی
جماعتیں جیتا کرتی ہیں۔ یہی بات ہم نے اپنے ایک کالم کے تبصرے میں کہی تھی
کہ جماعت کے کامیاب نہ ہونے کی وجہ لسانی اور علاقائی گروہ بندیا ہیں۔ آج
آپ خود اس بات کو قبول کررہے ہیں۔اور اس کے باجود جماعت اسلامی پر طنز کے
تیر برساتے رہتے ہیں ۔
پھر آپ نے فرمایا کہ کراچی میں فوج اور پولیس کا راج تھا ۔ماارائے عدالت
قتل ہوئے،لوگوں کے گھروں میں گھس گھس کر ان کو گولیاں ماری گئیں۔ یہی کہا
نا آپ نے؟ اب مجھے بتائیں کہ یہ سب کس کے دور حکومت میں ہوا؟ محترم دوست یہ
سب کچھ پی پی پی کے دور حکومت میں ہوا۔ پی پی پی کے وزیر داخلہ نصیر اللہ
بابر کو ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کا قصائی کہا گیا، ان کو جنگی جرائم
کا مرتکب قرار دیا گیا۔اور کہا گیا کہ ہم ان پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلائیں
گے۔ یہی کہا جاتا تھا نا میرے بھائی؟ لیکن افسوس کہ آپ کی قیادت آپ جیسے
جذباتی لوگوں کو بھڑکا کر خود انہی قاتلوں کےساتھ اتحاد کر کے حکومت میں
شامل ہوتی رہی ہے۔
مجھے بتائیں کہ پی پی پی کے بعد ایم کیو ایم نواز شریف کی اتحادی رہی۔ اس
وقت نصیر اللہ بابر کے خلاف کیس کیوں نہ چلایا گیا۔ اس کے بعد جنرل مشرف کی
حکومت میں بھی طاقتور پوزیشن میں رہی اس وقت بھی نصیر اللہ بابر یا کسی بھی
پولیس افسر کےخلاف کوئی مقدمہ قائم نہیں کیا گیا؟ کیا آپ اپنی قیادت سے اس
کا جواب مانگ سکتے ہیں کہ ایسا کیوں نہ کیا گیا؟ آپ کی قیادت کے بقول
ہزاروں نوجوان مارے گئے کیا ان کا یہ حق نہ تھا کہ قیادت انکے قاتلوں کو
سزا دلاتی۔؟ لیکن ان سب باتوں کے باوجود آپ کی قیادت نے اسی پی پی پی سے
اتحاد کر کے شہدا کے خون کا سودا کر لیا۔ یاد رکھیں اگرچہ کراچی آپریشن کے
کئی پولیس افسران قتل ہوچکے ہیں لیکن جن لوگوں کو انہو ں نے مارا ریکارڈ
میں وہ دہشت گرد ہی ہیں۔ کیوں کہ قانونی طور پر ان کے قاتلوں کو کوئی سزا
نہیں دی گئی۔
اب محترم شاکر صاحب مجھے بتائیں اس سارے معاملے میں جماعت اسلامی کیا
کرسکتی ہے جب آپ کی قیادت ہی کچھ نہ کرنا چاہتی ہو۔ آپ کی اطلاع کے لیے عرض
کردوں کہ جتنے بھی کارکن قتل ہوئے ہیں مبینہ طور پر ان کی مخبری آپ کے مرکز
سے ہی ہوتی تھی۔ مجھے یہ بتائیں کہ فاروق دادا (بلدیہ ٹاؤن ) ساؤتھ افریقہ
میں روپوش ہوتا ہے۔ لندن قیادت کے علاوہ کسی کو نہیں پتہ کہ وہ کہاں ہے۔ وہ
نام بدل اور پاسپورٹ بدل کر پاکستان آتا ہے صرف قیادت کو پتہ ہے کہ فاروق
دادا پاکستان جارہا ہے اور اسے ائیر پورٹ پر گرفتار کر کے پولیس مقابلے میں
مار دیا جاتا ہے۔ پولیس کو کیسے پتہ چلا کہ فاروق دادا واپس آرہا ہے؟
اور مجھے بتائیں کہ نعیم شری،ریحان کان،ارشد کے ٹو، نایاب،یہ ایسے لوگ تھے
جن کو سی آئی اے، ملٹری انٹیلی جنس بھی نہیں پکڑ سکی تھی وہ لوگ اجتماعی
طور پر پولیس مقابلے مارے جاتے ہیں۔کیا یہ حیرت کی بات نہیں ہے ؟ محترم آپ
کی قیادت نے خود مخبریاں کر کر کے کارکنان کو مروایا کیوں کہ اس کے بعد
انہوں نے مہاجر قومی موومنٹ سے متحدہ قومی موومنٹ بننا تھا اور اس میں یہ
سارے لوگ جو مہاجر نام پر جمع ہوئے تھے اور مہاجر کے نام پر الطاف حسین کے
پاس آئے تھے وہ سب مزاحمت کرتے اس لئے ان سب کو خود ہی ٹھکانے لگایا گیا۔
جماعت نے لیگل ایڈ کمیٹیاں اور پبلک ایڈ کمیٹیاں بنا کر حتیٰ الامکان لوگوں
کی مدد کرنے کی کوشش کی۔ اور ایسے وقت میں کوشش کی جب آپ کے سارے نامی
گرامی لیڈر،وزیر،مشیر اپنے لوگوں کو مرنے کے یہاں چھوڑ کر خود جانیں بچا کر
بھاگ گئے تھے۔ جماعت اسلامی سے سوال کرنے سے پہلے آپ اپنی قیادت سے پوچھیں
کہ اس وقت وسیم اختر کہاں تھے؟ اس وقت حیدر عباس رضوی کہاں تھے؟اس وقت
مصطفیٰ کمال کہاں تھے؟ اس وقت فیصل سبزواری کہاں تھے؟ عمران فاروق کہاں
تھے؟ سلیم شہزاد کہاں تھے؟ اور سب سے بڑے لیڈر محترم الطاف حسین کہاں تھے؟
جواب ہے کہ یہ سب عوام کو مرنے کے لئے چھوڑ کر اپنی جانیں بچا رہے تھے۔
پھر آپ نے فرمایا کہ ایم کیو ایم کو ختم کرنے کے لئے پی پی آئی بنائی گئی
،پی پی آئی نے اردو بولنے والوں کے گھروں کو جلا کر راکھ کردیا،اردو بولنے
والوں کے گھروں پر قبضہ کیا گیا جو کہ آج تک برقرار ہے،پی پی آئی کی پول اس
وقت کھلی جب یہ لوگ ڈرگز کا دھندہ کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ اب ذرا مجھے یہ
بتائیں شاکر صاحب اس سارے معاملے میں بھی جماعت اسلامی کہاں ہے؟ بقول آپ کے
پی پی آئی نے یہ سب کیا تو آپ کو پی پی آئی کے خلاف کالم لکھنا چاہئے تھا
نہ کہ جماعت اسلامی کے خلاف، لیکن آپ لوگوں نے قیادت کی جانب سے برین واشنگ
کے تحت تمام باتوں کو نظر انداز کر کے صرف جماعت اسلامی کو تختہ مشق بنائے
رکھا ہے۔ البتہ یہاں آپ نے پھر ڈنڈی ماری ہے اور یہ نہیں بتایا کہ اس دور
میں مہاجر کے ہاتھوں جو مہاجر قتل ہوئے وہ کس کھاتے میں جائیں گے؟ ایم کیو
ایم حقیقی کے جو لوگ قتل ہوئے کیا وہ بھی پنجابی پختونوں کے ہاتھوں قتل
ہوئے؟ اور حقیقی کے ہاتھوں جو لوگ قتل ہوئے وہ کس کھاتے میں جائیں گے کیا
حقیقی میں بھی پنجابی پختون تھے جو یہ کاروائیاں کر رہے تھے؟ یہ کیسا المیہ
ہے کہ مہاجر نام پر ساری قوموں سے جھگڑا کیا گیا اور اس کے بعد مہاجر ہی
مہاجر کو قتل کررہا ہے۔ مارنے والا بھی مہاجر، مرنے والا بھی مہاجر، رونے
والا بھی مہاجر، رلانے والا بھی مہاجر،قبر میں اترنے والا مہاجر اور اس کو
قبر میں پہنچانے والا بھی مہاجر۔ شاکر صاحب کراچی کی تاریخ کے اس اہم باب
کا تو آپ نے ذکر ہی نہیں کیا۔
اب آتے ہیں آپ کی آخری بات کی جانب !آپ لکھتے ہیں کہ جن کو قتل کیا جائے
کیا ان کے آگے پیچھے بدلہ لینے کا حق نہیں رکھتا؟ جس طرح خون کا بدلہ خون
ہے اسلام میں ،آج ڈرون اٹیک کے اگینسٹ خود کش حملے ہورہے ہیں۔ پولیس اور
فوج اور پاکستانی مر رہے ہیں یا نہیں؟ یہ ایک فطری عمل ہے۔ کوئی کسی کو قتل
کرے گا تو اس کا ری ایکشن بھی ضرور آئے گا۔ ٹھیک جی یہی لکھا ہے آپ نے۔
دوست آپ کو اپنے مطلب کے لئے اسلام یاد آگیا ہے لیکن اگر جماعت اسلامی یا
دیگر جماعتیں اسلامی قانون کے نفاذ کا مطالبہ کریں تو آپ ہی لوگ اس کی
مخالفت کرتے ہیں۔ پتہ نہی اس عمل کو منافقت کہا جاتا ہے یا کچھ اور۔بہرحال
میں آپ کی باتوں کی جانب آتا ہوں۔ میرے دوست جماعت اسلامی نے ہمیشہ ڈرون
حملوں اور میزائل حملوں کے ساتھ ساتھ خود کش حملوں کی بھی مخالفت کی ہے، ہم
یہ ضرور کہتے ہیں کہ یہ ڈرون حملوں کا رد عمل ہے لیکن کبھی بھی اس عمل کو
اچھا نہیں سمجھا اور اس کی مذمت ہی کی ہے۔ کیوں کہ بےگناہوں کو مارنا، عوام
کو دہشت زدہ کرنا اچھا عمل نہیں ہے اور نہ ہی اسلام اس کی اجازت دیتا ہے۔
لیکن آپ کی باتوں سے یہ معلوم ہوا کہ ایسا کرنا جائز ہے ورنہ آپ یہ نہ کہتے
کہ (جن کو قتل کیا جائے کیا ان کے آگے پیچھے بدلہ لینے کا حق نہیں رکھتا؟ )
چلیں بالفرض محال اس کو مان بھی لیا جائے تو بدلہ کس سے لیا جائے گا؟ آیا
اس کا بدلہ مجرم سے ہی لیا جائے گا یا اس کی پوری قوم سے لیا جائے؟ اس کی
زبان بولنے والے ہر فرد سے لیا جائے گا؟ اگر ایک پولیس افسر نے کسی کو
ماورائے عدالت قتل کیا تو کیا اس کے بدلے میں پولیس کے کوئی بھی چھے ساتھ
سپاہی مار دینا جائز ہوگا۔؟ اگر پنجابی افسر نے کس کو قتل کیا تو اس کے
بدلے میں موسٰی کالونی میں بارہ پنجابی مزدورں کو قتل کرنا جائز ہوگا؟ ہاں
یا ناں میں جواب دیجئے گا اس بات کا۔اگر آپ کہتے ہیں کہ ایسا کرنا جائز ہے
تو طالبان بھی تو یہ کر رہے ہیں اور معذرت کے ساتھ کہوں گا کہ آپ اور آپ کی
قیادت طالبان کے خلاف ڈھول پیٹنا چھوڑ دیں کیوں کہ جو کام طالبان آج کر رہے
ہیں وہ کام تو آپ لوگوں نے سولہ سترہ سال قبل ہی شروع کردیا تھا، آپ لوگوں
کو چاہئے کہ جس طرح اس وقت انسانی حقوق کی تنظیموں کو خطوط لکھ کر کراچی کی
صورتحال پر مدد مانگی گئی تھی اسی طرح سوات، ویزرستان، مالاکنڈ وغیرہ میں
بھی جاری آپریشن کی مخالفت کریں اور آپریشن بند کرنے کا مطالبہ کریں کیوں
کہ یہ وہی عمل ہے جو کہ آپ لوگوں نے کراچی میں کیا تھا۔ ( یہ آپ ہی کی منطق
کے تحت میں بات کر رہا ہوں )۔
اور اگر آپ کہتے ہیں کہ ایس کرنا ناجائز تھا،غلط تھا تو پھر یہ بھی مان لیں
کہ جس طرح آج ایک غلط عمل کے خلاف سوات،وزیرستان وغیرہ میں آپریشن جائز ہے
اسی طرح کراچی میں کیا گیا آپریشن بھی بالکل درست اور جائز تھا۔جس طرح آج
اس آپریشن میں مرنے والے طالبان ظالمان اور دہشت گرد ہیں اسی طرح کراچی میں
پولیس مقابلے میں مارے جانے والے سارے لوگ قاتل اور دہشت گرد تھے۔اگر آج اس
آپریشن کی حمایت کرنا جائز ہے تو اس وقت کراچی آپریشن کی حمایت کرنا بھی
بالکل درست اور جائز تھا۔
اب اگر میں یہ ساری باتوں کا تجزیہ کروں جو بات سامنے آتی ہے وہ یہ کہ
کراچی میں آپریشن نواز شریف کے دور میں شروع ہوا،پی پی پی دور میں گھروں
میں گھس گھس کر لوگوں کو قتل کیا گیا،ایم کیو ایم کو ختم کرنے کے لئے پی پی
آئی بنائی گئی جس نے کراچی میں اردو بولنے والوں کے گھروں کو جلا کر راکھ
کردیا اور ان کے گھروں پر قبضہ کرلیا۔ ان ساری باتوں میں جماعت اسلامی کا
کوئی رول نہیں ہے لیکن آپ لوگوں نے بلاوجہ سارا نزلہ جماعت اسلامی پر گرا
دیا اس سے یہ بات ایک بار پھر ثابت ہوگئی کہ ایم کیو ایم جماعت اسلامی کے
خلاف بلاوجہ کا بغض اور عناد رکھتی ہے اور جماعت کے خلاف بلاوجہ پروپییگنڈہ
کیا جاتا ہے۔ تو بھائی لوگوں میں آپ لوگوں کو دعوت دونگا کہ آپ لوگ جماعت
اسلامی کے لٹریچر کا مطالعہ کریں۔ اس کی تاریخ کا مطالعہ کریں اور اس کے
ساتھ ساتھ اپنی قیادت سے یہ سوالات ضرور کیجئے گا کہ کیوں وہ لوگ قاتلوں کے
ساتھ اتحاد کرتے ہیں؟ کیوں آپ کے لوگوں کے قاتل افسران قتل تو ہوگئے لیکن
مقتولین کے اوپر لگا ہوا دہشت گرد کا لیبل نہیں ہٹا۔ نصیر اللہ بابر چند
ماہ قبل طبعی موت مر گئے لیکن ان کے اوپر کارکنان کے قتل کا مقدمہ کیوں نہ
قائم کیا گیا۔؟ اور دوسری درخواست یہ کرونگا کہ اللہ نے آپ لوگوں کو بھی
عقل و شعور دیا ہے اس سے کام لیں گے تو بہت سی باتیں سمجھ میں آئیں گی۔ |